اشاعتیں

Noon لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں
ADVERTISEMENT

نور والے مصطفیٰ آ گئے چھا گئے | نور والے مصطفیٰ آ گئے مرحبا | Noor Wale Mustafa Aa Gaye Chha Gaye Lyrics in Urdu

خوشیوں میں سارا جہاں ہے، نُوری نُوری یہ سماں ہے بچّہ بچّہ جُھوم اُٹھا ہے، ہر دیوانہ کہہ رہا ہے نُور والے مصطفیٰ آ گئے مرحبا ! نُور والے مصطفیٰ آ گئے مرحبا ! ہر گلی کو قُمقُموں سے ہم سجاتے جائیں گے آمدِ سرکار پر خوشیاں مناتے جائیں گے نُور والے مصطفیٰ آ گئے مرحبا ! نُور والے مصطفیٰ آ گئے مرحبا ! رحمتوں کے تاج والے ! مرحبا یا مصطفیٰ ! دو جہاں کے راج والے ! مرحبا یا مصطفیٰ ! عرش کی میراج والے ! مرحبا یا مصطفیٰ ! میرے آقا نُور والے ! مرحبا یا مصطفیٰ ! عاصِیوں کی لاج والے ! مرحبا یا مصطفیٰ ! نُور والے مصطفیٰ آ گئے مرحبا ! نُور والے مصطفیٰ آ گئے مرحبا ! بارہویں کے جشن سے ہم کو بڑا ہی پیار ہے خوش دِلی سے ہر برس ہم یہ مناتے جائیں گے نُور والے مصطفیٰ آ گئے مرحبا ! نُور والے مصطفیٰ آ گئے مرحبا ! عاشقِ میلاد ہیں ہم، یہ ہماری شان ہے حشر تک میلاد پر دُھومیں مچاتے جائیں گے نُور والے مصطفیٰ آ گئے مرحبا ! نُور والے مصطفیٰ آ گئے مرحبا ! سُنّتِ جبریل ہرگز ہم نہ چھوڑیں گے کبھی بارہویں پر سبز جھنڈے ہم لگاتے جائیں گے نُور والے مصطفیٰ آ گئے مرحبا ! نُور والے مصطفیٰ آ گئے مرحبا ! س...

نور والا آیا ہے نور لے کر آیا ہے | Noor Wala Aaya Hai Noor Le Kar Aaya Hai Lyrics in Urdu

نُور والا آیا ہے، نُور لے کر آیا ہے سارے عالم میں یہ دیکھو کیسا نُور چھایا ہے الصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْكَ يَا رَسُولَ اللّٰه ! الصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْكَ يَا حَبِیْبَ اللّٰه ! جب تلک یہ چاند تارے جِھلمِلاتے جائیں گے تب تلک جشنِ ولادت ہم مناتے جائیں گے نُور والا آیا ہے، نُور لے کر آیا ہے سارے عالم میں یہ دیکھو کیسا نُور چھایا ہے الصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْكَ يَا رَسُولَ اللّٰه ! الصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْكَ يَا حَبِیْبَ اللّٰه ! نعتِ محبُوبِ خدا سُنتے سُناتے جائیں گے یا رسُولَ اللّٰہ کا نعرہ لگاتے جائیں گے نُور والا آیا ہے، نُور لے کر آیا ہے سارے عالم میں یہ دیکھو کیسا نُور چھایا ہے الصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْكَ يَا رَسُولَ اللّٰه ! الصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْكَ يَا حَبِیْبَ اللّٰه ! جشنِ میلادِ مُبارک کیسے چُھوڑیں ہم بھلا جِن کا کھاتے ہیں اُنہیں کے گِیت گاتے جائیں گے نُور والا آیا ہے، نُور لے کر آیا ہے سارے عالم میں یہ دیکھو کیسا نُور چھایا ہے الصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْكَ يَا رَسُولَ اللّٰه ! الصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْكَ يَا حَبِیْب...

