اشاعتیں

Meem لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

مجھے مصطفٰی کے در سے بھلا کیا ملا نہیں ہے | Mujhe Mustafa Ke Dar Se Bhala Kya Mila Nahin Hai Lyrics in Urdu

مجھے مصطفٰی کے در سے بھلا کیا مِلا نہیں ہے میں غلامِ مصطفٰی ہُوں، میرے پاس کیا نہیں ہے یُونہی نعت پڑھتے پڑھتے کسی دن نکل پڑُوں گا میرے واسطے مدینہ کوئی مسئلہ نہیں ہے آیا جب بھی کوئی منگتا، اُسے پیٹ بھر کِھلایا کئی دن سے گھر میں چُولھا علی کا جلا نہیں ہے یہ حُسین ہی کا سر ہے، یہ حسین کا ہے سجدہ جو جُھکا ہے کربلا میں ابھی تک اُٹھا نہیں ہے یہی کہہ رہی ہے اصغر کے لبوں کی مُسکُراہٹ وہاں زندگی نہیں ہے جہاں کربلا نہیں ہے ارے بے خبر یزیدی ! تجھے کچھ پتا نہیں ہے وہ نہیں ہے مصطفٰی کا، جو حُسین کا نہیں ہے ادا حقِّ عبدِیت ہو، مجھے ایسی شب عطا کر کہا رب سے فاطمہ نے، میرا دل بھرا نہیں ہے جو تھا اہلِ حق کا مسلک، وہی ہے رضا کا مسلک یہ تمہارا چھٹپٹانا کسی کام کا نہیں ہے یُونہی آتشِ حسد میں جلو تم ہمیشہ حاسد کیا مقامِ ازہری ہے تمہیں کچھ پتا نہیں ہے یہ ہے روزِ حَشْر، زمزم ! یہاں ہے عجیب عالم کوئی آدمی کسی کو یہاں پُوچھتا نہیں ہے شاعر: زمزم فتح پوری نعت خوان: زمزم فتح پوری مفتی عارف رضا قریشی हिन्दी ENG اردو

مال و دولت کی چاہت بڑی چیز ہے | یا نبی آپ کا آستانہ ملے | Mal-o-Daulat Ki Chahat Badi Cheez Hai Lyrics in Urdu

مال و دولت کی چاہت بڑی چیز ہے مِٹنے والی تمنّا نہیں چاہیے یا نبی ! آپ کا آستانہ مِلے اور کوئی خزانہ نہیں چاہیے موت کے وقت کا ڈر ستاتا ہے اب بِسترِ مَرْگ ہے اور ہے جاں بہ لب آخری وقت ہے آپ آ جائیے مرنے والے کو دنیا نہیں چاہیے مصطفیٰ کی غلامی مِلی ہے مجھے خوبصورت نِشانی مِلی ہے مجھے جن کا سایہ نہیں اُن کے سائے میں ہُوں مجھ کو غیروں کا سایہ نہیں چاہیے رو رہا ہے گُنہگار تنہائی میں میرے اپنے بھی ہیں میری رُسوائی میں آپ کے سامنے ہُوں کرم کیجیے دُوسروں کا سہارا نہیں چاہیے ہے وفا کا امیں یارِ غارِ نبی جس کے پیچھے علی نے نمازیں پڑھی اُس کو چوتھا خلیفہ بھی ٹُھکرائے گا جس کو پہلا خلیفہ نہیں چاہیے ایسے کِردار ہیں اُن کے دربار میں جن کا ثانی نہیں کوئی سنسار میں میرے آگے سخاوت ہے عُثمان کی مجھ کو حاتِم کا قِصّہ نہیں چاہیے عاشقِ مصطفیٰ باپ نے یہ کہا میری بیٹی غریبوں کے گھر جائے گی جن کے دل میں نبی کی محبّت نہیں اُن امیروں کا رِشتہ نہیں چاہیے عشقِ سرکار ہم کو مِلا ہے یہیں چھوڑ کر ہم نہ جائیں گے یہ در کہیں اعلیٰ حضرت کا نقشِ قدم مِل گیا نجدیوں کا عقیدہ نہیں چاہیے ہیں عط...

