اشاعتیں

Alif لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

اے حبیب احمد مجتبیٰ دل مبتلا کا سلام لو | Aye Habib Ahmad-e-Mujtaba Dil-e-Mubtala Ka Salam Lo Lyrics in Urdu

اے حبیب احمدِ مجتبیٰ ! دلِ مبتلا کا سلام لو جو وفا کی راہ میں کھو گیا، اُسی گُمشُدہ کا سلام لو میں طلب سے باز نہ آؤں گا، تُو کرم کا ہاتھ بڑھائے جا جو تِرے کرم سے ہے آشنا، اُسی آشنا کا سلام لو تِرے آستاں کی تلاش میں، تِری جُستجو کے خیال میں جو لُٹا چُکا ہے متاعِ دل، اُسی بے نوا کا سلام لو کوئی مر رہا ہے بہشت پر، کوئی چاہتا ہے نجات کو میں تجھی کو چاہوں خدا کرے، مِری اِس وفا کا سلام لو تیرے غم نے مجھ کو پناہ دی، تِرے غم سے مجھ کو ہے واسطہ مِرے آنسوؤں کی زبان سے دلِ غم نوا کا سلام لو مِری حاضری ہو مدینے میں، مِلے لُطف مجھ کو بھی جینے میں تِرا نور ہو مِرے سینے میں، میری اِس دُعا کا سلام لو وہ حُسین جس نے چِھڑک کے خُوں چمنِ وفا کو ہرا کِیا اُسی جاں نثار کا واسطہ، کہ ہر اِک گدا کا سلام لو یہی روز و شب ہے دُعائے دل، کہ مَرُوں تو تیرے دیار میں یہی مُدّعائے حیات ہے، اِسی مُدّعا کا سلام لو تمام اولیاء کے بلند سر ہیں قدم پہ جن کے جھکے ہوئے اسی پیارے غوث کا واسطہ، کہ ہر اِک گدا کا سلام لو وہ سعید خستہ و بے نوا، وہ قتیل تیغِ فراق کا جسے شوق ہے تِری دید کا، اُسی غمزدہ کا سلام لو ...

اللہ سے کیا پیار ہے عثمان غنی کا | Allah Se Kya Pyar Hai Usman-e-Ghani Ka Lyrics in Urdu

اللہ سے کیا پیار ہے عثمانِ غنی کا محبوبِ خدا یار ہے عُثمان غنی کا رنگین وہ رُخسار ہے عثمانِ غنی کا بُلبُل گُلِ گُلزار ہے عثمانِ غنی کا گرمی پہ یہ بازار ہے عثمانِ غنی کا اللہ خریدار ہے عثمانِ غنی کا کیا لعل شکر بار ہے عثمانِ غنی کا قند ایک نمک خوار ہے عثمانِ غنی کا سرکار عطا پاش ہے عثمانِ غنی کا دَربار دُرَر بار ہے عثمانِ غنی کا دِل سوخت و ہمّت جگر اَب ہوتے ہیں ٹھنڈے وہ سایۂ دیوار ہے عثمانِ غنی کا جو دِل کو ضیا دے، جو مُقَدّر کو جِلا دے وہ جلوۂ دیدار ہے عثمانِ غنی کا جس آئینہ میں نورِ الٰہی نظر آئے وہ آئینہ رُخسار ہے عثمانِ غنی کا سرکار سے پائیں گے مُرادوں پہ مُرادیں دَربار یہ دُر بار ہے عثمانِ غنی کا آزاد گرفتارِ بلاۓ دو جہاں ہے آزاد گرفتار ہے عثمانِ غنی کا بیمار ہے جس کو نہیں آزارِ محبّت اچّھا ہے جو بیمار ہے عثمانِ غنی کا اللہ غنی حد نہیں انعام و عطا کی وہ فیض پہ دَربار ہے عثمانِ غنی کا رُک جائیں مِرے کام، حَسن ! ہو نہیں سکتا فیضان مددگار ہے عثمانِ غنی کا شاعر: مولانا حسن رضا خان بریلوی نعت خواں: اویس رضا قادری صابر رضا ازہری سورت हिन्दी EN...