نور کا آشیانہ سلامت رہے | غوث کا آستانہ سلامت رہے | Ghous Ka Aastana Salamat Rahe Lyrics in Urdu

نور کا آشِیانہ سلامت رہے غوث کا آستانہ سلامت رہے شاہِ بغداد ہیں سیّد الاولیاء رُتبہ یہ عالی شانہ سلامت رہے روضۂ غوث پر رحمتوں کی پُھوار یہ حسیں آشِیانہ سلامت رہے نام سے ان کے ٹلتی ہیں سب مُشکلیں ان کا لب پہ ترانہ سلامت رہے غوث کا در دِکھایا ہے جس نے ہمیں وہ رضا کا گھرانہ سلامت رہے پرچمِ غوث کا دنیا بھر میں یونہی یا خدا ! لہلہانا سلامت رہے فضلِ مولا سے، عاصِم ! میں ہُوں قادری یہ تَعَلُّق پُرانا سلامت رہے شاعر: محمد عاصم القادری مراد آبادی نعت خواں: حافظ طاہر قادری نجیب رضا برکاتی

خدایا دور رحمت دیکھتا میں | نبی کا حسن طلعت دیکھتا میں | Khudaya Daur-e-Rehmat Dekhta Main Lyrics in Urdu

خُدایا ! دَورِ رحمت دیکھتا میں نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں اُنہیں کے در پہ ہوتی صبح میری وہیں پر شامِ فُرقت دیکھتا میں نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں خُدایا ! دَورِ رحمت دیکھتا میں نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں مدینے کی گلی میں سَر جھکائے رسُولِ حق کی عظمت دیکھتا میں نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں خُدایا ! دَورِ رحمت دیکھتا میں نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں صحابی کاش میں ہوتا نبی کا کرم کی ہر عنایت دیکھتا میں نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں خُدایا ! دَورِ رحمت دیکھتا میں نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں جبینِ شوق سجدے میں جُھکا کر عبادت کی حقیقت دیکھتا میں نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں خُدایا ! دَورِ رحمت دیکھتا میں نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں بِچھاتا اپنی پلکیں اُن کی رَہ میں عجب رنگِ عقیدت دیکھتا میں نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں خُدایا ! دَورِ رحمت دیکھتا میں نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں کبھی جو مسجد نبوی میں ہوتا جمالِ بزمِ جنّت دیکھتا میں نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں خُدایا ! دَورِ رحمت دیکھتا میں نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں خطیبِ کبریا کی حق بیانی وہ اعجازِ ...

نبی سے وعدہ نبھانا حسین جانتے ہیں | Nabi Se Wada Nibhana Hussain Jante Hain Lyrics in Urdu

سیّد نے کربلا میں وعدے نِبھا دیے ہیں دینِ محمّدی کے گُلشن کِھلا دیے ہیں میرا سردار حُسین ! میرا دِلدار حُسین ! ہے میرا پیار حُسین ! نبی سے وعدہ نِبھانا حُسین جانتے ہیں یزیدیوں کو مِٹانا حُسین جانتے ہیں حُسین جانتے ہیں، حُسین جانتے ہیں حُسین جانتے ہیں، حُسین جانتے ہیں شہید ہو کے بھی نیزے پہ چڑھ کے دنیا کو کلامِ پاک سُنانا حُسین جانتے ہیں حُسین جانتے ہیں، حُسین جانتے ہیں حُسین جانتے ہیں، حُسین جانتے ہیں زمینِ کَرب و بلا پر کٹا کے سَر اپنا خُدا کا دین بچانا حُسین جانتے ہیں حُسین جانتے ہیں، حُسین جانتے ہیں حُسین جانتے ہیں، حُسین جانتے ہیں درِ حُسین پہ دامن پسارنا سِیکھو گدا کو شاہ بنانا حُسین جانتے ہیں حُسین جانتے ہیں، حُسین جانتے ہیں حُسین جانتے ہیں، حُسین جانتے ہیں یزیدیوں کو جو اِک وار میں کرے فی النّار یُوں ذُوالْفِقار چلانا حُسین جانتے ہیں حُسین جانتے ہیں، حُسین جانتے ہیں حُسین جانتے ہیں، حُسین جانتے ہیں زبانِ حال سے حُرّ کے لہُو نے یہ بولا خُدا سے خُلد دِلانا حُسین جانتے ہیں حُسین جانتے ہیں، حُسین جانتے ہیں حُسین جانتے ہیں، حُسین جانتے ہیں تڑپ تھی جامِ شہ...