مظہر نور خدا سرکار تاج الاولیاء | Mazhar-e-Noor-e-Khuda Sarkar Taj-ul-Auliya Lyrics in Urdu

مظہرِ نُورِ خدا سرکار تاج الاولیاء جلوۂ شمسُ الضُّحیٰ سرکار تاج الاولیاء مالکِ علمِ لَدُنّی، پیکرِ صبر و رضا تیورِ شیرِ خدا سرکار تاج الاولیاء روشنی جس کی ولایت کی ہے پھیلی چار سُو وہ چراغِ فاطمہ سرکار تاج الاولیاء زُہد و تقویٰ، پارسائی میں یقیناً آپ ہیں نائبِ غوث الوریٰ، سرکار تاج الاولیاء ! بیٹھے بیٹھے ہی کرا دیتے ہیں کعبے کا طواف جان لو اِس سے ہے کیا سرکار تاج الاولیاء اپنے منگتوں کو کبھی مایُوس لوٹاتے نہیں منبعِ جُود و سخا سرکار تاج الاولیاء جس طرف بھی دیکھیے ہے عُرسِ صد سالہ کی دُھوم مرحبا صد مرحبا سرکار تاج الاولیاء بٹتا ہے شام و سحر فیضان غوثِ پاک کا ایسا ہے روضہ تِرا، سرکار تاج الاولیاء ! بھیک لینے آئے ہیں منگتے تیرے دربار میں ہو کرم سب پر شہا سرکار تاج الاولیاء ! ناز کر اپنے مُقَدّر پر، اے شہرِ ناگپُور ! تجھ میں ہے جلوہ نُما سرکار تاج الاولیاء حشر تک پُھولے پَھلے یہ مسلکِ احمد رضا ہے یہی دل کی دُعا، سرکار تاج الاولیاء ! ہر طرف پھیلی ہے جو گُلزار کی یہ نِکہتیں آپ ہی کی ہے عطا، سرکار تاج الاولیاء ! شاعر: سید شاہ گلزار اسماعیل واستی قادری (گلزار ملت)...

میرے حسین تجھے سلام | السلام یا حسین | Mere Hussain Tujhe Salaam Lyrics in Urdu

میرے حُسین ! تجھے سلام، میرے حُسین ! تجھے سلام السّلام یا حُسین ! السّلام یا حُسین ! السّلام یا حُسین ! السّلام یا حُسین ! کر لیا نوش جِس نے شہادت کا جام اُس حُسین ابنِ حیدر پہ لاکھوں سلام کہو حُسین پر سلام، کہو حُسین پر سلام میرے حُسین ! تجھے سلام، میرے حُسین ! تجھے سلام السّلام یا حُسین ! السّلام یا حُسین ! السّلام یا حُسین ! السّلام یا حُسین ! جس کو دھوکے سے کوفے بُلایا گیا اور بُلا کر کے ناحق سَتایا گیا جِس کے بچّوں کو پیاسا رُلایا گیا جِس کی گردن پہ خنجر چَلایا گیا اُس حُسین ابنِ حیدر پہ لاکھوں سلام کہو حُسین پر سلام، کہو حُسین پر سلام میرے حُسین ! تجھے سلام، میرے حُسین ! تجھے سلام السّلام یا حُسین ! السّلام یا حُسین ! السّلام یا حُسین ! السّلام یا حُسین ! جس کا جُھولا فرشتے جُھلاتے رہے لورِیاں دے کے نُوری سُلاتے رہے جِس کو کاندھوں پہ آقا بِٹھاتے رہے اُس پہ سَفّاک خنجر چَلاتے رہے اُس حُسین ابنِ حیدر پہ لاکھوں سلام کہو حُسین پر سلام، کہو حُسین پر سلام میرے حُسین ! تجھے سلام، میرے حُسین ! تجھے سلام السّلام یا حُسین ! السّلام یا حُسین ! السّلام یا حُسین ! ا...

