اشاعتیں

Che لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں
ADVERTISEMENT

چلو کریں مل کر چرچا حضور کا | Chalo Karein Mil Kar Charcha Huzoor Ka Lyrics in Urdu

عاشِقوں کا راج ہے، محفلوں کا تاج ہے جلْسے ہیں، جُلُوس ہیں، جھومتا سماج ہے عِشْق کا مِزاج ہے، عِشْق کا مِزاج ہے چلو کریں مِل کر چرچا حضور کا جگہ جگہ گھر گھر چرچا حضور کا چلو کریں مِل کر چرچا حضور کا آئے شاہِ انبیا ! مرحبا یا مصطفیٰ ! کیا سماں ہے نور کا ! مرحبا یا مصطفیٰ ! اُترا ہے چاند گھر میں مولا کے نُور کا ہونے لگا ہے گھر گھر چرچا حضور کا جگہ جگہ گھر گھر چرچا حضور کا چلو کریں مِل کر چرچا حضور کا پھیلی ہے نُوری کِرنیں دیکھو جگہ جگہ آیا ہے یہ مہینہ کیف و سُرُور کا جگہ جگہ گھر گھر چرچا حضور کا چلو کریں مِل کر چرچا حضور کا میلادِ مصطفیٰ کی محفل سجائیں گے ہم یہ فیصلہ ہے، یارو! اہلِ شُعُور کا جبریل کی ہے سُنّت پڑھ لو حدیث میں لہرائے گا جہاں میں پرچم حضور کا جگہ جگہ گھر گھر چرچا حضور کا چلو کریں مِل کر چرچا حضور کا آئے شاہِ انبیا ! مرحبا یا مصطفیٰ! کیا سماں ہے نُور کا ! مرحبا یا مصطفیٰ ! بجتا ہے نام اُن کا دل کی دھڑک دھڑک میں سانسوں میں گُونجتا ہے ترانہ حضور کا جگہ جگہ گھر گھر چرچا حضور کا چلو کریں مِل کر چرچا حضور کا کھویا ہے اُن کے نام میں، سیرت کے کام میں دی...

چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے | Chamak Tujh Se Pate Hain Sab Pane Wale Lyrics in Urdu

چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے مِرا دِل بھی چمکا دے چمکانے والے برستا نہیں دیکھ کر اَبْرِ رَحمت بدوں پر بھی برسا دے برسانے والے مَدینہ کے خِطّے ! خدا تجھ کو رکّھے غریبوں فقیروں کے ٹھہرانے والے تُو زندہ ہے واللہ تُو زندہ ہے واللہ مِرے چشمِ عالَم سے چُھپ جانے والے میں مجرم ہُوں، آقا ! مجھے ساتھ لے لو کہ رَستے میں ہیں جا بجا تھانے والے حرم کی زَمیں اور قدم رکھ کے چلنا ارے سر کا موقع ہے، او جانے والے ! چل اُٹھ جبہہ فرسَا ہو ساقی کے در پر درِ جُود اے میرے مستانے والے تِرا کھائیں تیرے غُلاموں سے اُلجھیں ہیں مُنکِر عجب کھانے غُرّانے والے رہے گا یوں ہی اُن کا چرچَا رہے گا پڑے خاک ہو جائیں جل جانے والے اب آئی شفاعت کی سَاعت اب آئی ذرا چین لے، میرے گھبرانے والے ! رضا ! نفس دشمن ہے دَم میں نہ آنا کہاں تم نے دیکھے ہیں چندرانے والے شاعر: امام احمد رضا خان نعت خواں: اویس رضا قادری میلاد رضا قادری حافظ احمد رضا قادری غلام مصطفیٰ قادری صابر رضا اظہری سورت हिन्दी ENG اردو