اگر طیبہ کی زینت گنبد خضرا نہیں ہوتا | Agar Taiba Ki Zeenat Gumbad-e-Khazra Nahin Hota Lyrics in Urdu

اگر طیبہ کی زینت گُنبدِ خضرا نہیں ہوتا تو اُس شہرِ حسین کا نام بھی طیبہ نہیں ہوتا اگر وردِ درودِ پاک مکّھیاں نہیں کرتیں زمین پر مکّھیوں کا شہد بھی میٹھا نہیں ہوتا ہے جس کے ہاتھ میں دامن جنابِ غوثِ اعظم کا نکیروں کے سوالوں کا اُسے خطرہ نہیں ہوتا کبھی کا دشمنوں نے کر دِیا ہوتا ہمیں بے گھر اگر بھارت کی دھرتی پر میرا خواجہ نہیں ہوتا صدا آتی ہے یہ اب بھی مزارِ اعلیٰ حضرت سے بریلی میں کبھی ایمان کا سَودا نہیں ہوتا جو سایہ اُن کا ڈھونڈے اُس سے یہ، شُعیب ! کہہ دینا ارے اندھے ! خدا کے نُور کا سایہ نہیں ہوتا شاعر: شعیب رضا قادری جھانسی نعت خواں: شعیب رضا قادری جھانسی हिन्दी ENG اردو

اس برس حج نہ ہم کر سکے ہیں | آہ محروم حج سے ہوئے ہیں | Is Baras Hajj Na Hum Kar Sake Hain Lyrics in Urdu

اِس برس حج نہ ہم کر سکے ہیں آہ ! محروم حج سے ہوئے ہیں اپنی قسمت پہ ہم رو رہے ہیں آہ ! محروم حج سے ہوئے ہیں اس برس حج نہ ہم کر سکے ہیں آہ ! محروم حج سے ہوئے ہیں یاد عرفات کی آ رہی ہے وہ کھڑے ہو کے تجھ کو منانا سب خیالوں میں نقش آ رہے ہیں آہ ! محروم حج سے ہوئے ہیں اِس برس حج نہ ہم کر سکے ہیں آہ ! محروم حج سے ہوئے ہیں اُن سے پوچھو جو حج پر چلے تھے جمع زادِ سفر کر رہے تھے نَذْر حالات وہ ہو گئے ہیں آہ ! محروم حج سے ہوئے ہیں اِس برس حج نہ ہم کر سکے ہیں آہ ! محروم حج سے ہوئے ہیں سال بھر حج کے وہ مُنتظِر تھے کتنی مشکل سے دن کٹ رہے تھے جیتے جی اب تو وہ مر گئے ہیں آہ ! محروم حج سے ہوئے ہیں اِس برس حج نہ ہم کر سکے ہیں آہ ! محروم حج سے ہوئے ہیں آقا ! کس سے کہوں اپنی بِپتا کون زخموں پہ مرہم رکھے گا تیرے در پہ بھی نہ آ سکے ہیں آہ ! محروم حج سے ہوئے ہیں اِس برس حج نہ ہم کر سکے ہیں آہ ! محروم حج سے ہوئے ہیں بَخْت ایسا اُجاگر عطا ہو ہر برس حج کا موسم لِکھا ہو حالِ دل کہہ کے ہم رو رہے ہیں آہ ! محروم حج سے ہوئے ہیں اِس برس حج نہ ہم کر سکے ہیں آہ ! محروم حج سے ہوئے ہیں...

اللہ کی رضا ہے گر آپ کو جو پانی | کر لیجیے قربانی | Allah Ki Riza Hai Gar Aap Ko Jo Paani Lyrics in Urdu

عیدِ قربان مبارک ! عیدِ قربان مبارک ! مبارک مبارک مبارک ! قربانی مبارک ! قربانی قربانی قربانی قربانی اللہ کی رِضا ہے گر آپ کو جو پانی کر لیجیے قربانی، کر لیجیے قربانی سُنّت ادا کریں گے، راضی خُدا کریں گے حکمِ خدا پہ جانیں اپنی فِدا کریں گے اِخلاص دل میں ہو اور ہو جذبۂ ایمانی کر لیجیے قربانی، کر لیجیے قربانی عیدِ قربان مبارک ! عیدِ قربان مبارک ! مبارک مبارک مبارک ! قربانی مبارک ! حُکمِ خُدا مِلا جب رب کے خلیل کو قربان کر دو اپنے تم اسماعیل کو حُکمِ خُدا کے آگے خم کر دی ہے پیشانی کر لیجیے قربانی، کر لیجیے قربانی عیدِ قربان مبارک ! عیدِ قربان مبارک ! مبارک مبارک مبارک ! قربانی مبارک ! بیٹا ہے ایسا بیٹا رب کے خلیل کا مقبول ہے وہ بندہ ربِ جلیل کا قربان مجھ کو کر دے، اے میرے بابا جانی ! کر لیجیے قربانی، کر لیجیے قربانی عیدِ قربان مبارک ! عیدِ قربان مبارک ! مبارک مبارک مبارک ! قربانی مبارک ! رب کے حبیب کا بھی فرمان ہے یہی فرحان ! ہمارا بھی ایمان ہے یہی ناموسِ نبی پر ہو قربان زندگانی کر لیجیے قربانی، کر لیجیے قربانی عیدِ قربان مبارک ! عیدِ قربان مبارک ! مبارک...