میرا مولا مولا حسین ہے | Mera Maula Maula Hussain Hai Lyrics in Urdu

میرا مولا مولا حُسین ہے میرا مولا مولا حُسین ہے جو ہوا نواسۂ مصطفیٰ وہ علی کا بیٹا حُسین ہے جو یزیدِیَت کو فنا کرے چلے کربلا وہ حُسین ہے بی بی فاطمہ کا وہ لاڈلا میرا بادشاہ وہ حُسین ہے میرا مولا مولا حُسین ہے میرا مولا مولا حُسین ہے کیا سُناؤں واقِعہ کربلا ہائے ! تیر نیزہ کہاں لگا جسے چُومتے رہے مصطفیٰ وہ حسینی سر تھا کٹا ہُوا سارا گھر کا گھر بھی لُٹا دِیا وہ جو کر گیا وہ حُسین ہے میرا مولا مولا حُسین ہے میرا مولا مولا حُسین ہے یہی بولے حضرتِ حُرّ شَہا یا حُسین ! آپ کا شُکرِیہ کہ یزِیدِیوں سے نِکال کر جو حُسینِیوں میں بِٹھا دِیا مجھے منزلوں کا پتا دِیا میرا رہنُما وہ حُسین ہے میرا مولا مولا حُسین ہے میرا مولا مولا حُسین ہے وہ بھی بندہ کِتنا عجیب ہے جو کہے یزِید بھی ٹِھیک ہے یا حُسینی بن یا یزِیدی بن ایسے جُھوٹ میں کیُوں شریک ہے کیُوں دو کشتِیوں کا سَوَار ہے جو ہے حق نُما وہ حُسین ہے میرا مولا مولا حُسین ہے میرا مولا مولا حُسین ہے جو درِ حُسین پہ آ گیا ساری مَنّتوں کو وہ پا گیا یہ گھرانہ آلِ نبی کا ہے جو سخاوتوں کو سِکھا گیا جو فقیر کو کرے بادشاہ ...

محمد نام ایسا ہے کہ جس لب پر یہ نام آیا | Muhammad Naam Aisa Hai Ke Jis Lab Par Ye Naam Aaya Lyrics in Urdu

نامِ محمّد صلِّ علیٰ، نامِ محمّد صلِّ علیٰ نامِ محمّد صلِّ علیٰ، نامِ محمّد صلِّ علیٰ صلِّ علیٰ نَبِيِّنَا، صلِّ علیٰ مُحَمَّدٍ صلِّ علیٰ نَبِيِّنَا، صلِّ علیٰ مُحَمَّدٍ محمّد نام ایسا ہے کہ جس لب پر یہ نام آیا اِطاعت ہو گئی واجب، شفاعت کا پیام آیا محبّت کا تقاضا تھا، یہی دِل کی تمنّا تھی کہ ہر لب پر درود آیا، کہ ہر دِل میں سلام آیا جہاں والوں نے پُوچھا جب کہ کیا ہے دین کا جوہر زباں پر تھا فقط قرآن، دِل میں اُن کا نام آیا شعیر و طُور سے پُھوٹے یقیناً چشمے نُورانی مگر فاران کا بادل تو ساگر تھا مدام آیا زمیں والو ! مبارک ہو کہ یہ ارضِ مُطَہّر ہے مُریدِ باصفا بن کر ملائک کا اِمام آیا غُلامانِ محمّد کا جہاں میں مرتبہ دیکھو کہ ہر دِل میں مُقَدّس ہے، زباں پر احترام آیا مُقَدّس ہستیاں، شاکِر ! اگرچہ اور بھی تو ہیں سرِ عرشِ بریں لِکّھا، مگر اُن کا ہی نام آیا شاعر: شاکر فاروقی نعت خواں: جواد رضا قادری हिन्दी ENG اردو

تو سب کو حج پہ بلا رہا ہے | مجھے بھی حج پہ بلا لے مولا | Mujhe Bhi Hajj Pe Bula Le Maula Lyrics in Urdu

تو سب کو حج پہ بُلا رہا ہے مجھے بھی حج پہ بُلا لے، مولا ! تجھے محمّد کا واسطہ ہے مجھے بھی حج پہ بُلا لے، مولا ! زباں پہ لبّیک کی صدا ہو کرُوں حرم کا طواف میں بھی یہی تمنّا ہے میرے دل کی یہ اِذْن مجھ کو بھی دے، خدایا ! ہو سامنے تیرا پیارا کعبہ پِیُوں میں زمزم کا جام، مولا ! شرف عطا کر مجھے بھی، مولا ! ہے واسطہ تجھ کو مصطفیٰ کا غلافِ کعبہ سے میں لپٹ کر دُعائیں مانگُوں میں خوب روؤں مُعافی مانگوں میں تجھ سے، مولا ! تو بخش دینا مجھے، خدایا ! مِنا و مزدلفہ اور عرفات - کے بھی جلووں کو دیکُھوں، مولا ! کرم یہ فرما دے تجھ کو، مولا ! ہے واسطہ بنتِ مصطفیٰ کا میں چُومُوں پیارا وہ سنگِ اسود مجھے بھی حاصل ہو یہ سعادت اے خالقِ کُل اے مالکِ کُل ! یہ پُوری کر دے میری تمنّا حرم سے ہو کر مدینے جاؤں جہاں پہ سردارِ دو جہاں ہیں پکڑ کے اُن کی سُنہری جالی طلب کرُوں صدقہ پنجتن کا ہے آرزو اُن کے در پہ جاؤں میں حال دل کا اُنہیں بتاؤں جب اُن کی چوکھٹ پہ سر کو رکُّھوں ہو خاتمہ میری زندگی کا شرف دے شوقِ فریدی کو بھی درِ شہِ دیں پہ حاضری کا ہے واسطہ تجھ کو، میرے مولا ! نبیِ اکرم ک...

