اشاعتیں

Daal لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

دربار مصطفیٰ کے جو دربان ہو گئے | Darbar-e-Mustafa Ke Jo Darban Ho Gaye Lyrics in Urdu

دربارِ مصطفیٰ کے جو دربان ہو گئے وہ لوگ کائنات کے سُلطان ہو گئے جنّت کھڑی ہے لینے کو آغوش میں اُنہیں جو بھی رسولِ پاک پہ قُربان ہو گئے نجدی سے کہہ دو ہم پہ نہ ڈالے بُری نظر احمد رضا ہمارے نگہبان ہو گئے خاکِ درِ حُسین کو جس نے بھی مَل لِیا اُس پر سِتارے چاند بھی قُربان ہو گئے رُوئے نبی پہ جس گھڑی اُن کی نظر پڑی آئے تھے قَتْل کرنے مُسلمان ہو گئے کوئی کسی کے پیچھے، کسی کا کوئی اِمام ہم مُقتدئ حضرتِ حسّان ہو گئے سجّاد ! یہ نگاہِ نَبُوَّت کا فیض تھا خواجہ پِیا جو ہند کے سُلطان ہو گئے شاعر: سجاد نظامی نعت خواں: سجاد نظامی हिन्दी ENG اردو

کون ہے جو یہ التجا نہ کرے | دل کو ان سے خدا جدا نہ کرے تضمین کے ساتھ | Kaun Hai Jo Ye Iltija Na Kare Lyrics in Urdu

کون ہے جو یہ اِلتجا نہ کرے کون اُن کے لئے مَرا نہ کرے کون رو رو کے یہ دُعا نہ کرے دِل کو اُن سے خدا جُدا نہ کرے بیکسی لوٹ لے خدا نہ کرے عِشق کا سر پہ ڈال کر کے غِلاف بات اہلِ خرد یہ سُن لیں صاف کام ہے کون سا شرع کے خِلاف اس میں رَوضہ کا سجدہ ہو کہ طواف ہوش میں جو نہ ہو وہ کیا نہ کرے رات دن ہم گُنہ میں ڈُوبے ہیں جُرم جتنے ہیں سارے کرتے ہیں پھر بھی آقا کریم ایسے ہیں یہ وہی ہیں کہ بخش دیتے ہیں کون ان جرموں پر سزا نہ کرے عِشق نے کر دِیا مجھے مشہور اُن کی یادوں سے ذہن ہے معمور مجھ کو اِس بات پہ ہے فخر ضرور دِل میں روشن ہے شمعِ عشقِ حضور کاش ! جوشِ ہوس ہوا نہ کرے زخم سینے کے سارے سینے کو جو یہاں مَر رہے تھے جینے کو اے وصی ! جامِ عشق پینے کو لے، رضا ! سب چلے مدینے کو میں نہ جاؤں ارے خدا نہ کرے کلام: امام احمد رضا خان تضمین: سید عبد الوصی قادری رضوی نعت خواں: سید عبد الوصی قادری رضوی हिन्दी ENG اردو

دربار رسالت کی کیسی وہ گھڑی ہوگی | Darbar-e-Risalat Ki Kaisi Wo Ghadi Hogi Lyrics in Urdu

دربارِ رسالت کی کیسی وہ گھڑی ہوگی حسّان کے ہونٹوں پہ جب نعتِ نبی ہوگی بو بکر و عُمر ہونگے عُثمان و علی ہونگے حسنین کے نانا کی کیا بَزْم سجی ہوگی آقا ہیں قمر لیکن اصحاب سِتارے ہیں اُس چاند کی ہر جانب تاروں کی لڑی ہوگی جائیں گے مدینے ہم، لے جائے گا جب اللہ دل سجدہ کُنا ہوگا، آنکھوں میں جھڑی ہوگی جب وادئ طائف میں رنگین ہوئے جوتے عرشوں پہ فرشتوں کے دل پر بھی بنی ہوگی جب اُحد و بدر والے آقا پہ ہوئے قُرباں خوش خبری پھر اُن کو جنّت کی مِلی ہوگی نشید خواں: محمد انس رحیمی صادیہ مدثر हिन्दी ENG اردو

درود اہل بیت | پیاری نبی کی ذات پر رب کا درود ہے | Durood Ahl-e-Bait Lyrics in Urdu