چار سو تیرا جلوہ ہے اشرف پیا | Charsoo Tera Jalwa Hai Ashraf Piya Lyrics in Urdu

ﺳﺮﻭﺭﺍ ﺷﺎﮨﺎ ﮐﺮﯾﻤﺎ ﺩﺳﺘﮕﯿﺮﺍ ﺍﺷﺮﻓﺎ ﺣﺮﻣﺖِ ﺭﻭﺡِ ﭘﯿﻤﺒﺮ یک ﻧﻈﺮ ﮐﻦ ﺳﻮﺋﮯ ﻣﺎ یہ بڑا فضل رب کا ہے، اشرف پیا ! چار سُو تیرا جلوہ ہے، اشرف پیا ! ناپ پایا نہ کد جب زمانہ تیرا جھوم کر بول اٹھا پھر دِوانہ تیرا مرتبہ کتنا اُونچا ہے، اشرف پیا ! چار سُو تیرا جلوہ ہے، اشرف پیا ! تجھ کو جاں میں کہوں، جانِ جاناں کہوں یا میں پھر عاشقِ جانِ ایماں کہوں رب ہی جانے کہ کیا کیا ہے اشرف پیا چار سُو تیرا جلوہ ہے، اشرف پیا ! تختِ شاہی کو قدموں سے ٹھکرا دیا رب نے بخشا تھا ایسا تجھے حوصلہ راز کیسا انوکھا ہے، اشرف پیا ! چار سُو تیرا جلوہ ہے، اشرف پیا ! جانِ عالم کے صدقے سے، اے سیّدی ! زخمِ دل کی دوا کیجئے، مرشدی ! ٹوٹے دل نے پکارا ہے، اشرف پیا ! چار سُو تیرا جلوہ ہے، اشرف پیا ! اپنے مشہود پر کر دو چشمِ کرم سُن لو عرضی میری بحرِ شاہِ اُمم میرے دل کی تمنّا ہے، اشرف پیا ! چار سُو تیرا جلوہ ہے، اشرف پیا ! شاعر: مشہود رضا قادری بلرامپوری نعت خواں: سید عبدالقادر القادری हिन्दी ENG اردو

چلو آؤ چلتے نبی جی کے گاؤں | Chalo Aao Chalte Nabi Ji Ke Gaon Lyrics in Urdu

وہ زمزم کا پانی، وہ کعبے کی چھاؤں چلو آؤ چلتے نبی جی کے گاؤں صفا اور مروہ کے دلکش نظارے وہ عرفات غارِ حرا کے کنارے وہ طائف کی سنگلاخ سی ایک وادی جہاں خوں سے لبریز تھے میرے ہادی میں دیکھوں حلیمہ کے نورانی گھر کو کبھی چوم پاؤں میں اسود حجر کو کبھی ہو زیارت مجھے پائے اقدس میں دیکھوں وہ نقشِ نَبِیٔ مقدّس وہ سونے سے کنکر میں دل سے لگاؤں چلو آؤ چلتے نبی جی کے گاؤں وہ زمزم کا پانی، وہ کعبے کی چھاؤں چلو آؤ چلتے نبی جی کے گاؤں مجھے آبِ زمزم کا تحفہ عطا ہو سعی کی تڑپ اور جذبہ عطا ہو مجھے ملتزم کی ہو ساعت نصیبی جہاں رو کے مانگوں میں تیری فقیری وہ مکّے کی بستی، وہ کعبے کی گلیاں وہ خاک و چمن، کوۂ دیدار تلیاں خدا ! نیک میرا یہ کب سے ہے ارماں میں دیکھوں حنین اور خندق کا میداں خدایا ! مجھے اپنے در پر بلا لو گناہوں کے دلدل سے مجھ کو بچا لو میں کعبے کا منظر حسیں دیکھ پاؤں چلو آؤ چلتے نبی جی کے گاؤں وہ زمزم کا پانی، وہ کعبے کی چھاؤں چلو آؤ چلتے نبی جی کے گاؤں میں دیکھوں محمّد کے روضے کی جعلی سلام عرض کرتا میں سرکارِ عالی میں دیکھوں مناظر بھی جنّت بقیع کے جہاں ساتھی آرام فر...