نظریں جھکا لو پلکیں بچھا لو | نام محمد لیا جا رہا ہے | Naam-e-Muhammad Liya Ja Raha Hai Lyrics in Urdu

نظریں جُھکا لو، پلکیں بِچھا لو نامِ محمّد لِیا جا رہا ہے ہونٹوں پہ مُسکان اپنے سجا لو نامِ محمّد لِیا جا رہا ہے نظریں جُھکا لو، پلکیں بِچھا لو نامِ محمّد لِیا جا رہا ہے مہمان ہے وہ پیارے نبی کا آقا کی محفل میں آتا ہے جو بھی پلکوں پہ اپنی اُس کو بِٹھا لو نامِ محمّد لِیا جا رہا ہے نظریں جُھکا لو، پلکیں بِچھا لو نامِ محمّد لِیا جا رہا ہے پڑھتے رہو تم درودوں کی تسبیح اور یُوں کرو تم محبّت کی تشریح تسبیح کو آنکھوں سے اپنی لگا لو نامِ محمّد لِیا جا رہا ہے نظریں جُھکا لو، پلکیں بِچھا لو نامِ محمّد لِیا جا رہا ہے آدم سے پہلے اور بعدِ آدم ہے ہر زمانہ نبی کا زمانہ تم بھی زمانے کے سنگ گُنگُنا لو نامِ محمّد لِیا جا رہا ہے نظریں جُھکا لو، پلکیں بِچھا لو نامِ محمّد لِیا جا رہا ہے رکھنا یقیں تم، آئیں گے آقا آنگن میں اپنے جو محفل سجے گی راہوں پہ اُن کی نظریں جما لو نامِ محمّد لِیا جا رہا ہے نظریں جُھکا لو، پلکیں بِچھا لو نامِ محمّد لِیا جا رہا ہے شاعر: بابو فراز نعت خواں: نول خان हिन्दी ENG اردو

نور کا سماں چھایا عرس ازہری آیا | Noor Ka Saman Chhaya Urs-e-Azhari Aaya Lyrics in Urdu

نُور کا سماں چھایا، عُرسِ ازہری آیا فیضِ مصطفیٰ لایا، عُرسِ ازہری آیا ذِکر و فِکرِ دُنیا سے ہٹ کے حُسنِ اختر نے دل میں جلوہ فرمایا، عُرسِ ازہری آیا مُدّتوں سے تھے بے چین، رضویوں کے دونوں نَین اِنتظار رنگ لایا، عُرسِ ازہری آیا حاسِدوں کے سینے پہ دیکھیے گِری بِجلی قلبِ سُنّی مُسکایا، عُرسِ ازہری آیا فضلِ مصطفیٰ سے وہ کعبے کے بنے مہماں واہ کیا شرف پایا، عُرسِ ازہری آیا دیکھ کر، اے دیوانو ! حُسنِ رُوئے اختر کو چاند بھی ہے شرمایا، عُرسِ ازہری آیا واہ واہ ! ذرا دیکھو حَلقہ ذکرِ اختر کا کِس قدر ہے گرمایا، عُرسِ ازہری آیا دستِ شاہِ اسجد سے جامِ ازہری پیجے کاسہ پھر سے چھلکایا، عُرسِ ازہری آیا غولِ صُلحِ کُلّی میں زلزلہ کیا برپا نجد جن سے لرزایا، عُرسِ ازہری آیا سال بھر سے پردے میں تھا سماں یہ نُورانی رُخ سے پردہ سَرکایا، عُرسِ ازہری آیا سُنّیو ! چلے آؤ سایۂ بریلی میں ابرِ نُور برسایا، عُرسِ ازہری آیا عُرسِ فخرِ ازہر کی برکتیں ہیں یہ، ایُّوب ! میرا قلب چمکایا، عُرسِ ازہری آیا شاعر: محمد ایوب رضا امجدی نعت خواں: صابر رضا ازہری سورت हिन्दी ENG اردو

نعت کہتا ہوں میں نعت پڑھتا ہوں میں | پیارے آقا کی مدحت بڑی چیز ہے | Naat Kehta Hun Main Naat Padhta Hun Main Lyrics in Urdu