لِيْ خَمْسَةٌ اُطْفِيْ بِهَا حَرَّ الْوَبَاءِ الْحَاطِمَه اَلْمُصْطَفىٰ وَالْمُرْتَضٰ وَابْنَا هُمَا وَلْفَاطِمَه اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلىٰ سَيِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّد وَ عَلىٰ سَيِّدِنَا عَلِيٍّ وَّ سَيِّدَتِنَا فَاطِمَة وَ سَيِّدَتِنَا زَيْنَب وَ سَيِّدِنَا حَسَن وَ سَيِّدِنَا حُسَيْن وَ عَلىٰ آلهِ وَ صَحْبِهِ وَ بارِكْ وَ سَلِّم اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلىٰ سَيِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّد پیارے نبی کی ذَات پر رَب کا درود ہے سُلطانِ دو جہان پر سب کا درود ہے اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلىٰ سَيِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّد یا اُمِّ ابِیہا ! یا اُمِّ فَبِیہا ! یا اشرفُ النِّسَا ! یا فاطِمَہ زَہرا ! یا سَیّدہ ! یا زَہرا ! زہرا پہ بھیجتے جو درود و سلام ہیں وہ سچّے غُلامِ مصطفیٰ ہیں، نیک نام ہیں اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلىٰ سَيِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّد شاہِ مرداں، شیرِ یَزداں، قُوّتِ پروردگار لا فَتىٰ اِلَّا عَلِی، لا سَیف اِلّا ذُوالْفِقار اللّٰه کے شیر حیدرِ کرّار پر درود حضرت حَسَنْ حُسَین کے کِردار پر درود اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلىٰ سَيِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّد خُطبوں نے زینب ک...

دکھا دے الٰہی وہ پیارا مدینہ | محمد محمد مدینہ مدینہ | Muhammad Muhammad Madina Madina Lyrics in Urdu

دِکھا دے، اِلٰہی ! وہ پیارا مدینہ اِلٰہی ! بنا دے مدینہ یہ سینہ میں مر جاؤں میرے کفن پہ یہ لِکھنا محمّد محمّد مدینہ مدینہ محمّد محمّد مدینہ مدینہ محمّد محمّد مدینہ مدینہ چلی جس طرف سے نبی کی سواری شجر نے، حجر نے دی جُھک کر سلامی سبھی کر رہے ہیں نبی کی غُلامی نبی نے سِکھایا ہر اِک شے کو جینا محمّد محمّد مدینہ مدینہ محمّد محمّد مدینہ مدینہ کھڑے ہیں سوالی درِ مصطفیٰ پر وہاں کوئی اعلیٰ نہ کوئی تَوَنگر چلو آؤ مانگیں حبیبِ خُدا سے کہ ہاتھوں میں ہے جن کے سارا خزینہ محمّد محمّد مدینہ مدینہ محمّد محمّد مدینہ مدینہ بُلا لو مدینے میں، آقا ! بُلا لو گِرا جا رہا ہُوں، سنبھالو سنبھالو خطا کار ہُوں مجھ کو، آقا ! نِبھا لو لگا دو میرا پار، آقا ! سفینہ محمّد محمّد مدینہ مدینہ محمّد محمّد مدینہ مدینہ کِیا جب بھی کرتے تھے آقا عِبادت تو قرآن کرتا تھا اُن کی تِلاوت یہ ایسا خُدا کی قسم معجزہ ہے ملا اِن کے صدقے میں بخشش کا زینہ محمّد محمّد مدینہ مدینہ محمّد محمّد مدینہ مدینہ یہ آنکھوں کا رونا، یہ دِل کا تڑپنا تَصَوُّر میں آقا کے در سے لپٹنا درِ مصطفیٰ پر کہوں گا میں جا کر یہی...