مبارک ہو تم سب کو حج کا مہینہ | مدینے والے سے میرا سلام کہنا | Madine Wale Se Mera Salam Kehna Lyrics in Urdu

مبارک ہو تم کو یہ سفرِ مدینہ نہ تھی میری قسمت کہ دیکھوں مدینہ مدینے والے سے میرا سلام کہنا مدینے والے سے میرا سلام کہنا اَللّٰهُمَّ لَبَّيْكَ اَللّٰهُمَّ اَللّٰهُمَّ لَبَّيْكَ اَللّٰهُمَّ ساحل سے آتے آتے موجوں کو چُوم لینا موجوں کے بعد دلکش ذرّوں کو چُوم لینا اُس پاک سر زمیں کی راہوں کو چُوم لینا پھولوں کو چُوم لینا، کانٹوں کو چُوم لینا سُلطانِ انبیا سے میرا سلام کہنا مدینے والے سے میرا سلام کہنا مدینے والے سے میرا سلام کہنا اَللّٰهُمَّ لَبَّيْكَ اَللّٰهُمَّ اَللّٰهُمَّ لَبَّيْكَ اَللّٰهُمَّ مدینے قافلے جاتے ہیں میں بھی آؤں گا حضور کتنے ہی آتے ہیں میں بھی آؤں گا چلے سب یار فی اَمانِ اللہ سوئے سرکار فی اَمانِ اللہ اَللّٰهُمَّ لَبَّيْكَ اَللّٰهُمَّ اَللّٰهُمَّ لَبَّيْكَ اَللّٰهُمَّ غُلام آپ کے کتنے غریب ہو کر بھی غُلام آتے ہیں جاتے ہیں، میں بھی آؤں گا لیا مدینے دا سب نے رستہ میں ایتھے ای رہ گیا ترسدا تُوں جا کے آقا نُوں دست بستہ کویں درود و سلام میرا، سلام میرا صبا درِ مصطفیٰ تے جا کے کویں درود و سلام میرا، سلام میرا مداوا رنج و مصیبت کا ہے مدینے میں مجھے ب...

مجھے مدینے کی دو اجازت نبی رحمت شفیع امت | Mujhe Madine Ki Do Ijazat Nabi-e-Rahmat Shafi-e-Ummat Lyrics in Urdu

مجھے مدینے کی دو اِجازت نبیِ رحمت شفیعِ اُمّت ! پِلاؤ بُلوا کے جامِ اُلفت نبیِ رحمت شفیعِ اُمّت ! اگر نہیں میری ایسی قسمت سدا حُضُوری کی پاؤں لَذّت رُلائے مجھ کو تمہاری فُرقَت نبیِ رحمت شفیعِ اُمّت ! عطا ہو مجھ کو غمِ مدینہ تپاں جِگر، چاک چاک سینہ بڑھے محبّت کی خوب شِدّت نبیِ رحمت شفیعِ اُمّت ! لگاؤ سینے میں آگ ایسی قرار پائے نہ دل کبھی بھی رُلائے ہر دم تمہاری اُلفت نبیِ رحمت شفیعِ اُمّت ! میں نام پر تیرے واری جاؤں میں عِشق میں تیرے گھر لُٹاؤں مِلے وہ جذبہ، مِلے وہ ہِمّت نبیِ رحمت شفیعِ اُمّت ! حُسین ابنِ علی کا صدقہ ہمارے غوثِ جلی کا صدقہ عطا مدینے میں ہو شہادت نبیِ رحمت شفیعِ اُمّت ! ہر اِک نبی، ہر ولی کا صدقہ تجھے تِری ہر گلی کا صدقہ دے طیبہ میں مرنے کی سعادت نبیِ رحمت شفیعِ اُمّت ! امام احمد رضا کا صدقہ ہمارے مُرشِد ضِیا کا صدقہ بقیعِ غَرقَد کرو عنایت نبیِ رحمت شفیعِ اُمّت ! وسیلہ خُلفاءِ راشِدیں کا تمام اصحاب و تابِعیں کا جوار جنّت میں ہو عنایت نبیِ رحمت شفیعِ اُمّت ! مجھے تم ایسی دو ہِمّت، آقا ! دُوں سب کو نیکی کی دعوت، آقا ! بنا دو مجھ کو ب...