تمنا مدتوں کی اب مٹا دے | الٰہی مجھ کو بھی حاجی بنا دے | Ilahi Mujh Ko Bhi Haji Bana De Lyrics in Urdu

تمنّا مُدّتوں کی اب مِٹا دے اِلٰہی ! مجھ کو بھی حاجی بنا دے دِکھا دے وہ درِ کعبہ دِکھا دے اِلٰہی ! مجھ کو بھی حاجی بنا دے کبھی کعبے کی چادر کو میں چُومُوں کبھی میں مُلتزِم سے جا کے لِپٹُوں عطاؤں پر تِری رو کر میں جُھومُوں نصیبہ تو میرا بھی جگمگا دے اِلٰہی ! مجھ کو بھی حاجی بنا دے کعبہ میں جاؤں، جا کر نہ آؤں کعبے میں جا کر میں مر جاؤں رواں کعبے کی جانب قافلے ہیں کرم کے پھر سے جاری سِلسِلے ہیں میری آنکھوں میں جو آنسو بھرے ہیں اُنہیں رُکْنِ یمانی کا پتا دے اِلٰہی ! مجھ کو بھی حاجی بنا دے مولا ! دِکھا دے، مولا ! دِکھا دے طیبہ وہ طیبہ، کعبہ وہ کعبہ کیا خوش نما ہے، کیا دل نشیں ہے طیبہ وہ طیبہ، کعبہ وہ کعبہ میری تمنّا، میری طلب ہے طیبہ وہ طیبہ، کعبہ وہ کعبہ یہ ہے شوقِ فریدی کی تمنّا ہو شامِل حاجیوں میں نام میرا میرا مسکن بنے شہرِ مدینہ وہیں مدفن بھی تو میرا بنا دے اِلٰہی ! مجھ کو بھی حاجی بنا دے شاعر: شوق فریدی نعت خواں: سید معیز اشرفی हिन्दी ENG اردو

اے میرے خالق یہ التجا ہے مجھے بھی اپنا تو گھر دکھا دے | Aye Mere Khaliq Ye Iltija Hai Mujhe Bhi Apna Tu Ghar Dikha De Lyrics in Urdu

جُھکا کے سر یہی سجدوں میں مانگتا ہُوں دُعا کہ تیرے گھر کی زیارت کا شرف مِل جائے اے میرے خالق ! یہ اِلتجا ہے، مجھے بھی اپنا تُو گھر دِکھا دے فریضہ حج کا ادا کروں میں، کہ حج پہ مولا ! مجھے بُلا لے اے میرے خالق ! یہ اِلتجا ہے، مجھے بھی اپنا تُو گھر دِکھا دے میں خانہ کعبہ کے گِرد گُھومُوں، غِلافِ کعبہ کو میں بھی چُومُوں میں تِشنہ لب ہُوں سبیلِ زمزم، اے مرے مالک ! مجھے پِلا دے اے میرے خالق ! یہ اِلتجا ہے، مجھے بھی اپنا تُو گھر دِکھا دے بہت ہی عاصی ہُوں مانتا ہُوں، تیری کریمی بھی جانتا ہُوں کہ اپنے رحم و کرم کے صدقے تو میرے سارے گُناہ مِٹا دے اے میرے خالق ! یہ اِلتجا ہے، مجھے بھی اپنا تُو گھر دِکھا دے صفا و مروہ کے درمیاں جو، چلی تھی بی بی جہاں جہاں جو میں ہاجرہ کی عظیم سُنّت ادا کرُوں گا، تو حوصلہ دے اے میرے خالق ! یہ اِلتجا ہے، مجھے بھی اپنا تُو گھر دِکھا دے فریضہ قُربانی کا ادا ہو، کہ جس میں شامِل تیری رضا ہو میں چاہتا ہُوں، اے میرے مولا ! تو جیسا چاہے مجھے بنا دے اے میرے خالق ! یہ اِلتجا ہے، مجھے بھی اپنا تُو گھر دِکھا دے مہینہ حج کا جو آ رہا ہے، سعید عاقِل کی اِلتجا ہ...

ان کے کرم سے کام سارا ہو گیا | Un Ke Karam Se Kaam Sara Ho Gaya Lyrics in Urdu

اُن کے کرم سے کام سارا ہو گیا سبز گُنبد کا نظارہ ہو گیا کر لِیا اللہ نے اُس کو پسند جو میرے آقا کا پیارا ہو گیا نامِ نامی مصطفیٰ صَلِّ عَلیٰ بے سہاروں کا سہارا ہو گیا جس نے دیکھا روضۂ پُرنور کو اُس کو جنّت کا نظارہ ہو گیا چاند دو ٹکڑے ہُوا، سورج پھرا اُن کی اُنگلی کا اِشارہ ہو گیا محسنِ عاصی ! یقیں ہے قبر میں وہ کہیں گے تُو ہمارا ہو گیا نعت خواں: سید معیز اشرفی हिन्दी ENG اردو

الوداع الوداع ساتھیو الوداع | ختم آخر ہوا یہ سفر دوستو | Al Wida Al Wida Sathiyo Al Wida Lyrics in Urdu

اَلوَداع اَلوَداع، ساتھیو ! اَلوَداع اَلوَداع اَلوَداع، ساتھیو ! اَلوَداع دوستو ! اَلوَداع، ساتھیو ! اَلوَداع اَلوَداع اَلوَداع، ساتھیو ! اَلوَداع اَلوَداع اَلوَداع، ساتھیو ! اَلوَداع چشمِ پُر نم ہے اور دل خفا ہے میرا ایک دُوجے سے ہم ہو رہے ہیں جُدا پھر نہ جانے مِلیں گے نہیں کچھ پتہ وقتِ فُرقت اچانک ہے یُوں آ پڑا کِتنی مغموم ہے آج بادِ صبا دوستو ! اَلوَداع، ساتھیو ! اَلوَداع اَلوَداع اَلوَداع، ساتھیو ! اَلوَداع اَلوَداع اَلوَداع، ساتھیو ! اَلوَداع اے میرے ہم سفر با وفا دوستو ! یاد آؤ گے مجھ کو سدا، دوستو ! یہ چمن کی بہاریں فضا، دوستو ! نقش ہے دل میں ہر اِک ادا، دوستو ! رب سلامت رکھے آپ سب کو سدا دوستو ! اَلوَداع، ساتھیو ! اَلوَداع اَلوَداع اَلوَداع، ساتھیو ! اَلوَداع اَلوَداع اَلوَداع، ساتھیو ! اَلوَداع میرے اُستاد نے ہے سجایا مجھے راستہ خیر کا ہے دِکھایا مجھے باپ کی طرح چلنا سِکھایا مجھے اور چلنے کے قابل بنایا مجھے اُن کی آغوشِ شفقت میں پُھولا پَھلا دوستو ! اَلوَداع، ساتھیو ! اَلوَداع اَلوَداع اَلوَداع، ساتھیو ! اَلوَداع اَلوَداع اَلوَداع، ساتھیو ! اَلوَدا...

میری پیاری بہن ماں کی نور نظر | اپنی سسرال کو ہو کے رخصت چلی | Meri Pyari Bahan Maa Ki Noor-e-Nazar Lyrics in Urdu

میری پیاری بہن، ماں کی نورِ نظر اپنی سسرال کو ہو کے رُخصت چلی چھوڑ کر اپنے بابُل کا پیارا یہ گھر اپنی سسرال کو ہو کے رخصت چلی تیرے بھائی کی ہے، بہن ! تجھ کو دُعا اپنی سسرال میں خوش رہے تُو سدا خُوشیوں کے اپنے گھر میں لگانا شجر اپنی سسرال کو ہو کے رخصت چلی تیرا لڑنا جھگڑنا وہ یاد آئے گا رُوٹھ جانا منانا وہ یاد آئے گا ڈُھونڈے گی گھر میں تجھ کو میری اب نظر اپنی سسرال کو ہو کے رخصت چلی جس طرح تو نے گھر کو سنبھالا، بہن ! ایسے ہی دیکھنا اپنی سسرال کو کوئی شکوہ نہ لانا کبھی ہونٹوں پر اپنی سسرال کو ہو کے رخصت چلی اپنے شوہر کی خِدمت تُو کرنا سدا اور نمازوں کی پابند رہنا سدا اِس کے ذریعے ہی کرنا ہے روشن قبر اپنی سسرال کو ہو کے رخصت چلی شاعر: ذیشان بھرگینوی نشید خواں: ذیشان بھرگینوی हिन्दी ENG اردو