دھڑکنے دل کی رک جائیں گی ٹوٹ کر یہ بکھر جائے گا | Dhadkane Dil Ki Ruk Jayengi Toot Kar Ye Bikhar Jayega Lyrics in Urdu

دھڑکنے دل کی رُک جائیں گی، ٹُوٹ کر یہ بِکھر جائے گا اپنا جلوہ دِکھا دیجیے، ورنہ دیوانہ مر جائے گا لے کے ماں کی دُعا، دوستو ! رکھ دِیا ہے قدم راہ پر لاکھ طُوفان آئے تو کیا، اپنا دعویٰ ہے ٹل جائے گا حُکم ہوگا گنہگار کو، چلنے دوزخ میں تیّار ہو پھر اِشارہ کریں گے نبی، تو سارا نقشہ بدل جائے گا شانِ آقا میں گُستاخیاں کر رہے ہو تو یہ بھی سُنو وہ جو کہہ دیں یہ میرا نہیں، نجدیو ! پھر کِدھر جائے گا میں ہوں دیوانۂ مصطفیٰ، مجھ کو تُو یُوں نہ آنکھیں دِکھا ورنہ کُتّا میرے غوث کا تجھ کو زندہ نِگل جائے گا نعت خواں: عثمان رضا منظری हिन्दी ENG اردو

درد اپنا دے اس قدر یا رب | Dard Apna De Is Qadar Ya Rab Lyrics in Urdu

درد اپنا دے اس قدر، یا رب ! نہ پڑے چین عمر بھر، یا رب ! میری آنکھوں کو دے وہ بینائی تُو ہی آئے مجھے نظر، یا رب ! وِرد میرا ہو تیرا کلمۂ پاک جب کہ دنیا سے ہو سفر، یا رب ! تیرے محبوب کا میں واصف ہُوں دے زباں میں مِری اثر، یا رب ! تیری رحمت جو میرے ساتھ رہے مجھ کو کس کا ہو پھر خطر، یا رب ! جان نکلے تو اس طرح نکلے تیرے دَر پر ہو میرا سر، یا رب ! قبر میں اور جاں کنی کے وقت جب ہو حالت مِری دگر، یا رب ! سختیوں سے مجھے بچا لینا رکھنا رحمت کی تُو نظر، یا رب ! آستانے کا اپنے رکھ منگتا نہ پھرا مجھ کو در بدر، یا رب ! میں نے پھیلایا دامنِ مقصود بھر دے رحمت کے تُو گُہر، یا رب ! میرے جرم و قصور پر تو نہ جا اپنی رحمت پہ کر نظر، یا رب ! نہ ٹھکانا مِرا لگے گا کہیں تُو نے چھوڑا مجھے اگر، یا رب ! اپنے محبوب کا مجھے واصف رکھ تو رحمت سے عمر بھر، یا رب ! اُن کا اور اُن کی آل کا صدقہ خاتمہ تُو بخیر کر، یا رب ! میری اولاد اور مِری بہنیں اور مِرے مادَر و پدر، یا رب ! جملہ اَحباب اور سب اَہلِ سنن کُل پہ رحمت کی رکھ نظر، یا رب ! قادِری ہے جمیل ، اے غفّار ! سب گنه اس کے عفو کر، یا...

دل میں ہو یاد تری گوشۂ تنہائی ہو | Dil Mein Ho Yaad Teri Gosha-e-Tanhai Ho Lyrics in Urdu

دل میں ہو یاد تِری گوشۂ تنہائی ہو پھر تو خلوت میں عجب اَنجمن آرائی ہو آستانہ پہ تِرے سر ہو اَجل آئی ہو اور، اے جانِ جہاں ! تُو بھی تماشائی ہو خاکِ پامال غریباں کو نہ کیوں زندہ کرے جس کے دامن کی ہوا بادِ مسیحائی ہو اُس کی قسمت پہ فدا تختِ شہی کی راحت خاکِ طیبہ پہ جسے چین کی نیند آئی ہو تاج والوں کی یہ خواہش ہے کہ اُن کے دَر پر ہم کو حاصل شرفِ ناصیہ فرسائی ہو اِک جھلک دیکھنے کی تاب نہیں عالم کو وہ اگر جلوہ کریں کون تماشائی ہو آج جو عیب کسی پر نہیں کُھلنے دیتے کب وہ چاہیں گے مِری حشر میں رُسوائی ہو کیوں کریں بزمِ شبستانِ جناں کی خواہش جلوۂ یار جو شمعِ شبِ تنہائی ہو خِلْعَتِ مغفرت اس کے لئے رحمت لائے جس نے خاکِ درِ شہ جائے کفن پائی ہو یہی منظور تھا قدرت کو کہ سایہ نہ بنے ایسے یکتا کے لئے ایسی ہی یکتائی ہو ذکرِ خُدّام نہیں مجھ کو بتا دیں دشمن کوئی نعمت بھی کسی اَور سے گر پائی ہو جب اُٹھے دستِ اجل سے میری ہستی کا حجاب کاش اس پردہ کے اندر تِری زیبائی ہو دیکھیں جاں بخشیٔ لب کو تو کہیں خضر و مسیح کیوں مَرے کوئی اگر ایسی مسیحائی ہو کبھی ایسا نہ ہُوا اُن کے کرم کے صدقے...

