حسین تم کو زمانہ سلام کہتا ہے | Hussain Tum Ko Zamana Salam Kehta Hai Lyrics in Urdu
حسین ! تم کو زمانہ سلام کہتا ہے
تمہارے سجدے کو کعبہ سلام کہتا ہے
جلالِ قبۂ خضریٰ سلام کہتاہے
چمن کا ہر گل و غنچہ سلام کہتاہے
حسین ! تم کو زمانہ سلام کہتا ہے
حسین ! تم کو زمانہ سلام کہتا ہے
چراغ و مسجد و منبر سلام کہتے ہیں
نبی، رسول و پیمبر سلام کہتے ہیں
علی و فاطمہ شبّر سلام کہتے ہیں
خدا گواہ کہ نانا سلام کہتا ہے
حسین ! تم کو زمانہ سلام کہتا ہے
خدا کی راہ میں سر کو کٹا دیا تم نے
نبی کے دین پہ گھر کو لٹا دیا تم نے
نشانِ کفر کو یکسر مٹادیا تم نے
تمہیں خدا بھی تمہارا سلام کہتا ہے
حسین ! تم کو زمانہ سلام کہتا ہے
تمہیں فلک کے ستارے سلام کہتے ہیں
تمہیں قرآن کے پارے سلام کہتے ہیں
تمہیں حرم کے منارے سلام کہتے ہیں
امام ! تم کو مدینہ سلام کہتا ہے
حسین ! تم کو زمانہ سلام کہتا ہے
ثنا تمہاری وظیفہ ہے میرا آبائی
تمہاری مدح تو شیوہ ہے میرا، مولائی !
بس اک نظر ہو جو مجھ پر تو میری بن آئی
تمہارا سیّدِ شیدا سلام کہتا ہے
حسین ! تم کو زمانہ سلام کہتا ہے
شاعر:
سید شاہ آل مصطفیٰ سید میاں مارہروی
نعت خواں:
حافظ بلال قادری
ساحل رضا قادری
تمہارے سجدے کو کعبہ سلام کہتا ہے
جلالِ قبۂ خضریٰ سلام کہتاہے
چمن کا ہر گل و غنچہ سلام کہتاہے
حسین ! تم کو زمانہ سلام کہتا ہے
حسین ! تم کو زمانہ سلام کہتا ہے
چراغ و مسجد و منبر سلام کہتے ہیں
نبی، رسول و پیمبر سلام کہتے ہیں
علی و فاطمہ شبّر سلام کہتے ہیں
خدا گواہ کہ نانا سلام کہتا ہے
حسین ! تم کو زمانہ سلام کہتا ہے
خدا کی راہ میں سر کو کٹا دیا تم نے
نبی کے دین پہ گھر کو لٹا دیا تم نے
نشانِ کفر کو یکسر مٹادیا تم نے
تمہیں خدا بھی تمہارا سلام کہتا ہے
حسین ! تم کو زمانہ سلام کہتا ہے
تمہیں فلک کے ستارے سلام کہتے ہیں
تمہیں قرآن کے پارے سلام کہتے ہیں
تمہیں حرم کے منارے سلام کہتے ہیں
امام ! تم کو مدینہ سلام کہتا ہے
حسین ! تم کو زمانہ سلام کہتا ہے
ثنا تمہاری وظیفہ ہے میرا آبائی
تمہاری مدح تو شیوہ ہے میرا، مولائی !
بس اک نظر ہو جو مجھ پر تو میری بن آئی
تمہارا سیّدِ شیدا سلام کہتا ہے
حسین ! تم کو زمانہ سلام کہتا ہے
شاعر:
سید شاہ آل مصطفیٰ سید میاں مارہروی
نعت خواں:
حافظ بلال قادری
ساحل رضا قادری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں