اشاعتیں

Fe لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں
ADVERTISEMENT

فاتح کرب و بلا پر ہو سلام | Fateh-e-Karb-o-bala Par Ho Salam Lyrics in Urdu

فاتحِ کرب و بلا پر ہو سلام جانشینِ مصطفیٰ پر ہو سلام حضرتِ شبّیر ابنِ مُرتضیٰ حافظِ دینِ خُدا پر ہو سلام حضرتِ عبّاس و قاسم پر بھی ہو یعنی سارے با وفا پر ہو سلام اُس علی اکبر حسین و مَہ جبیں ہَم شَبِیْہِ مصطفیٰ پر ہو سلام چھ مہینے کی وہ اِک ننھی سی جاں یعنی اصغر بے نَوا پر ہو سلام بیڑیاں پہنے جو پہنچا مُلکِ شام اُس اسیرِ پارسا پر ہو سلام دستِ ظُلمت اور وہ پردہ داریاں بی بی زینب کی حیا پر ہو سلام کہئے، اے شوقِ فریدی ! حشر تک عِترتِ خیر الورٰی پر ہو سلام شاعر: شوق فریدی نعت خواں: حافظ طاہر قادری हिन्दी ENG اردو

فراق مدینہ میں دل غم زدہ ہے | Firaq-e-Madina Mein Dil Ghamzada Hai Lyrics in Urdu

فراقِ مدینہ میں دل غم زدہ ہے جِگر ٹُکڑے ٹُکڑے ہُوا جا رہا ہے چُھڑا کر مدینہ، میر ا چین چِھینا بتا نفسِ ظالم تُجھے کیا مِلا ہے دِکھایا ہے دِن یہ مُقَدّر نے مجھ کو نہ شکوہ کسی سے، نہ کوئی گِلہ ہے میری آنکھ سے چِھینا طیبہ کا منظر یہ کِس بات کا تو نے بدلہ لِیا ہے رہُوں بس اِسی غم میں بے چین، سرور ! مُقَدّر نے جو داغِ فُرقت دِیا ہے مُقَدّر سے جس جارہُوں پر، شہا ! ہو نظر میں مدینہ، میری اِلتِجا ہے سُکُوں تھا مجھے کوچۂ مُصطفیٰ میں وطن میں مِرا سب سُکُوں لُٹ گیا ہے میرے دِل کے ارماں رہے دِل ہی دِل میں یہی غم میرے دِل کو تڑپا رہا ہے نہ دُنیا کی فِکریں، نہ غم تھا وہاں پر یہاں آ کے دِل آفتوں میں گِرا ہے پہاڑوں کی دِلکش قطاروں کے جلوے وہ منظر مجھے آج یاد آ رہا ہے اُنہیں چومنا ہاتھ لہرا کے پیہم وہ منظر مجھے آج یاد آ رہا ہے عقیدت سے خاکِ مدینہ اُٹھا کر اُسے چومنا آج یاد آ رہا ہے کبھی دیدِ سرور کی حسرت میں ممبر کو تکنا وہ چُھپ چُھپ کے یاد آ رہا ہے کبھی دیکھ کر سبز گنبد کا منظر جُھکانا نظر آج یاد آ رہا ہے نہ چھوٹے میرے ہاتھ سے اُن کا دامن جِیوں جب تلک، یا خُدا ! یہ دُعا ...

فضل رب پاک سے بھائی میرا دولہا بنا | مدنی سہرا | Fazl-e-Rabb-e-Pak Se Bhai Mera Dulha Bana Lyrics in Urdu

فضلِ ربِّ پاک سے بھائی میرا دولہا بنا خوشنما پُھولوں کا اِس کے سر پہ ہے سہرا سجا آج مولیٰ بخش فضلِ رب سے ہے دولہا بنا خوشنما پُھولوں کا اِس کے سر پہ ہے سہرا سجا اِس کی شادی خانہ آبادی ہو، ربِّ مصطفیٰ ! از طفیلِ غوث و خواجہ، از پئے احمد رضا اُن کی زَوجہ، یا خدا ! کرتی رہے پردہ سدا از طفیلِ حضرتِ عثماں غنئ باحیا تُو سدا رکھنا سلامت اِن کا جوڑا، کردگار ! اِن کو جھگڑوں سے بچانا از طفیلِ چار یار اِن کو خوشیاں دو جہاں میں تُو عطا کر، کبریا ! کچھ نہ چھائے اِن پہ غم کی، رنج کی کالی گھٹا تُو نحوست سے اِنہیں فیشن کی، اے مولیٰ ! بچا سُنّتوں پر یہ عمل کرتے رہیں، یا رب ! سَدا نیک اولاد اِن کو، مولیٰ ! عافِیَت سے ہو عطا واسِطہ، یا رب ! مدینے کی مبارک خاک کا یا الٰہی ! جب تلک دونوں یہاں جیتے رہیں سُنّتوں کی خُوب خدمت یہ سدا کرتے رہیں اس طرح مہکا کرے یہ گھر کا گھر، پیارے خُدا ! پُھول مہکا کرتے ہیں جیسے مدینے کے سدا یا الٰہی ! دے سعادت اِن کو حج کی بار بار بار بار اِن کو دِکھا میٹھے مُحمّد کا دِیار ہو بقیعِ پاک میں دونوں کو مدفن بھی عطا سبز گنبد کا تجھے دیتا ہوں، مولیٰ ! واسِطہ...

فلک پر چاند جیسا ہے نبی کا نام ایسا ہے | Falak Par Chand Jaisa Hai Nabi Ka Naam Aisa Hai Lyrics in Urdu

فلک پر چاند جیسا ہے، نبی کا نام ایسا ہے دِلوں سے غم مِٹاتا ہے، مُحمّد نام ایسا ہے یہ دل جب غم کا مارا ہو مُحمّد یاد آتے ہیں جُدا جب کوئی پیارا ہو، مُحمّد یاد آتے ہیں فلک پر چاند جیسا ہے، نبی کا نام ایسا ہے دِلوں سے غم مِٹاتا ہے، مُحمّد نام ایسا ہے کہ اُن کی یاد کی شبنم ہے مرہم میرے زخموں کا اور اُن کے نام کی برکت سے دِل تسکین پاتا ہے فلک پر چاند جیسا ہے، نبی کا نام ایسا ہے دِلوں سے غم مِٹاتا ہے، مُحمّد نام ایسا ہے کِسی کا دِل دُکھاؤ نہ ستاؤ خلقِ باری کو مہربانی کا ہر رَستہ مدینے کو ہی جاتا ہے فلک پر چاند جیسا ہے، نبی کا نام ایسا ہے دِلوں سے غم مِٹاتا ہے، مُحمّد نام ایسا ہے بنو تم سائِباں میٹھا نبی کی ساری اُمّت پر یہی اُلفت، یہی چاہت نبی کا نام دیتا ہے فلک پر چاند جیسا ہے، نبی کا نام ایسا ہے دِلوں سے غم مِٹاتا ہے، مُحمّد نام ایسا ہے شاعر: ابو احمد نعت خواں: حسان فاروق محمود حذیفہ हिन्दी ENG اردو

فلک کے نظارو زمیں کی بہارو | حضور آ گئے ہیں | Falak Ke Nazaro Zameen Ki Baharo Lyrics in Urdu

فلک کے نظارو، زمیں کی بہارو ! سب عیدیں مناؤ، حضور آ گئے ہیں اُٹھو غم کے مارو ! چلو بے سہارو ! خبر یہ سناؤ، حضور آ گئے ہیں انوکھا نرالا وہ ذیشان آیا وہ سارے رسُولوں کا سُلطان آیا ارے کجکلاہو ! ارے بادشاہو ! نِگاہیں جُھکاؤ، حضور آ گئے ہیں ہُوا چار سُو رحمتوں کا بسیرا اُجالا اُجالا، سویرا سویرا حلیمہ کو پہنچی خبر آمِنہ کی میرے گھر میں آؤ، حضور آ گئے ہیں سماں ہے ثنائے حبیبِ خدا کا یہ میلاد ہے سرورِ انبیا کا نبی کے گداؤ ! سب اِک دُوسرے کو گلے سے لگاؤ، حضور آ گئے ہیں ہواؤں میں جذبات ہیں مرحبا کے فضاؤں میں نغمات صَلِّ عَلےٰ کے دُرُودوں کے گجرے، سلاموں کے تحفے غُلامو ! سجاؤ حضور آ گئے ہیں کہاں میں، ظہُوری ! کہاں اُن کی باتیں ! کرم ہی کرم ہے یہ دن اور راتیں جہاں پہ بھی جاؤ، دلوں کو جگاؤ یہی کہتے جاؤ، حضور آ گئے ہیں شاعر: محمد علی ظہوری نعت خواں: میلاد رضا قادری हिन्दी ENG اردو

فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر ہم بھی بے بس نہیں بے سہارا نہیں | Faslon Ko Takalluf Hai Hum Se Agar Lyrics in Urdu

فاصلوں کو تَکَلُّف ہے ہم سے اگر، ہم بھی بے بس نہیں بے سہارا نہیں خود اُنہی کو پکاریں گے ہم دور سے، راستے میں اگر پاؤں تھک جائیں گے ہم مدینے میں تنہا نکل جائیں گے اور گلیوں میں قصداً بھٹک جائیں گے ہم وہاں جا کے واپس نہیں آئیں گے، ڈھونڈتے ڈھونڈتے لوگ تھک جائیں گے جیسے ہی سبز گنبد نظر آئے گا، بندگی کا قرینہ بدل جائے گا سر جھکانے کی فرصت ملے گی کسے، خود ہی پلکوں سے سجدے ٹپک جائیں گے نامِ آقا جہاں بھی لیا جائے گا، ذکر اُن کا جہاں بھی کیا جائے گا نور ہی نور سینوں میں بھر جائے گا، ساری محفل میں جلوے لپک جائیں گے اے مدینے کے زائر ! خدا کے لیے داستانِ سفر مجھ کو یوں مت سنا بات بڑھ جائے گی دل تڑپ جائے گا، میرے محتاط آنسو چھلک جائیں گے اُن کی چشمِ کرم کو ہے اس کی خبر، کس مسافر کو ہے کتنا شوقِ سفر ہم کو، اقبال ! جب بھی اجازت ملی، ہم بھی آقا کے دربار تک جائیں گے شاعر: اقبال عظیم نعت خواں: قاری وحید ظفر قاسمی हिन्दी ENG اردو

فدا کر عشق نبی پر جان | زمانہ یاد کرے گا | Fida Kar Ishq-e-Nabi Par Jaan Lyrics in Urdu

فدا کر عشقِ نبی پر جان مکمّل کر لے تو ایمان زمانہ یاد کرے گا، زمانہ یاد کرے گا دن رات تڑپ یہ رہتی ہے، اے کاش ! مدینہ جاؤں میں الطاف وکرم کی وادی سے تا عمر نہ واپس آؤں میں میرے دل کا ہے یہی ارمان نچھاور کر دوں اُن پر جان زمانہ یاد کرے گا، زمانہ یاد کرے گا جب یاد نبی کی آتی ہے، اک کیف کا عالم ہوتا ہے جب ذکرِ نبی چھڑ جاتا ہے، اک وجد کا موسم ہوتا ہے یہی تو کہتا ہے قرآن کہ آقا ہیں جانِ ایمان زمانہ یاد کرے گا، زمانہ یاد کرے گا سرکار سے تو ہے دور مگر، سرکار تو تجھ سے دور نہیں کیوں کھویا کھویا رہتا ہے، مختار ہے تو مجبور نہیں نبی کو پہلے دل سے مان نبی پہ سب کچھ کر قربان زمانہ یاد کرے گا، زمانہ یاد کرے گا اسلاف کی ہے تاریخ یہی، ساحل پہ جلا دی ہے کشتی دوڑائے ہیں گھوڑے دریا پر، کیا عشقِ نبی کی مستی تھی تمہی ہو وہ مردِ میدان ذرا ڈھونڈو اپنی پہچان زمانہ یاد کرے گا، زمانہ یاد کرے گا جو بات تھی اعلیٰ حضرت میں، وہ آج کسی حضرت میں نہیں وہ عشقِ نبی کا پیکر تھے، تھرّاتے تھے اُن سے دشمن بھی دیا ہم کو کنزالایمان یہ ہے ہم پر اُن کا احسان زمانہ یاد کرے گا، زمانہ یاد کرے گا دربارِ ...

فلسطینیوں نے قیامت میں آقا کو دکھڑا سنایا تو پھر کیا کروگے | Palestineo Ne Qayamat Mein Aaqa Ko Dukhda Sunaya To Phir Kya Karoge Lyrics in Urdu

فلسطینیوں نے قیامت میں آقا کو دکھڑا سنایا تو پھر کیا کروگے اگر مصطفٰی نے بھی ناراض ہو کر رُخ اپنا پھرایا تو پھر کیا کروگے فلسطینیوں نے قیامت میں آقا کو دکھڑا سنایا تو پھر کیا کروگے اُڑی جا رہی ہیں شہیدوں کی لاشیں فغاں بن کے عرشِ الٰہی کی جانب اگر یہ مناظر تمہارے گھروں میں خدا نے دکھایا تو پھر کیا کروگے فلسطینیوں نے قیامت میں آقا کو دکھڑا سنایا تو پھر کیا کروگے جو تم کھا رہے ہو یہ لاشیں ہیں اُن کی، جو تم پی رہے ہو یہ سب خوں ہے اُن کا خدا کے لیے اپنا ایماں بچا لو، اگر وقت گزرا تو پھر کیا کروگے فلسطینیوں نے قیامت میں آقا کو دکھڑا سنایا تو پھر کیا کروگے جو کر بل کی تاریخ سن کر یہ کہتے ہو اے کاش ! ہم اُس زمانے میں ہوتے تمہیں کو قیامت میں غزہ کے بچّوں نے چہرہ دکھایا تو پھر کیا کروگے فلسطینیوں نے قیامت میں آقا کو دکھڑا سنایا تو پھر کیا کروگے ہمارا ہی قبلہ ہے بیت المقدس، ہمارے ہی نبیوں کی آرام گاہ ہے اگر ان میں تم کو کسی ایک نے بھی کیا گر پرایا تو پھر کیا کروگے فلسطینیوں نے قیامت میں آقا کو دکھڑا سنایا تو پھر کیا کروگے دعاؤں سے اُن کی مدد کرتے رہنا، نہ سیّد رفائی ! اُنہیں بھول...

فخرِ کُل والئ کونین کا صدقہ دے دے | Fakhr-e-Kul Wali-e-Kaunain Ka Sadqa De De Lyrics in Urdu

فخرِ کُل، والئ کونین کا صدقہ دے دے میرے مولا ! مجھے حسنین کا صدقہ دے دے فخرِ کُل، والئ کونین کا صدقہ دے دے نہ ہوں محتاج زمانے میں کسی کے، مولا ! ہم کو شہزادئ کونین کا صدقہ دے دے فخرِ کُل، والئ کونین کا صدقہ دے دے میں نے مانا میں گناہوں میں گِھرا ہوں لیکن اُن کے قدمین شریفین کا صدقہ دے دے فخرِ کُل، والئ کونین کا صدقہ دے دے ہو عطا حاضری طیبہ سے نجف کرب و بلا بندہ ناچیز کو حرمین کا صدقہ دے دے فخرِ کُل، والئ کونین کا صدقہ دے دے میرے صدیق و عمر، عثماں علی اور حسن حُسن والوں کے حَسیں نین کا صدقہ دے دے فخرِ کُل، والئ کونین کا صدقہ دے دے یہ جنید آس لیے آیا ہے در پر، مولا ! ناز کے پالے کریمین کا صدقہ دے دے فخرِ کُل، والئ کونین کا صدقہ دے دے شاعر: جنید قاسمی نعت خواں: سیّد حسّان الله حسینی