نعت کہتا ہوں میں، نعت پڑھتا ہوں میں پیارے آقا کی مِدحت بڑی چیز ہے یہ سعادت بھی ہے، یہ عِبادت بھی ہے نعت پڑھنے کی عادت بڑی چیز ہے شیر بکری کو لے کر گیا شان سے لوگ سمجھے کہ بکری گئی جان سے مصطفیٰ کی بدولت اماں مِل گئی مصطفیٰ کی زیارت بڑی چیز ہے جاں کی بازی لگا کر بھی ناکام ہو اِک ادا چھوڑ کر کیسے بے دام ہو صرف مِسواک سے جنگ کو جیت لی میرے آقا کی سُنّت بڑی چیز ہے ڈوب کر بھی وہ فوراً پلٹ آئے گا اور صہبا میں آ کر یہ بتلائے گا حُکمِ محبوبِ رب ماننا ہے مجھے مصطفیٰ کی اطاعت بڑی چیز ہے چار سو سال سے سانپ بے تاب تھا اُس کی آنکھوں میں بس ایک ہی خواب تھا اِک نظر دیکھ لُوں روئے بدر الدُّجیٰ اُس کے دل کی یہ حسرت بڑی چیز ہے جس کو چاہا نبی نے ولی کر دیا اِک نظر اُٹھ گئی اور علی کر دیا پُوچھو صِدّیق و فاروق و عثمان سے مصطفیٰ کی خِلافت بڑی چیز ہے ماں کے قدموں کو سر پہ اٹھائے چلو اُس کی تعظیم دل میں بسائے چلو اُس سے کترا کے دوزخ میں جاؤ نہ تم ماں کے قدموں کی جنّت بڑی چیز ہے مصطفیٰ جانِ رحمت کا فیضان ہے اہلِ سُنّت کا محفوظ ایمان ہے اعلیٰ حضرت کا عالم میں اعلان ہے مصطفیٰ کی ...

نہ کلیم کا تصور نہ خیال طور سینا | بولو مدینہ مدینہ مدینہ | Na Kaleem Ka Tasawwur Na Khayal-e-Toor-e-Seena Lyrics in Urdu

بولو مدینہ مدینہ مدینہ بولو مدینہ مدینہ مدینہ نہ کلیم کا تَصَوُّر، نہ خیالِ طُورِ سینا میری آرزُو محمّد، میری جُستجُو مدینہ میں گدائے مصطفیٰ ہُوں، میری عظمتیں نہ پُوچھو مجھے دیکھ کر جہنّم کو بھی آ گیا پسینہ مجھے، دُشمنو ! نہ چھیڑو، میرا ہے کوئی جہاں میں میں ابھی پُکار لُوں گا، نہیں دُور ہے مدینہ میں مریضِ مصطفیٰ ہُوں، مجھے چھیڑو نہ، طبیبو ! میری زندگی جو چاہو، مجھے لے چلو مدینہ میرے ڈُوبنے میں باقی نہ کوئی کسر رہی تھی کہا المدد محمّد، تو اُبھر گیا سفینہ سِوا اِس کے میرے دل میں کوئی آرزُو نہیں ہے مجھے موت بھی جو آئے تو ہو سامنے مدینہ نہیں مال و زر تو کیا ہے، میں غریب ہُوں یہی نا میرے عشق مجھ کو لے چل تُو ہی جانبِ مدینہ کبھی، اے شکیل ! دل سے نہ مِٹے خیالِ احمد اِسی آرزُو میں مرنا، اِسی آرزُو میں جینا نعت خواں: سید فصیح الدین سہروردی الحاج خورشید احمد हिन्दी ENG اردو

نگاہ رحمت اٹھائیے نہ حضور میرا نہیں ہے کوئی | Nigah-e-Rahmat Uthaiye Na Huzoor Mera Nahin Hai Koi Lyrics in Urdu

نگاہِ رحمت اُٹھائیے نہ، حضور ! میرا نہیں ہے کوئی مجھے بھی طیبہ بلائیے نہ، حضور ! میرا نہیں ہے کوئی ستارہ ہائے وفا سے میں نے دِلوں کے رستے سجا دئیے ہیں غریب خانے پہ آئیے نہ، حضور ! میرا نہیں ہے کوئی بڑی ادب سے زبان کھولے، حضور سے یہ بِلال بولے غُلام اپنا بنائیے نہ، حضور ! میرا نہیں ہے کوئی غموں سے جینا ہُوا ہے مُشکل، بھنور میں میں ہُوں ہے دُور ساحل کِنارے کشتی لگائیے نہ، حضور ! میرا نہیں ہے کوئی دِلوں کی بستی اُجڑ نہ جائے، درخت جڑ سے اُکھڑ نہ جائے بچائیے نہ سنبھالیے نہ، حضور ! میرا نہیں ہے کوئی اُٹھائیے نہ نگاہِ رحمت، جُدائی میں مر نہ جائے عظمت حضور ! روضہ دِکھائیے نہ، حضور ! میرا نہیں ہے کوئی شاعر: عظمت رضا بھاگلپوری نعت خواں: عظمت رضا بھاگلپوری हिन्दी ENG اردو