دامن میں لیے خیر ہے آئی شب معراج | Daman Mein Liye Khair Hai Aai Shab-e-Meraj Lyrics in Urdu

دامن میں لیے خیر ہے آئی شبِ معراج محروم نہیں لوٹے گا کوئی شبِ معراج بندوں کو خُدا سے ہے مِلائی شبِ معراج عاصی کے مُقَدّر کو جگائی شبِ معراج اُمّت کے لیے پیارا نمازوں کا وہ تُحفہ سرکار کو ہے رب سے دِلائی شبِ معراج حقدارِ جہنم تھے گُناہوں کے سبب ہم سرکار نے ہے لاج بچائی شبِ معراج ہم خاک کے ذرّے ہیں، خُدا اُن کا ہی جانے آقا کی کہاں تک ہے رسائی شبِ معراج آتے ہیں شہِ کون و مکاں، سر کو جُھکا لو حُوروں نے صدا ہے یہ لگائی شبِ معراج جب شاہ چلے فرش سے، پلکوں کو اپنی راہوں میں ملائک نے بِچھائی شبِ معراج جنّت کے فرِشتوں کی جماعت ہے زمیں پر ہے نُور میں یہ دُنیا نہائی شبِ معراج پا لیتا ہے ہر چیز وہ، اے شوقِ فریدی ! دیتا ہے خُدا کو جو دُہائی شبِ معراج شاعر: حافظ شوق فریدی نعت خواں: حافظ انس رضا عطاری हिन्दी ENG اردو

دے کر خدا کو جان کی قیمت خرید لی | De Kar Khuda Ko Jaan Ki Qeemat Khareed Li Lyrics in Urdu

دے کر خُدا کو جان کی قیمت خرید لی ہر عاشقِ رسُول نے جنّت خرید لی آقا نے اپنی زندگی غربت میں کاٹ کر دنیا کے ہر غریب کی غربت خرید لی اصغر کے اُس تَبَسُّمِ معصوم پر نِثار جس نے یزید یوں کی حکومت خرید لی جس نے نبی کی یاد کو دِل میں بسا لِیا سمجھو کہ اُس نے خُلد کی راحت خرید لی سو بار اُس دیوانۂ سرکار کو سلام جس سے زُبیدہ بی بی نے جنّت خرید لی مشہور کر دِیا مجھے آقا کی نعت نے میں نے نبی کی نعت سے شہرت خرید لی معراجِ مُصطفائی پہ قربان جائیے جس نے زمیں کے واسطے عظمت خرید لی اللہ نے مُصطفیٰ کی رضا کے لیے، اسد  ! بازارِ مصطفائی سے اُمّت خرید لی شاعر: اسد اقبال کلکتوی نعت خواں: اسد اقبال کلکتوی हिन्दी ENG اردو