اللہ بادشاہ مولا بادشاہ | Allah Badshah Maula Badshah Lyrics in Urdu

یا اللہُ ! یا رحمنُ ! یا غَفُورُ الرَّحِيم ! سحر ہوتی ہے تاروں سے وہ طاقت چھین لیتا ہے بَوَقْتِ شام سورج سے قیادت چھین لیتا ہے اُسے ہر حال میں تم یاد رکّھو یہ ہی لازِم ہے تَکَبُّر کرنے والوں سے وہ عِزّت چھین لیتا ہے اللہ بادشاہ ! مولا بادشاہ ! اللہ بادشاہ ! مولا بادشاہ ! رحمت دا دریا، اِلٰہی ! ہر دم وَگدا تیرا جے اِک قَطرہ بخشے مینوں، کم بَن جاوے میرا اللہ بادشاہ ! مولا بادشاہ ! اللہ بادشاہ ! مولا بادشاہ ! خَس خَس جنہاں قدر نہ میرے صاحب نُوں وڈِیائیاں میں گلیاں دا رُوڑا کُوڑا، محل چڑھائیاں سائیاں اللہ بادشاہ ! مولا بادشاہ ! اللہ بادشاہ ! مولا بادشاہ ! جس دل اندر عشق نہ رچیا، کُتّے اُس توں چنگے مالِک دے گھر راکھی کر دے صابر بُھکّے ننگے مالِک دا در نئیں چھڈ دے پاویں مارو سو سو جُتّے اُٹھ، بُلھیا! چل یار منا لے، نئیں تے بازی لے گئے کُتّے اللہ بادشاہ ! مولا بادشاہ ! اللہ بادشاہ ! مولا بادشاہ ! جے میں ویکھاں عملاں ولّے، کُج نئیں میرے پلّے جے میں ویکھاں رحمت تیری، بَلّے بَلّے بَلّے اللہ بادشاہ ! مولا بادشاہ ! اللہ بادشاہ ! مولا بادشاہ ! عدل کریں تاں تَھر تَھر کمبن ا...

اک طرف اک حسیں اک طرف آئینہ | Ek Taraf Ek Haseen Ek Taraf Aaina Lyrics in Urdu

اِک طرف اِک حَسِیں، اِک طرف آئینہ آئینہ عشق کا پہلا زِینہ بنا آئینہ ٹُوٹ کر جب گِرا دو طرف ایک کعبہ بنا، اِک مدینہ بنا اِک طرف اِک حسِیں، اِک طرف آئینہ آئینہ عشق کا پہلا زِینہ بنا جب بھی طُوفان مجھ کو ڈُبونے چلا بن گئے کملی والے میرے ناخدا اُن کی کملی بھنور میں بنی بادباں اُن کا نعلین میرا سفینہ بنا اِک طرف اِک حسِیں، اِک طرف آئینہ آئینہ عشق کا پہلا زِینہ بنا حاجِیو ! جب طوافِ حرم کر چُکو دیر کیا ہے، چلو سوئے طیبہ چلیں دیدِ کعبہ بھی ہو، دیدِ طیبہ بھی ہو اِس بہانے سے حج کا مہینہ بنا اِک طرف اِک حسِیں، اِک طرف آئینہ آئینہ عشق کا پہلا زِینہ بنا نعت خواں: سعد رضا مظفر پوری हिन्दी ENG اردو

اے مرکز عرفان فدا تجھ پہ میری جان | عطار میری جان | Aye Markaz-e-Irfan Fida Tujh Pe Meri Jaan Lyrics in Urdu

عطّار میری جان ! عطّار میری جان ! عطّار میری جان ! عّطار میری جان ! اے مرکزِ عرفان ! فِدا تجھ پہ میری جان عطّارِ خُدا دان ! فِدا تجھ پہ میری جان روشن ہے تیری ذات ضِیائے مدنی سے اے ماہِ درخشاں ! فِدا تجھ پہ میری جان عطّارِ خُدا دان ! فِدا تجھ پہ میری جان اے مرکزِ عرفان ! فِدا تجھ پہ میری جان عطّارِ خُدا دان ! فِدا تجھ پہ میری جان عطّار میری جان ! عطّار میری جان ! عطّار میری جان ! عّطار میری جان ! جو دیکھتا ہے تیرا دل افروز تَبَسُّم ہو جاتا ہے قُربان، فِدا تجھ پہ میری جان عطّارِ خُدا دان ! فِدا تجھ پہ میری جان اے مرکزِ عرفان ! فِدا تجھ پہ میری جان عطّارِ خُدا دان ! فِدا تجھ پہ میری جان بُھولی نہیں دنیا کو تیری عِشق میں ڈُوبی وہ محفلِ مُلتان، فِدا تجھ پہ میری جان عطّارِ خُدا دان ! فِدا تجھ پہ میری جان اے مرکزِ عرفان ! فِدا تجھ پہ میری جان عطّارِ خُدا دان ! فِدا تجھ پہ میری جان عطّار میری جان ! عطّار میری جان ! عطّار میری جان ! عّطار میری جان ! جب تیرا گدا خیر سے بھرنے لگے دامن بول اُٹھتے ہیں سُلطان، فِدا تجھ پہ میری جان عطّارِ خُدا دان ! فِدا تجھ پہ میری جان اے ...