نبیوں میں رسولوں میں تیری ذات الگ ہے | Nabiyon Mein Rasoolon Mein Teri Zaat Alag Hai Lyrics in Urdu

نبیوں میں رسُولوں میں تیری ذات الگ ہے اے سرورِ کونین ! تیری بات الگ ہے اِک ٹُکڑے پہ ہو جائے گا نسلوں کا گُزارا سرکار کے دربار کی خیرات الگ ہے راتیں تو مبارک ہیں بہت اور بھی لیکن معراج کی جو رات ہے وہ رات الگ ہے یہ سچ ہے کوئی طور کا مہمان بنا تھا محبوب و مُحِب کی تو مُلاقات الگ ہے موسیٰ کو تجلّی سے نوازا گیا بے شک آقا پہ عنایات کی برسات الگ ہے یوں دُھوم مچایا ہو کوئی اور تو بولو معراج کے اُس دُولھا کی بارات الگ ہے نامُوسِ رسالت پہ فنا کر دِیا خود کو احمد رضا کے عِشْق میں کچھ بات الگ ہے نعرہ تو لگاتے ہیں بہت لوگ رضا کا گُلزار ! میرے نعروں میں جذبات الگ ہے شاعر: سید شاہ گلزار اسماعیل واسطی قادری (گلزارِ ملت) نعت خواں: سید عبد الوصی قادری رضوی हिन्दी ENG اردو

نوری محفل پہ چادر تنی نور کی نور پھیلا ہوا آج کی رات ہے | Noori Mehfil Pe Chadar Tani Noor Ki Lyrics in Urdu

نوری محفل پہ چادر تنی نور کی نور پھیلا ہوا آج کی رات ہے چاندنی میں ہیں ڈوبے ہوئے دو جہاں کون جلوہ نما آج کی رات ہے عرش پر دُھوم ہے، فرش پر دُھوم ہے کم نصیبی ہے اُس کی جو محروم ہے پھر مِلے گی یہ شب کِس کو معلوم ہے ہم پہ لُطفِ خُدا آج کی رات ہے مومنو ! آج گنجِ سخا لُوٹ لو لُوٹ لو، اے مریضو ! شِفا لُوٹ لو عاصیو ! رحمتِ مصطفیٰ لُوٹ لو بابِ رحمت کُھلا آج کی رات ہے اَبرِ رحمت ہیں محفل پہ چھائے ہوئے آسماں سے ملائک ہیں آئے ہوئے خود محمّد ہیں تشریف لائے ہوئے کِس قدر جاں فِزا آج کی رات ہے مانگ لو مانگ لو چشمِ تر مانگ لو دردِ دل اور حُسنِ نظر مانگ لو سبز گُنبد کے سائے میں گھر مانگ لو مانگنے کا مزا آج کی رات ہے اِس طرف نور ہے، اُس طرف نور ہے سارا عالم مسرّت سے معمور ہے جس کو دیکھو وہی آج مسرُور ہے مہک اُٹّھی فضا آج کی رات ہے وقت لائے خُدا سب مدینے چلیں لُوٹنے رحمتوں کے خزینے چلیں سَب کے منزل کی جانب سفینے چلیں میری، صائم ! دُعا آج کی رات ہے شاعر: علامہ صائم چشتی نعت خواں: الحاج محمد صدیق اسماعیل اویس رضا قادری हिन्दी ENG اردو

نبی کے عشق میں ڈھل کر نبی کی نعت پڑھتے ہیں | Nabi Ke Ishq Mein Dhal Kar Nabi Ki Naat Padhte Hain Lyrics in Urdu