دونوں عالم کا داتا ہمارا نبی | Dono Aalam Ka Data Hamara Nabi Lyrics in Urdu

دونوں عالم کا داتا ہمارا نبی ہے خُدا کی خُدائی سے پیارا نبی یا نبی ! یا نبی ! یا نبی ! یا نبی ! یا نبی ! یا نبی ! یا نبی ! یا نبی ! دونوں عالم کی آنکھوں کا تارا نبی شان والا نبی، تاج والا نبی ہے خُدا کی خُدائی سے پیارا نبی یا نبی ! یا نبی ! یا نبی ! یا نبی ! یا نبی ! یا نبی ! یا نبی ! یا نبی ! بولے جِبرِیل، یُوں تو ہیں لاکھوں نبی کوئی تُجھ سا نہ دیکھا نبی، یا نبی ! ہے خُدا کی خُدائی سے پیارا نبی یا نبی ! یا نبی ! یا نبی ! یا نبی ! یا نبی ! یا نبی ! یا نبی ! یا نبی ! خُود خُدا جِس پہ پڑھتا ہو، صلِّ علیٰ کون ہے جُز مُحَمّد کے ایسا نبی ہے خُدا کی خُدائی سے پیارا نبی یا نبی ! یا نبی ! یا نبی ! یا نبی ! یا نبی ! یا نبی ! یا نبی ! یا نبی ! جِس کی عظمت کے ڈنکے بجے چار سُو وہ ہے میرا نبی، ہے وہ میرا نبی ہے خُدا کی خُدائی سے پیارا نبی یا نبی ! یا نبی ! یا نبی ! یا نبی ! یا نبی ! یا نبی ! یا نبی ! یا نبی ! اللہ اللہ مدینے کی رنگِینِیَاں جلوہ گر ہے جہاں پہ خُدا کا نبی ہے خُدا کی خُدائی سے پیارا نبی یا نبی ! یا نبی ! یا نبی ! یا نبی ! یا نبی ! یا نبی ! یا نبی ! یا نبی ...

دل کو ان سے خدا جدا نہ کرے | Dil Ko Un Se Khuda Juda Na Kare Lyrics in Urdu

دِل کو اُن سے خدا جُدا نہ کرے بیکسی لوٹ لے خدا نہ کرے اس میں رَوضہ کا سجدہ ہو کہ طواف ہوش میں جو نہ ہو وہ کیا نہ کرے یہ وہی ہیں کہ بخش دیتے ہیں کون ان جرموں پر سزا نہ کرے سب طبیبوں نے دے دِیا ہے جواب آہ عیسیٰ اگر دوا نہ کرے دِل کہاں لے چلا حرم سے مجھے ارے تیرا بُرا خدا نہ کرے عذر اُمّیدِ عفو گر نہ سنیں رُو سیاہ اور کیا بہانہ کرے دِل میں روشن ہے شمعِ عشقِ حضور کاش! جوشِ ہوس ہوا نہ کرے حشر میں ہم بھی سیر دیکھیں گے منکِر آج ان سے اِلتجا نہ کرے ضُعف مانا مگر یہ ظالم دِل اُن کے رستے میں تو تھکا نہ کرے جب تِری خُو ہے سب کا جی رکھنا وہی اچّھا جو دِل بُرا نہ کرے دِل سے اِک ذوقِ مے کا طالب ہوں کون کہتا ہے اِتّقا نہ کرے لے، رضا ! سب چلے مدینے کو میں نہ جاؤں ارے خدا نہ کرے شاعر: امام احمد رضا خان نعت خواں: اویس رضا قادری हिन्दी ENG اردو

دلوں سے غم مٹاتا ہے محمد نام ایسا ہے | Dilon Se Gham Mitata Hai Muhammad Naam Aisa Hai Lyrics in Urdu

دِلوں سے غم مِٹاتا ہے، مُحمّد نام ایسا ہے نگر اُجڑے بساتا ہے، مُحمّد نام ایسا ہے اُنہیں کے نام سے پائی فقیروں نے شہنشاہی خُدا سے بھی ملِاتا ہے، مُحمّد نام ایسا ہے اُنہیں کے ذکر سے روشن رُتیں پھر لوٹ آتی ہیں نصیبوں کو جگاتا ہے، مُحمّد نام ایسا ہے درودوں کی مہک سے محفلیں آباد رہتی ہیں میری نعتیں سجاتا ہے، مُحمّد نام ایسا ہے محبّت کے کنول کِھلتے ہیں اُن کو یاد کرنے سے بڑی خُشْبُوئیں لاتا ہے، مُحمّد نام ایسا ہے مدد حاصل ہے مجھ کو ہر گھڑی شاہِ مدینہ کی میری بِگڑی بناتا ہے، مُحمّد نام ایسا ہے میں، فخری ! فکرِ دنیا آخرت سب بُھول جاتا ہوں مجھے جب یاد آتا ہے، مُحمّد نام ایسا ہے شاعر: زاہد فخری نعت خواں: افضل نوشاہی میلاد رضا قادری مُحمّد حسین نقشبندی हिन्दी ENG اردو