یہ وقت کی ندا ہے رمضان جا رہا ہے | الوداع ماہ رمضاں | Ye Waqt Ki Nida Hai Ramzan Ja Raha Hai Lyrics in Urdu

اَلوَداع ماہِ رمضاں ! اَلوَداع ماہِ رمضاں ! اَلوَداع ماہِ رمضاں ! اَلوَداع ماہِ رمضاں ! یہ وقت کی نِدا ہے، رمضان جا رہا ہے رب کو منا لو تم بھی یہ دل کی التجا ہے نیکی بس اِک کماؤ، لاکھوں میں اجر پاؤ اللہ کی رحمتوں کا لافانی سِلسِلہ ہے اَلوَداع ماہِ رمضاں ! اَلوَداع ماہِ رمضاں ! اَلوَداع ماہِ رمضاں ! اَلوَداع ماہِ رمضاں ! اب غفلتوں کو چھوڑو، مالِک سے رِشتہ جوڑو اگلے برس میں کیا ہو، کب کون جانتا ہے اَلوَداع ماہِ رمضاں ! اَلوَداع ماہِ رمضاں ! اَلوَداع ماہِ رمضاں ! اَلوَداع ماہِ رمضاں ! ماہِ صیام کا بس اِتنا سا فلسفہ ہے شیطان کو سزا ہے، رحمٰن کی عطا ہے اَلوَداع ماہِ رمضاں ! اَلوَداع ماہِ رمضاں ! اَلوَداع ماہِ رمضاں ! اَلوَداع ماہِ رمضاں ! شرمندگی کے آنسو رحمت کے اَبر لائیں بندوں کا اپنے رب سے کیا خُوب رابطہ ہے اَلوَداع ماہِ رمضاں ! اَلوَداع ماہِ رمضاں ! اَلوَداع ماہِ رمضاں ! اَلوَداع ماہِ رمضاں ! یہ وقت کی نِدا ہے، رمضان جا رہا ہے رب کو منا لو تم بھی یہ دل کی التجا ہے شاعر: سلیم اللہ صفدر نعت خواں محمد حسان رضا قادری हिन्दी ENG اردو

عشق سے مالا مال ہوتے ہیں | ان کے نوکر کمال ہوتے ہیں | Un Ke Naukar Kamal Hote Hain Lyrics in Urdu

کمال ہوتے ہیں، کمال ہوتے ہیں کمال ہوتے ہیں، کمال ہوتے ہیں عشق سے مالا مال ہوتے ہیں اُن کے نوکر کمال ہوتے ہیں کمال ہوتے ہیں، کمال ہوتے ہیں اُن کے نوکر کمال ہوتے ہیں اپنے منگتوں کے سر پہ شام و سحر بی بی زہرا کے لال ہوتے ہیں اُن کے نوکر کمال ہوتے ہیں عشق سے مالا مال ہوتے ہیں اُن کے نوکر کمال ہوتے ہیں میرے لجپال کے سخی دَر سے سب کے پُورے سوال ہوتے ہیں اُن کے نوکر کمال ہوتے ہیں کمال ہوتے ہیں، کمال ہوتے ہیں اُن کے نوکر کمال ہوتے ہیں اُن کا صدقہ جو لوگ کھاتے ہیں وہی ٹُکڑے حلال ہوتے ہیں اُن کے نوکر کمال ہوتے ہیں عشق سے مالا مال ہوتے ہیں اُن کے نوکر کمال ہوتے ہیں عشقِ خیر الوریٰ میں جب دیکھو آگے آگے بِلال ہوتے ہیں اُن کے نوکر کمال ہوتے ہیں کمال ہوتے ہیں، کمال ہوتے ہیں اُن کے نوکر کمال ہوتے ہیں عاشِقوں کو، سُہیل فاروقی ! یار ہی کے خیال ہوتے ہیں اُن کے نوکر کمال ہوتے ہیں عشق سے مالا مال ہوتے ہیں اُن کے نوکر کمال ہوتے ہیں شاعر: سہیل کلیم فاروقی نعت خواں:  عمیر زبیر हिन्दी ENG اردو

اے زہرا کے بابا سنیں التجا مدینہ بلا لیجئے | Aye Zahra Ke Baba Sunen Iltija Madina Bula Lijiye Lyrics in Urdu