نبی کے عشق میں ڈھل کر نبی کی نعت پڑھتے ہیں جو عاشق ہیں وہی اکثر نبی کی نعت پڑھتے ہیں نظر اپنی جما کر گنبدِ خضرا کی رنگت پر مدینے پاک کے منظر نبی کی نعت پڑھتے ہیں ذرا انداز تو دیکھے کوئی زھرا کے بیٹے کا کٹا کے رن میں اپنا سر نبی کی نعت پڑھتے ہیں ہے آغوشِ پدر، مُسکان لب پر، تیر ظالم کا عجب ماحول میں اصغر نبی کی نعت پڑھتے ہیں امام احمد رضا کا عشق بھی کتنا نِرالا ہے اُٹھا کر بہر سے لنگر نبی کی نعت پڑھتے ہیں ٹِھکانے اُن کے دُشمن کو لگاتے ہیں رضا والے بدل کے اپنا جب تیور نبی کی نعت پڑھتے ہیں کمال اِس میں اسد کا کچھ نہیں ہے نعت کی برکت جو برسوں سے سرِ منبر نبی کی نعت پڑھتے ہیں شاعر: اسد اقبال کلکتوی نعت خواں: اسد اقبال کلکتوی हिन्दी ENG اردو

نفس نفس میں علی علی ہو نظر نظر میں علی علی ہو | Nafas Nafas Mein Ali Ali Ho Nazar Nazar Mein Ali Ali Ho Lyrics in Urdu

اہتمام ایسا مَوَدّت میں کیے جاؤں گا ذکرِ حیدر میں سُناؤں گا سنے جاؤں گا میرے اندر کا جو میثم ہے یہی کہتا ہے چاہے کٹ جائے زباں نام جپے جاؤں گا علی علی ہو، علی علی ہو علی علی ہو، علی علی ہو نفس نفس میں علی علی ہو، نظر نظر میں علی علی ہو گلی گلی میں علی علی ہو، نگر نگر میں علی علی ہو علی علی ہو، علی علی ہو علی علی ہو، علی علی ہو کرم کے گوہر لُٹائیں حیدر، تو جامِ عرفاں پِلائیں حیدر جو روز و شب کے پہر پہر میں، سحر سحر میں علی علی ہو علی علی ہو، علی علی ہو علی علی ہو، علی علی ہو بہار ذکرِ علی کی مستی میں رقص کرتی اُتر رہی ہے شجر شجر میں، کلی کلی میں، ثمر ثمر میں علی علی ہو علی علی ہو، علی علی ہو علی علی ہو، علی علی ہو اُسے بنائیں علی قلندر، ہوں اُس کے چاکر سبھی سِکندر وہ جس کے بھی جسم و جان و روح و دل و جگر میں علی علی ہو علی علی ہو، علی علی ہو علی علی ہو، علی علی ہو درود لب پر سجا کے، حَسَنی ! نبی نبی کہہ کے گھر سے نِکلوں سفر سے لوٹوں جو اپنے گھر کو تو میرے گھر میں علی علی ہو علی علی ہو، علی علی ہو علی علی ہو، علی علی ہو شاعر: حسنی سید نعت خواں: سید زبیب مسعو...

جس کے ہاتھوں میں ہے ذوالفقار نبی | نعرۂ حیدری یا علی یا علی | Jis Ke Hathon Mein Hai Zulfiqar-e-Nabi Lyrics in Urdu

جِس کے ہاتھوں میں ہے ذوالفقارِ نبی جِس کے پہلو میں ہے راہوارِ نبی دُخترِ مصطفیٰ جِس کی دُلہن بنی جس کے بیٹوں سے نسلِ نبی ہے چلی ہاں وہی، ہاں وہی، وہ علِیُّ ولی نعرۂ حیدری یا علی یا علی جِس کے بارے میں فرمائیں پیارے نبی جِس کا مولیٰ ہوں میں، اُس کا مولیٰ علی جِس کی تلوار کی جگ میں شہرت ہوئی جِس کے کُنبے سے رسمِ شُجاعت چلی ہاں وہی، ہاں وہی، وہ علِیُّ ولی نعرۂ حیدری یا علی یا علی جس کو شاہِ ولایت کا درجہ مِلا جیتے جی جِس کو جنّت کا مژدہ مِلا سیّدِ دوجہاں جِس کو رُتبہ ملا سِلسِلے سارے جِس پر ہوئے مُنتہی ہاں وہی، ہاں وہی، وہ علِیُّ ولی نعرۂ حیدری یا علی یا علی جو علی کا ہُوا، وہ نبی کا ہُوا یا علی کہہ دیا، سارا غم ٹل گیا وہ ہیں خیبر شِکن اور شیرِ خُدا نام سے اُن کے ہر رنج و کُلفت ٹلی ہاں وہی، ہاں وہی، وہ علِیُّ ولی نعرۂ حیدری یا علی یا علی سیّدوں کے وہی جدِّ اعلیٰ بھی ہیں میرے نانا بھی ہیں، میرے دادا بھی ہیں میرے آقا بھی ہیں، میرے مولیٰ بھی ہیں نظمی ! وہ ہی صفی وہ نجی وہ رضی ہاں وہی، ہاں وہی، وہ علِیُّ ولی نعرۂ حیدری یا علی یا علی شاعر: نظمی مارہروی نعت خو...