مدینے کے آقا مدینے کے سرور | درود آپ پر ہو سلام آپ پر ہو | Madine Ke Aaqa Madine Ke Sarwar Lyrics in Urdu

مدینے کے آقا، مدینے کے سرور ! درود آپ پر ہو، سلام آپ پر ہو عرب کے مَکِینوں کو انساں بنایا سبق آدمِیَّت کا اُن کو سِکھایا دِیا درسِ توحید قسمت جگا کر درود آپ پر ہو، سلام آپ پر ہو مدینے کے آقا، مدینے کے سرور ! درود آپ پر ہو، سلام آپ پر ہو اس اُمّت کی خاطر ایک دِن نہ سوئے اس اُمّت کی خاطر شب و روز روئے اس اُمّت پہ، آقا ! کرم ہے تمہارا درود آپ پر ہو، سلام آپ پر ہو مدینے کے آقا، مدینے کے سرور ! درود آپ پر ہو، سلام آپ پر ہو جفاؤں کے بدلے وفائیں تمہاری سِتم گَر کے حق میں دعائیں تمہاری عجب صبر کا عالم اَللّٰہُ اَکَبْرَ درود آپ پر ہو، سلام آپ پر ہو مدینے کے آقا، مدینے کے سرور ! درود آپ پر ہو، سلام آپ پر ہو نعت خواں: محمد نبیل हिन्दी ENG اردو

دیوانو خوشیاں مناؤ آقا ہمارے آئے ہیں | Deewano Khushiyan Manao Aaqa Hamare Aaye Hain Lyrics in Urdu

سارے جہاں میں دھوم مچی ہے، نور کے بادل چھائے ہیں دیوانو ! خوشیاں مناؤ، آقا ہمارے آئے ہیں فرشِ زمیں سے عرشِ بریں تک جمال ہے یہ آمدِ رسُولِ خدا کا کمال ہے محشر میں گنہگاروں کو جو بخشوائے گا اے بی بی آمِنہ ! وہ تمہارا ہی لال ہے دیوانو ! خوشیاں مناؤ، آقا ہمارے آئے ہیں اب جا، اندھیرے ! جا تیرے جانے کا وقت ہے اب آفتابِ نُور کے آنے کا وقت ہے اے آسماں کے چاند سِتارو ! اُتر پڑو جشنِ رسُولِ پاک منانے کا وقت ہے دیوانو ! خوشیاں مناؤ، آقا ہمارے آئے ہیں صحنِ حرم کی عزت و عظمت سنبھالنے گردن پکڑ کے سارے بُتوں کو نکالنے اُمّت کی مدد کرنے مددگار آ گئے ہم عاصیوں کے بن کے خریدار آ گئے دیوانو ! خوشیاں مناؤ، آقا ہمارے آئے ہیں احمد رضا نے اِتنا دِیا ہے جہان کو دنیا جو پا رہی ہے بریلی شریف سے میلادِ مصطفیٰ کا ہی صدقہ ہے دو جہاں آواز آ رہی ہے بریلی شریف سے دیوانو ! خوشیاں مناؤ، آقا ہمارے آئے ہیں اِس شان کا تو کوئی بھی پیدا نہیں ہوا یعنی میرے حضور کے جیسا نہیں ہوا مجھ کو بتاؤ لاکھ کروڑوں میں ایک نام میرے نبی کے در کا جو منگتا نہیں ہوا دیوانو ! خوشیاں مناؤ، آقا ہمارے آئے ہیں سویا ہوا ...

دامن میں یوں چھپا لو دگر کو خبر نہ ہو | پل سے اتارو راہ گزر کو خبر نہ ہو تضمین کے ساتھ | Daman Mein Yun Chhupa Lo Digar Ko Khabar Na Ho Lyrics in Urdu