مولا تو دے سعادت حج پر بلا لے مولا | Maula Tu De Saadat Hajj Par Bula Le Maula Lyrics in Urdu

مولا ! تُو دے سعادت، حج پر بُلا لے، مولا ! کعبے کی ہو زیارت، حج پر بُلا لے، مولا ! لاکھوں ہیں جانے والے، لاکھوں ہی رہ گئے ہیں ہے سب دِلوں کی حسرت، حج پر بُلا لے، مولا ! کہنے کو دُور ہیں ہم، دل ہے مگر وہاں پر یہ خواب ہو حقیقت، حج پر بُلا لے، مولا ! حج کی لگن ہو دل میں، احرام ہو بدن پر لب پر ہو تیری مِدحت، حج پر بُلا لے، مولا ! عرفات کا ہو منظر، مانگوں دُعائیں رو کر بخشِش کی دے ضمانت، حج پر بُلا لے، مولا ! مُزدَﻟﻔﮧ کا ہو ڈیرہ، ہو حاجیوں کا پھیرا مجھ پر بھی کر دے رحمت، حج پر بُلا لے، مولا ! رحمت کے اِس جبل پر حاضر ہو یہ، اُجاگر ! ایسی مِلے اِجازت، حج پر بُلا لے، مولا ! شاعر: علامہ نثار علی اجاگر نعت خواں: حافظ انس رضا عطاری हिन्दी ENG اردو

میں بھی آقا وہ تیرے در کے نظارے دیکھوں | Main Bhi Aaqa Wo Tere Dar Ke Nazare Dekhun Lyrics in Urdu

میں بھی، آقا ! وہ تیرے در کے نظارے دیکھوں جتنے منظر ہیں مدینے کے وہ سارے دیکھوں میں بھی، آقا ! وہ تیرے در کے نظارے دیکھوں آپ کے پہلو میں لیٹے ہیں ابُوبکر و عُمر روضے میں آپ کے وہ یار پِیارے دیکھوں میں بھی، آقا ! وہ تیرے در کے نظارے دیکھوں صبح و شام آتے ہیں قُدسی بھی سلامی کے لیے خُلد کے مِلتے ہیں جس در سے اِشارے دیکھوں میں بھی، آقا ! وہ تیرے در کے نظارے دیکھوں سب کے بھرتے ہیں وہاں کاسے، وہ در ہے ایسا کیسے مِلتے ہیں وہاں سب کو سہارے دیکھوں میں بھی، آقا ! وہ تیرے در کے نظارے دیکھوں کملی والے کا میں منگتا ہُوں، جہاں والو ! سُنو دیکھ کر غیر کی جانب کیوں خسارے دیکھوں میں بھی، آقا ! وہ تیرے در کے نظارے دیکھوں بڑی حسرت ہے، شہاب ! آقا بُلائیں در پہ اپنی قسمت کے چمکتے میں سِتارے دیکھوں میں بھی، آقا ! وہ تیرے در کے نظارے دیکھوں شاعر: محمد شہاب الدین سیفی نعت خواں: عمیر منیر قادری हिन्दी ENG اردو

میرے آقا مدینے میں مجھے بھی اب بلا لیجے | Mere Aaqa Madine Mein Mujhe Bhi Ab Bula Leeje Lyrics in Urdu

اِک بار ہی دِکھا دو، آقا ! مجھے مدینہ بیشک بنا لو، آقا ! مِہمان دو گھڑی کا میرے آقا ! مدینے میں مجھے بھی اب بُلا لیجے ترستی ہیں میری آنکھیں، مجھے روضہ دِکھا دیجے میرے آقا ! مدینے میں مجھے بھی اب بُلا لیجے مہکتی ہیں وہ راہیں جِن سے، آقا ! آپ ہیں گُزرے مجھے بھی اُن گلی کوچوں میں رہنے کی جگہ دیجے میرے آقا ! مدینے میں مجھے بھی اب بُلا لیجے لڑی سانسوں کی یہ، آقا ! نہ جانے کب بِکھر جائے بُلا لیجے مدینے اور قدموں میں بسا لیجے میرے آقا ! مدینے میں مجھے بھی اب بُلا لیجے دُکھوں نے گھیر رکّھا ہے، غموں کی دُھوپ ہے سر پر ٹِھکانہ گُنبد خضرا کے سائے میں عطا کیجے میرے آقا ! مدینے میں مجھے بھی اب بُلا لیجے مواجہ سامنے ہو جِس گھڑی، یہ دم نِکل جائے بقیعِ پاک ہی، آقا ! میرا مدفن بنا دیجے میرے آقا ! مدینے میں مجھے بھی اب بُلا لیجے عقیدت سے بِنا نعلین جِس در سیّدہ آئیں مجھے بھی سَیّدُ الشُّہدا کی وہ چوکھٹ دِکھا دیجے میرے آقا ! مدینے میں مجھے بھی اب بُلا لیجے کبھی میں جالیاں تھامُوں بسا کر پنجتن دِل میں علی و فاطمہ، حسنین کا صدقہ عطا کیجے میرے آقا ! مدینے میں مجھے بھی اب بُلا لیجے سِت...

مچل مچل کے چلو یار نے پکارا ہے | Machal Machal Ke Chalo Yaar Ne Pukara Hai Lyrics in Urdu

مچل مچل کے چلو یار نے پُکارا ہے قسم خُدا کی وہیں خُلد کا نظارہ ہے وہ دیکھو کعبے کا میزاب وجد کرتا ہے خُدا کے پیارے نبی کی طرف اِشارہ ہے حبیب اور محب کا یہ پیار تو دیکھو خُدا کہے جو تمہارا ہے وہ ہمارا ہے مزا تو جب ہے کہ سرکار حشر میں کہہ دیں فرِشتو ! چھوڑ دو اِس کو کہ یہ ہمارا ہے کچھ اور مانگ لے، اُن کے کرم کا کیا کہنا نہ اُس کی حد ہے، نہ اُس کا کوئی کِنارہ ہے کمالِ حضرتِ احمد رضا کی شان و مکاں کتابِ عشقِ محمّد‘ کا اِک شُمارہ ہے اگرچہ ہادیٔ خستہ گُناہ گار سہی مگر، حضور ! یہ کس کا فقط تمہارا ہے نہیں ہے، ہادی ! عمل کچھ بَجُزْ یہ نعتِ نبی اویسِ قادری پڑھ دے، یہی سہارا ہے شاعر: شیخ عبدالہادی (خلیفۂ مفتیٔ اعظم ہند) نعت خواں: اویس رضا قادری हिन्दी ENG اردو

مجھ کو دکھا دے مولا طیبہ کا وہ نظارہ | Mujh Ko Dikha De Maula Tayba Ka Wo Nazara Lyrics in Urdu

مجھ کو دِکھا دے، مولا ! طیبہ کا وہ نظارہ وہ سبز پیارا گُنبد، دِلکش حسیں مِنارہ وہ شہرِ مصطفیٰ سب شہروں سے ہے مبارک ہے رحمتوں کا دریا، انوار کا ہے دھارا حسرت ہے میرے دل میں شہرِ نبی کی بے حد جاؤں گا واں تڑپ کر، ہو جائے گا اِشارہ صدّیق، عُمَر، علی اور عُثمان کا ہے مَسْکن اُس شہرِ ذی قدر کو دیکھوں کبھی خُدارا وہ خاکِ پا محمّد آنکھوں میں میں لگاؤں طیبہ کی پیاری گلیاں، دیکُھوں ہر اِک کنارہ اُس شہر میں بھٹک کر، سجّاد ! عُمْر گُزرے اور نعتیں پڑھتے پڑھتے کرتا رہُوں گُزارا شاعر: سجاد احمد (ٹائپسٹ) نعت خواں: حافظ انس رضا عطاری हिन्दी ENG اردو

دکھا دے الٰہی وہ پیارا مدینہ | محمد محمد مدینہ مدینہ | Muhammad Muhammad Madina Madina Lyrics in Urdu