اے زہرا کے بابا ! سُنیں التجا مدینہ بُلا لیجئے کہیں مر نہ جائے غُلام آپ کا مدینہ بُلا لیجئے ستاتی ہے مجھ کو، رُلاتی ہے مجھ کو یہ دنیا بہت آزماتی ہے مجھ کو ہُوں دنیا کی باتوں سے ٹُوٹا ہوا مدینہ بُلا لیجئے بڑی بے کسی ہے، بڑی بے قراری نہ کٹ جائے، آقا ! یونہی عُمْر ساری کہاں زندگانی کا ہے کچھ پتہ مدینہ بُلا لیجئے یہ احساس ہے مجھ کو، میں ہُوں کمینہ حضور ! آپ چاہیں تو آؤں مدینہ گُناہوں کے دلدل میں میں ہُوں پھنسا مدینہ بُلا لیجئے میں دیکھوں وہ روضہ، میں دیکھوں وہ جالی بُلا لیجے مجھ کو بھی، سرکارِ عالی ! کہاں جائے، آقا ! یہ منگتا بھلا مدینہ بُلا لیجئے وہ رمضان تیرا، وہ دالان تیرا وہ عجوہ، وہ زمزم، یہ مہمان تیرا تیرے در پہ افطار کا وہ مَزہ مدینہ بُلا لیجئے جہاں کے سبھی ذرّے شمس و قمر ہیں جہاں پہ ابو بکر و عُثماں، عُمَر ہیں جہاں جلوہ فرما ہیں حمزہ چچا مدینہ بُلا لیجئے نہ اتنا میں ماں اور بابا کو چاہُوں تمہیں جتنا چاہُوں، کسی کو نہ چاہُوں میرے بال بچّے ہُوں تم پر فِدا مدینہ بُلا لیجئے ہُوا ہے جہاں سے جہاں یہ مُنَوّر جہاں آئے جبریل قرآن لے کر مجھے دیکھنا ہے وہ غا...

اللہ ھو اللہ ھو اللہ ھو | یہ زمیں جب نہ تھی یہ جہاں جب نہ تھا | Allah Hoo Allah Hoo Allah Hoo Lyrics in Urdu

تیرے ہی نام سے ہر ابتدا ہے تیرے ہی نام تک ہر انتہا ہے تیری حمد و ثنا الحمدللہ کہ تو میرے محمّد کا خدا ہے اللہ ھُو اللہ ھُو اللہ ھُو اللہ ھُو اللہ ھُو اللہ ھُو یہ زمیں جب نہ تھی ، یہ جہاں جب نہ تھا چاند سُورج نہ تھے ، آسماں جب نہ تھا رازِ حق بھی کسی پر عیاں جب نہ تھا جب نہ تھا کچھ یہاں ، تھا مگر تُو ہی تُو اللہ ھُو اللہ ھُو اللہ ھُو اللہ ھُو اللہ ھُو اللہ ھُو پہنچے معراج میں عرش تک مصطفیٰ جب نہ معبود بندے میں پردہ رہا تب ملائک نے حضرت سے جُھک کر کہا ساری مخلوق میں حق نما تُو ہی تُو اللہ ھُو اللہ ھُو اللہ ھُو اللہ ھُو اللہ ھُو اللہ ھُو ڈالی ڈالی تیری تخلیق کے گُن گاتی ہے پتّہ پتّہ یہی کہتا ہے کہ معبود ہے تُو خالقِ کُل ہے تُو اِس میں کیا گفتگو سارے عالم کو ہے تیری ہی جستجو تیری جلوہ گری ہے عیاں چار سُو لَا شَرِیْکَ لَہٗ مالک الملک تُو اللہ ھُو اللہ ھُو اللہ ھُو اللہ ھُو اللہ ھُو اللہ ھُو لَا اِلٰہَ تیری شان، یا وحدہٗ ! تو خیال و تَجَسُّسْ تُو ہی آرزو آنکھ کی روشنی دل کی آواز تُو تھا بھی تُو، ہے بھی تُو، ہوگا بھی تُو ہی تُو اللہ ھُو اللہ ھُو اللہ ھُو اللہ ھُ...