دامن میں یوں چھپا لو دِگر کو خبر نہ ہو حور و ملک کو جِنّ و بشر کو خبر نہ ہو جنّت میں ایسے پہنچوں سقر کو خبر نہ ہو پُل سے اُتارو راہ گزر کو خبر نہ ہو جبریل پر بچھائیں تو پر کو خبر نہ ہو بجھ جائے اب کہیں نہ چراغ انتظار کا جز تیرے کوئی اور نہیں دل فگار کا جائے خزاں میں دیکھ لُوں اب منہ بہار کا کانٹا مِرے جگر سے غَمِ روزگار کا یُوں کِھینچ لیجئے کہ جِگر کو خبر نہ ہو اُمّت سے پیار تیرا نہ آئے شُمار میں رکّھا نہ ایک پل بھی کبھی انتظار میں بے چین قلب آیا اُسی پل قرار میں فریاد اُمّتی جو کرے حالِ زار میں ممکن نہیں کہ خیرِ بشر کو خبر نہ ہو در در کی ٹھوکروں سے، خدایا ! بچا ہمیں صدقہ حَسن حُسین کا کر دے عطا ہمیں دنیا کے رنج و غم سے تُو کر دے رہا ہمیں ایسا گُما دے اُن کی ولا میں خدا ہمیں ڈھونڈھا کرے پر اپنی خبر کو خبر نہ ہو جن کا مقام کرتے بیاں ہوں شۂ زماں کیسے پھر اُن کی شان بیاں کر سکے زباں خود مصطفیٰ نے مولیٰ علی پر کِیا عیاں فرماتے ہیں یہ دونوں ہیں سردارِ دو جہاں اے مُرتضیٰ ! عتیق و عُمر کو خبر نہ ہو یہ عشق ہی تو ہے جو سبق ہم کو یہ پڑھائے یہ عشق ہی تو ہے جو ہمیں راز ی...

دنیا میں سدا ملک کا سمان رہے گا | Duniya Mein Sada Mulk Ka Samman Rahega Lyrics in Urdu

دنیا میں سدا ملک کا سمّان رہے گا ہر ہندو مسلمان کی تو جان رہے گا یہ جھنڈا تیری شان بتاتا ہے جہاں کو عظمت میرے بھارت کی دکھاتا ہے جہاں کو دشمن کے لیے شیر ہیں تیّار تمہارے ڈرتے نہیں دنیا سے یہ انصار تمہارے سرحد پہ کھڑا تیرا نگہبان رہے گا ہر ہندو مسلمان کی تو جان رہیگا دنیا میں سدا ملک کا سمّان رہے گا ہر ہندو مسلمان کی تو جان رہے گا ہم نے ہی نکالا ہے غلامی سے وطن کو گلزار بنایا ہے لہو دے کے چمن کو ہر سمت کِھلے پھول ہیں اور تازہ ہوا ہے آزاد پرندے ہیں، یہاں کیسی فضا ہے اب اس میں بہاروں کا ہی عنوان رہے گا ہر ہندو مسلمان کی تو جان رہے گا دنیا میں سدا ملک کا سمّان رہے گا ہر ہندو مسلمان کی تو جان رہے گا سورج نیا نکلا ہے زمانہ پہ عیاں ہے بھارت تیری دھرتی پہ تو جنّت کا سماں ہے کیا شان سے بہتی ہیں یہاں جمنا وگنگا ہر شخص کے ہے ہاتھ میں اک اپنا ترنگا یہ جشن بہاراں ہے ہر اک آن رہے گا ہر ہندو مسلمان کی تو جان رہے گا دنیا میں سدا ملک کا سمّان رہے گا ہر ہندو مسلمان کی تو جان رہے گا محنت سے بڑی دیش یہ آزاد ہوا ہے اس ملک پہ اپنے تو بزرگوں کی دعا ہے نانک کی ہے، چشتی کی ہے یہ را...

درودوں کی ڈالی سلاموں کے تحفے فرشتے لبوں پر سجائے ہوئے ہیں | Duroodon Ki Dali Salamon Ke Tohfe Farishte Labon Par Sajae Hue Hain Lyrics in Urdu