دِکھا دے، اِلٰہی ! وہ پیارا مدینہ اِلٰہی ! بنا دے مدینہ یہ سینہ میں مر جاؤں میرے کفن پہ یہ لِکھنا محمّد محمّد مدینہ مدینہ محمّد محمّد مدینہ مدینہ محمّد محمّد مدینہ مدینہ چلی جس طرف سے نبی کی سواری شجر نے، حجر نے دی جُھک کر سلامی سبھی کر رہے ہیں نبی کی غُلامی نبی نے سِکھایا ہر اِک شے کو جینا محمّد محمّد مدینہ مدینہ محمّد محمّد مدینہ مدینہ کھڑے ہیں سوالی درِ مصطفیٰ پر وہاں کوئی اعلیٰ نہ کوئی تَوَنگر چلو آؤ مانگیں حبیبِ خُدا سے کہ ہاتھوں میں ہے جن کے سارا خزینہ محمّد محمّد مدینہ مدینہ محمّد محمّد مدینہ مدینہ بُلا لو مدینے میں، آقا ! بُلا لو گِرا جا رہا ہُوں، سنبھالو سنبھالو خطا کار ہُوں مجھ کو، آقا ! نِبھا لو لگا دو میرا پار، آقا ! سفینہ محمّد محمّد مدینہ مدینہ محمّد محمّد مدینہ مدینہ کِیا جب بھی کرتے تھے آقا عِبادت تو قرآن کرتا تھا اُن کی تِلاوت یہ ایسا خُدا کی قسم معجزہ ہے ملا اِن کے صدقے میں بخشش کا زینہ محمّد محمّد مدینہ مدینہ محمّد محمّد مدینہ مدینہ یہ آنکھوں کا رونا، یہ دِل کا تڑپنا تَصَوُّر میں آقا کے در سے لپٹنا درِ مصطفیٰ پر کہوں گا میں جا کر یہی...

مجھ کو یہ کہہ کے ستاتے ہیں زمانے والے | Mujh Ko Ye Keh Ke Satate Hain Zamane Wale Lyrics in Urdu

مجھ کو یہ کہہ کے ستاتے ہیں زمانے والے کب بُلائیں گے تجھے سب کو بلانے والے راستہ روک نہ پائیں گے زمانے والے جب مدینے میں بُلائیں گے بلانے والے جب چلُوں شہرِ مدینہ سے تو سرکار کہیں لوٹ آ جا، او میرے شہر سے جانے والے مجھ کو اِس بات کا ہر رات یقیں رہتا ہے آپ ہیں آج میرے خواب میں آنے والے آپ کو دیکھ کے محشر میں کہیں گے عاصی آ گئے ہم کو جہنّم سے بچانے والے کاش ! محشر میں یہ کہہ کہہ کے بُلائیں آقا آ اِدھر آ، میرے نعلین اُٹھانے والے دین کی راہ میں گھر بار لُٹا دیتے ہیں ایسے ہوتے ہیں محمّد کے گھرانے والے اب کوئی خوف نہیں مجھ کو، زمانے والو ! میرے خواجہ ہیں میری لاج بچانے والے حشر تک پھولے پھلے مسلکِ اعلیٰ حضرت مِٹ گئے خود ہی زمانے سے مِٹانے والے اُن سے کہہ دو کہ وہ آئینے میں چہرہ دیکھیں اپنے جیسا میرے آقا کو بتانے والے نعت خواں: عنبر مشاہدی سیف رضا کانپوری हिन्दी ENG اردو

مری زندگی مری آبرو یہ عطائے یاد رسول ہے | Meri Zindagi Meri Aabroo Ye Ata-e-Yaad-e-Rasool Hai Lyrics in Urdu

مِری زندگی مِری آبرُو، یہ عطائے یادِ رسُول ہے جو یہ درد ہے تو قرارِ جاں، ہے اگر یہ زخم تو پُھول ہے وہی زندگی تو ہے بندگی، کہ جو وقفِ نعتِ رسُول ہے جو فقط اُنہی کے لیے اُٹھے، وہ نگاہ اُن کو قبول ہے جو تِری نگاہ میں آ گیا، وہ بڑی پناہ میں آ گیا تِرے واسطے سے ہے مطمئن، تِرے واسطے ہی ملُول ہے مِرا سوز بھی، مِرا ساز بھی، مِرا دل بھی، دل کا گُداز بھی مِری چشمِ تر کی بہار ہے، مجھے جان و دل سے قبول ہے تو فِدا ہے حور و قصور پر، مجھے ناز ذکرِ رسُول پر تِری خُلد کیسی ہے تُو بتا، مِری خُلد کوئے رسُول ہے تِرے ذِکر کی ہیں یہ برکتیں، مِرے بِگڑے کام سنور گئے جہاں تیری یاد ہے دل نشیں، وہیں رحمتوں کا نُزول ہے یہی آرزُو جو ہو سُرخ رُو، مِلے دو جہان کی آبرو میں کہوں غُلام ہُوں آپ کا، وہ کہیں کہ ہم کو قبول ہے یہ بڑے نصیب کی بات ہے، تِرے لب پہ اَنْجُمِ خوش نوا ! کبھی حمدِ ربِّ جلیل ہے، کبھی نعتِ پاکِ رسُول ہے شاعر: قمر انجم نعت خواں: ذوالفقار علی حسینی راؤ حسان علی اسد हिन्दी ENG اردو