نہ ایسی زلفیں نہ ایسا چہرہ نہ یوں کسی پہ شباب ہوگا | Na Aisi Zulfein Na Aisa Chehra Na Yun Kisi Pe Shabab Hoga Lyrics in Urdu

نہ ایسی زُلفیں، نہ ایسا چہرہ، نہ یوں کِسی پہ شباب ہوگا جواب ہوں گے سبھی کے لیکن، نہ مصطفیٰ کا جواب ہوگا جو چہرہ نِکلے تو ہوگی صبح، جو زُلف بِکھرے تو رات ہوگی پسینہ اُن کا گِرے گا جِس پر، وہی تو ذرّہ گُلاب ہوگا بَروزِ محشر حسین سارے، اِکھٹّے ہوں گے مُقابلے کو تو سب سے پہلے یقین مانو بِلال کا اِنتخاب ہوگا کہ اِتنے لاشے پڑے ہیں کربل، حُسین کا سر کہاں ہے بولو ؟ جواب آیا، کہیں وہ نیزے پہ پڑھتا اُمّ الکِتاب ہوگا نبی کا روضہ ہماری جاں ہے، اسی کے درشن سے زندگی ہے کبھی جو نِکلے کُوئے نبی سے تو مرنا جینا عذاب ہوگا یہ زیرِ مدفن فرِشتے بولے، سُناؤ آقا کی نعت، حاکم ! تمہیں سُنا کر ثواب ہوگا، تو ہم کو سُن کر ثواب ہوگا شاعر: احمد علی حاکم نعت خواں: احمد علی حاکم سید ارشد شاہ جاوید رضا عبدالعزیز محمدی हिन्दी ENG اردو

نرالی ہے جو دنیا سے وہ شفقت باپ کرتا ہے | Nirali Hai Jo Duniya Se Wo Shafqat Baap Karta Hai Lyrics in Urdu

نرالی ہے جو دنیا سے وہ شفقت باپ کرتا ہے انوکھی اپنے بچّوں سے محبّت باپ کرتا ہے یہ بچّے عمر بھر اِس کا بھی بدلہ دے نہیں پاتے اکیلا ایک دِن میں جتنی محنت باپ کرتا ہے سبھی رِشتے بھی پیارے ہیں مگر اولاد کی خاطر کسی سے جو نہیں ہوتی وہ ہمّت باپ کرتا ہے کبھی سوچا بھی ہے تم نے، کِھلونے توڑنے والو ! تمہارے خواب ہوتے ہیں حقیقت باپ کرتا ہے زمانے کی سبھی مجبوریوں سے لڑ کے، فاروقی ! سبھی بچّوں کی پُوری ہر ضررت باپ کرتا ہے شاعر: سہیل کلیم فاروقی نعت خواں: قاری شاہد محمود قادری عظمت رضا بھاگلپوری हिन्दी ENG اردو

نبی کی نعت پڑھتا ہوں دل مضطر مچلتا ہے | Nabi Ki Naat Padhta Hun Dil-e-Muztar Machalta Hai Lyrics in Urdu