درودوں کی ڈالی، سلاموں کے تحفے، فرشتے لبوں پر سجائے ہوئے ہیں حلیمہ کے گھر مصطفیٰ آ رہے ہیں، دو عالم خوشی میں نہائے ہوئے ہیں گنہگار ہوگا، خطا کار ہوگا، مگر جو نبی کا وفادار ہوگا جلائے گی کیسے بھلا اُس کو دوزخ، وہ دامن میں جن کو چُھپائے ہوئے ہیں ڈرانے کی باتیں، ستانے کی باتیں، نہ کر مسلِموں کو بھگانے کی باتیں اُنہیں کیا بھگائے گا بھارت سے کوئی، جو خواجہ پیا کے بسائے ہوئے ہیں نبی کی مُحبّت سے سرشار ہیں ہم، بریلی کے سچّے وفادار ہیں ہم ملاتے نہیں ہاتھ ہم نجدیوں سے، ہمیں اعلیٰ حضرت سکھائے ہوئے ہیں خدا کے ولی کی کرامت تو دیکھو، مجاہد کی شان ولایت تو دیکھو یہ ممکن نہیں ریل بڑھ جائے آگے، مجاہد مُصَلّٰی بچھائے ہوئے ہیں خدا ان کو ہر وقت رکّھے سلامت، دعاؤں سے جن کی برستی ہے رحمت یہ رب کا کرم، باپ ماں کی دعا ہے، یہاں ہم جو عِزّت کمائے ہوئے ہیں بڑھائی ہے اللہ نے اتنی عِزّت، بڑھی جا رہی ہے زمانے میں شہرت یہ برکت ہے نعت نبی کی، اے عظمت ! جہاں دیکھو ہر سمت چھائے ہوئے ہیں شاعر: عظمت رضا بھاگلپوری نعت خواں: عظمت رضا بھاگلپوری हिन्दी ENG اردو

دل میں الفت حسن حسین کی ہے | Dil Mein Ulfat Hasan Hussain Ki Hai Lyrics in Urdu

دل میں اُلفت حَسن حُسین کی ہے یہ عنایت حَسن حُسین کی ہے دونوں مالک ہیں پوری جنّت کے یعنی جنّت حَسن حُسین کی ہے کیوں لٹاؤں نہ نام پر اُن کے ساری دَولت حَسن حُسین کی ہے عکس دونوں ہیں اپنے نانا کے کیا شباہت حَسن حُسین کی ہے لے کے جائے گی سیدھا جنّت میں کیا محبّت حَسن حُسین کی ہے نام پر اُن کے جان بھی دے دوں یہ امانت حَسن حُسین کی ہے اک مُصّلے پے، ایک نیزے پر کیا تلاوت حَسن حُسین کی ہے خوش نصیبی ہے، اے وصی ! تیری لب پہ مِدحت حَسن حُسین کی ہے شاعر: سید عبدالوصی قادری نعت خواں: سید عبدالوصی قادری हिन्दी ENG اردو

در پیش ہو طیبہ کا سفر کیسا لگے گا | Darpesh Ho Taiba Ka Safar Kaisa Lagega Lyrics in Urdu

در پیش ہو طیبہ کا سفر کیسا لگے گا گزرے جو وہاں شام و سحر کیسا لگے گا در پیش ہو طیبہ کا سفر کیسا لگے گا بڑا اچّھا لگے گا، بڑا پیارا لگے گا اے کاش ! مدینے میں مجھے موت یوں آئے قدموں میں ہو سرکار کے سر کیسا لگے گا در پیش ہو طیبہ کا سفر کیسا لگے گا بڑا اچّھا لگے گا، بڑا پیارا لگے گا اے پیارے خدا ! دیکھوں میں سرکار کا جلوہ مِل جائے دعا کو جو اثر کیسا لگے گا در پیش ہو طیبہ کا سفر کیسا لگے گا بڑا اچّھا لگے گا، بڑا پیارا لگے گا جب دور سے ہے اتنا حسیں گنبدِ خضرا اس پار یہ عالم ہے، اُدھر کیسا لگے گا در پیش ہو طیبہ کا سفر کیسا لگے گا بڑا اچّھا لگے گا، بڑا پیارا لگے گا آجائیں اگر گھر میں میرے رحمتِ عالم میں کیسا لگوں گا، میرا گھر کیسا لگے گا در پیش ہو طیبہ کا سفر کیسا لگے گا بڑا اچّھا لگے گا، بڑا پیارا لگے گا طیبہ کی سعادت تو یوں پاتے ہیں ہزاروں مُرشد کا ساتھ ہو جو سفر کیسا لگے گا در پیش ہو طیبہ کا سفر کیسا لگے گا بڑا اچّھا لگے گا، بڑا پیارا لگے گا پائی ہے مُنوّر نے قضا در پہ نبی کے آ جائے وطن میں یہ خبر کیسا لگے گا در پیش ہو طیبہ کا سفر کیسا لگے گا بڑا اچّھا لگے گا، ب...