میری پیاری بہن ماں کی نور نظر | اپنی سسرال کو ہو کے رخصت چلی | Meri Pyari Bahan Maa Ki Noor-e-Nazar Lyrics in Urdu

میری پیاری بہن، ماں کی نورِ نظر اپنی سسرال کو ہو کے رُخصت چلی چھوڑ کر اپنے بابُل کا پیارا یہ گھر اپنی سسرال کو ہو کے رخصت چلی تیرے بھائی کی ہے، بہن ! تجھ کو دُعا اپنی سسرال میں خوش رہے تُو سدا خُوشیوں کے اپنے گھر میں لگانا شجر اپنی سسرال کو ہو کے رخصت چلی تیرا لڑنا جھگڑنا وہ یاد آئے گا رُوٹھ جانا منانا وہ یاد آئے گا ڈُھونڈے گی گھر میں تجھ کو میری اب نظر اپنی سسرال کو ہو کے رخصت چلی جس طرح تو نے گھر کو سنبھالا، بہن ! ایسے ہی دیکھنا اپنی سسرال کو کوئی شکوہ نہ لانا کبھی ہونٹوں پر اپنی سسرال کو ہو کے رخصت چلی اپنے شوہر کی خِدمت تُو کرنا سدا اور نمازوں کی پابند رہنا سدا اِس کے ذریعے ہی کرنا ہے روشن قبر اپنی سسرال کو ہو کے رخصت چلی شاعر: ذیشان بھرگینوی نشید خواں: ذیشان بھرگینوی हिन्दी ENG اردو

میں چٹھیاں غم دیاں نِت روز پاواں کملی والے نوں | Main Chithiyan Gham Diyan Nit Roz Pawan Kamli Wale Nun Lyrics in Urdu

میں چِٹھیاں غم دِیاں نِت روز پاواں کملی والے نوں جُدائی حال جو کیتا، سُناواں کملی والے نوں جدوں وی رات ڈھل دی اے، ہِجر وچ مار کے واجاں میں سوچاں کس طرح گھر وچ بُلاواں کملی والے نوں مُقَدّر مینوں لے جاوے جے اِک واری مدینے نوں جِگر توں کھول کے پٹیاں وِکھاواں کملی والے نوں بڑا ای پُر خطا واں، رُو سِیاہ واں، گُن نئیں پلّے دُعا منگو حشر وچ یاد آواں کملی والے نوں ہمیشہ یا رسول اللہ پُکاراں ایس لئی، ناصِر ! میں مر جاواں جے اِک پل وی بُھلاواں کملی والے نوں شاعر: سید ناصر حسین چشتی نعت خواں: اسد رضا عطاری عمیر منیر قادری हिन्दी ENG اردو

مسکرانے لگی ہر طرف روشنی | Muskurane Lagi Har Taraf Raushani Lyrics in Urdu

مُسکُرانے لگی ہر طرف روشنی ظُلمتوں پہ یقیناً زوال آ گیا یہ زمیں ہو گئی رشکِ خُلدِ بریں جِس گھڑی آمِنہ بی کا لال آ گیا یہ حقیقت ہے کالے تھے وہ رنگ کے نسبتِ مصطفیٰ کی عطا دیکھیے حُسن والے کھڑے دیکھتے رہ گئے حشر میں جب نبی کا بِلال آ گیا پیار کیا چیز ہے، پیار ہوتا ہے کیا جان لوگے، پڑھو سیرتِ مصطفیٰ رات بھر غم میں روتے رہے مصطفیٰ جس گھڑی اُمّتی کا خیال آ گیا مصطفیٰ کے نواسے کا کیا پُوچھنا جس نے کربل میں سب کچھ نِچھاور کِیا ننھے اصغر نے بھی جان قربان کی دینِ اسلام کا جب سوال آ گیا نعت خواں: اختر کاشف हिन्दी ENG اردو