نبی کی نعت پڑھتا ہوں، دلِ مضطر مچلتا ہے خدا کے فضل سے میرا مُقَدَّر بھی سنورتا ہے جو عاشق ہے امام الانبیاء کا وہ تَصَوُّر میں یہیں سے گنبدِ خضراء کا جلوہ دیکھ لیتا ہے نبی سے جس کو اُلفت ہے وہی جنّت میں جائے گا بلالی عشق دنیا میں یہی اعلان کرتا ہے نبی کے عشق میں پڑھ لے نمازِ پنجگانہ جو اُسی کا دِل چمکتا ہے، اُسی کا رُخ چمکتا ہے بہت ہی خوبصورت ہے میرے سرکار کا روضہ کوئی جب دیکھ لیتا ہے زمانہ بُھول جاتا ہے اِشارا آپ کا پا کر حجر بھی بول اُٹھتے ہیں دُعا سے آپ کی سورج پلٹ کر لوٹ آتا ہے مصیبت جب بھی آتی ہے، تیرا میں نام لیتا ہوں تیری تَوصِیف کے صدقے میرا ہر کام بنتا ہے دِکھا دے مجھ کو بھی، مولیٰ ! رسُولِ پاک کا روضہ مدینہ دیکھنے کو دِل میرا ہر پل مچلتا ہے سُکُونِ قلب مِلتا ہے، دِوَانے جُھوم جاتے ہیں کہ رِضواں جُھوم کر جب بھی نبی کی نعت پڑھتا ہے شاعر: رضوان محبوبی نعت خواں: صندلی احمد हिन्दी ENG اردو

نام احمد ہمیں جاں سے پیارا | آئی لو محمد | Naam-e-Ahmad Hamein Jaan Se Pyara Lyrics in Urdu

میرا پیار پیار پیار مصطفیٰ ! میرا پیار پیار پیار مصطفیٰ ! کیا پیش کروں، جاناں ! کیا چیز ہماری ہے یہ دل بھی تمہارا ہے، یہ جاں بھی تمہاری ہے آئی لَوْ مُحمّد ! آئی لَوْ مُحمّد ! آئی لَوْ مُحمّد مصطفیٰ ! نامِ احمد ہمیں جاں سے پیارا اس پہ قربان سب کُچھ ہمارا ظلم جتنا بھی تم چاہے کر لو پھر بھی لب پہ رہے گا یہ نعرہ آئی لَوْ مُحمّد ! آئی لَوْ مُحمّد ! آئی لَوْ مُحمّد مصطفیٰ ! میرا پیار پیار پیار مصطفیٰ ! میرا پیار پیار پیار مصطفیٰ ! عشق کے نغمے سب کو سُنا دیں ساری دنیا کو مِل کر بتا دیں یہ صحابہ سے سیکھا ہے ہم نے اپنا سب کچھ نبی پر لُٹا دیں آئی لَوْ مُحمّد ! آئی لَوْ مُحمّد ! آئی لَوْ مُحمّد مصطفیٰ ! میرا پیار پیار پیار مصطفیٰ ! میرا پیار پیار پیار مصطفیٰ ! چاند کے ٹُکڑے جس نے کیے ہیں پیڑ بھی قدموں میں جُھک گئے ہیں جس نے کنکر کو کلمہ پڑھایا دو جہاں جس کی خاطر بنے ہیں آئی لَوْ مُحمّد ! آئی لَوْ مُحمّد ! آئی لَوْ مُحمّد مصطفیٰ ! پیارے آقا نے پایا وہ رُتبہ کرتے ہیں غیر بھی اُن کا چرچہ کیا کرو گے یہ بینر ہٹا کر دِل کی تختی پہ ہے نام اُن کا آئی لَوْ مُحمّد ! آئی لَو...

نبی ہے سہارا ہمارا تمہارا | Nabi Hai Sahara Hamara Tumhara Lyrics in Urdu

نبی ہے سہارا ہمارا تمہارا نہیں اور چارہ ہمارا تمہارا نبی ہے سہارا ہمارا تمہارا اگر اُن کی نظرِ عنایت نہ ہوتی نہ ہوتا گُزارہ ہمارا تمہارا نبی ہے سہارا ہمارا تمہارا رسُولِ مُکَرَّم نے تشریف لا کر مُکَدَّر سنوارا ہمارا تمہارا نبی ہے سہارا ہمارا تمہارا یقیناً یہ مُرشد کا صدقہ ہے، آسی ! بنا کام سارا ہمارا تمہارا نبی ہے سہارا ہمارا تمہارا نعت خواں: قاری شاہد محمود قادری हिन्दी ENG اردو