اللہ معاف کر دے | Allah Muaf Kar De Lyrics in Urdu

اللہ ! معاف کر دے مولا ! تو معاف کر دے جب مشکلوں نے گھیرا، تو نے بچا لیا ہے دنیا نے جب گِرایا، تو نے اُٹھا لیا ہے میرے کریم ! مجھ کو یوں ہی سنبھال رکھنا بِگڑا جو کام میرا، تو نے بنا دیا ہے اللہ ! معاف کر دے مولا ! تو معاف کر دے عِصیاں کا شور ہر پل، دِن رات ہے مُسَلْسَلْ مجھ کو بچا لے، مولا ! میرے سامنے ہے دلدل رستہ نہ کوئی رہبر، حامی نہ کوئی یاور پیاسا ہُوں بھیج دے اب تو رحمتوں کے بادل اللہ ! معاف کر دے مولا ! تو معاف کر دے رمضان کا وسیلہ، جھولی کو میری بھر دے جو ہوں مُرادیں میری، تو سب کو پُوری کر دے شبّیر تیرے در پہ بن کے سوالی آیا کر درگُزر خطائیں، توبہ قبول کر دے اللہ ! معاف کر دے مولا ! تو معاف کر دے شاعر: شبیر ابو طالب نشید خواں: شبیر ابو طالب हिन्दी ENG اردو

اتری ہے رب کی رحمت رمضان کے دنوں میں | Utri Hai Rab Ki Rehmat Ramzan Ke Dinon Mein Lyrics in Urdu

اُتری ہے رب کی رحمت رمضان کے دنوں میں دیکھو کُھلی ہے جنّت رمضان کے دنوں میں رمضان ! رمضان ! رمضان الکریم ! رمضان ! رمضان ! رمضان ! رمضان ! پھر چاند آسماں پر رمضان کا ہے چمکا آؤ کریں عبادت رمضان کے دنوں میں رمضان ! رمضان ! رمضان الکریم ! رمضان ! رمضان ! رمضان ! رمضان ! رمضان ! رمضان ! رمضان ! رحمت کا عشرہ آیا، محروم کیوں رہیں ہم تیری ہو ہم پہ رحمت رمضان کے دنوں میں رمضان ! رمضان ! رمضان الکریم ! رمضان ! رمضان ! رمضان الکریم ! رمضان ! رمضان ! رمضان ! عشرۂ مغفرت میں بخشش کا مژدہ دے دے ایسی تو کر عنایت رمضان کے دنوں میں رمضان ! رمضان ! رمضان الکریم ! رمضان ! رمضان ! رمضان الکریم ! رمضان ! رمضان ! رمضان ! امن و امان دے دے، سب کو سُکُون دے دے تُو ختم کر دے نفرت رمضان کے دنوں میں رمضان ! رمضان ! رمضان الکریم ! رمضان ! رمضان ! رمضان الکریم ! رمضان ! رمضان ! رمضان ! قُرآں سے کر اُجاگر سینوں کو تُو ہمارے کر دے عطا ہدایت رمضان کے دنوں میں رمضان ! رمضان ! رمضان الکریم ! رمضان ! رمضان ! رمضان ! رمضان ! رمضان ! رمضان ! رمضان ! شاعر: علامہ نثار علی اجاگر نعت خواں: ...

امی سچ کہتی ہے رمضاں سا مہینہ کوئی نہیں | Ammi Sach Kehti Hai Ramzan Sa Mahina Koi Nahin Lyrics in Urdu

میری اَمّی پیاری اَمّی سچ کہتی ہے میری اَمّی پیاری اَمّی سچ کہتی ہے اَمّی سچ کہتی ہے رمضاں سا مہینہ کوئی نہیں بارہ ماہ میں اِس جیسا رحمت کا مہینہ کوئی نہیں اَمّی سچ کہتی ہے رمضاں سا مہینہ کوئی نہیں سحری کی رونق کیا کہنا، اِفطار کا منظر کیا کہنا مولا سے دُعائیں مانگی ہے، اللہُ اکبر کیا کہنا اَمّی سچ کہتی ہے رمضاں سا مہینہ کوئی نہیں چھوٹا سا اِک بچّہ ہُوں، پھر بھی روزے رکھتا ہُوں رحم و کرم کا طالب ہُوں، پانچوں نمازیں پڑھتا ہُوں اَمّی سچ کہتی ہے رمضاں سا مہینہ کوئی نہیں ہے ڈھال جہنّم سے روزہ، جنّت کا رستہ ہے روزہ مالِک بھی راضی ہوتا ہے، ایمان کا رِشتہ ہے روزہ اَمّی سچ کہتی ہے رمضاں سا مہینہ کوئی نہیں شُکر، اُجَاگر ! ہے رب کا، چھوٹے بڑے سب آئے ہیں روزہ کُشائی ہے میری، تُحفے بھی سب لائے ہیں اَمّی سچ کہتی ہے رمضاں سا مہینہ کوئی نہیں میری اَمّی پیاری اَمّی سچ کہتی ہے میری اَمّی پیاری اَمّی سچ کہتی ہے شاعر: علامہ نثار علی اجاگر نشید خواں: ساحل رضا قادری हिन्दी ENG اردو