اشاعتیں

Pe لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں
ADVERTISEMENT

پھر اٹھا ولولۂ یاد مغیلان عرب | Phir Utha Walwala-e-Yaad-e-Mugheelan-e-Arab Lyrics in Urdu

پھر اُٹھا وَلولۂ یادِ مُغِیلانِ عرب پھر کِھنچا دامنِ دل سُوئے بیابانِ عرب باغِ فردوس کو جاتے ہیں ہزارانِ عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابانِ عرب مِیٹھی باتیں تِری دینِ عجم ایمانِ عرب نَمکیں حُسن، تِرا جانِ عجم شانِ عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامانِ عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے وہ تھی کانِ عرب دل وہی دل ہے جو آنکھوں سے ہو حیرانِ عرب آنکھیں وہ آنکھیں ہیں جو دل سے ہوں قُربانِ عرب ہائے کس وقت لگی پھانس اَلم کی دل میں کہ بہت دُور رہے خارِ مُغِیلانِ عرب فَصْلِ گُل لاکھ نہ ہو وَصْل کی رکھ آس ہزا ر پھولتے پھلتے ہیں بے فَصْل گُلستانِ عرب صدقے ہونے کو چلے آتے ہیں لاکھوں گُلزار کچھ عجب رنگ سے پُھولا ہے گُلِستانِ عرب عَنْدَلِیْبِی پہ جھگڑتے ہیں کٹے مَرتے ہیں گُل و بُلبُل کو لڑاتا ہے گُلِستانِ عرب صدقے رحمت کے کہاں پُھول کہاں خار کا کام خود ہے دامن کشِ بُلبُل گُلِ خندانِ عرب شادیِ حشر ہے صَدْقے میں چُھٹیں گے قیدی عرش پر دُھوم سے ہے دَعوتِ مہمانِ عرب چرچے ہوتے ہیں یہ کمھلائے ہوئے پھولوں میں کیوں یہ دن دیکھتے پاتے جو بیابانِ عرب تیرے بے دام کے بندے ہیں رئیسانِ عجم تیرے بے دا...

پنجتن کی ذرا چھیڑئیے گفتگو | Panjtan Ki Zara Chhediye Guftugu Lyrics in Urdu

پنجتن کی ذرا چھیڑئیے گفتگو نوری چادر کا قِصّہ سنا دیجیے سر سے پا تک جو سب نور ہی نور ہیں اُن کے پیکر کا قِصّہ سنا دیجیے جس میں محو عبادت رہیں فاطمہ بے اجازت نہ جبریل آئے جہاں جس میں پیدا ہوئے ہیں حسین و حسن ہم کو اُس گھر کا قِصّہ سنا دیجیے جن کی ہمّت پہ دنیا بھی حیران ہے جن کا شاہد وہ کربل کا میدان ہے دے گئے ہیں جو اسلام کو زندگی اُن بہتّر کا قِصّہ سنا دیجیے اللہ اللہ ! بچّہ وہ چھ ماہ کا کیا ستم ہے، نہ اُس کو بھی بخشا گیا جس کی آنکھوں میں آنسو نہ آئے کبھی اُس کو اصغر کا قِصّہ سنا دیجیے کیسی بجلی نکلتی تھی تلوار سے کیسے اڑتے تھے سر اُن کے اک وار سے کیسے تھرّا رہا تھا وہ کرب و بلا ضربِ اکبر کا قِصّہ سنا دیجیے خون عون و محمّد کا کیسے بہا کیسے قاسم کو مقتل سے لایہ گیا کیسے بیٹوں کی لاشیں اٹھاتے رہے ابن حیدر کا قِصّہ سنا دیجیے ساری دنیا میں جن کا بڑا شور ہے جن کو طاقت کا، اظہر ! بڑا زور ہے بدر کا اُن کو نقشہ دکھا دیجیے جنگِ خیبر کا قِصّہ سنا دیجیے شاعر: مولانا اظہر فاروقی بریلوی نعت خواں: محمد علی فیضی हिन्दी ENG اردو

پیارے نبی کی آنکھ کے تارے حسین ہیں | Pyare Nabi Ki Aankh Ke Tare Hussain Hain Lyrics in Urdu

پیارے نبی کی آنکھ کے تارے حُسین ہیں مولا علی کے راج دُلارے حُسین ہیں دِل کو قرار مِلتا ہے نامِ حُسین سے واللّٰہ ہم کو جان سے پیارے حُسین ہیں روشن کہ جن سے عِشق و وفا کی تمام راہ چشمِ طلب میں ایسے مِنارے حُسین ہیں وہ عَزْم حوصلہ ہے کہ جس کی نہیں مِثال صبر و رضا کے باب میں نیارے حُسین ہیں ظالم یزید مِٹ گیا، زِندہ رہے حُسین یہ سوچنا غلط ہے کہ ہارے حُسین ہیں کوئی کمی حسین میں ممکن ہو کس طرح جب دستِ مصطفیٰ کے سوارے حُسین ہیں وہ کون ہے جو جان ہے اسلام کی، عُبید ! پیارے حُسین ہیں، میرے پیارے حُسین ہیں نعت خواں: مولانا بلال رضا قادری हिन्दी ENG اردو

درود اہل بیت | پیاری نبی کی ذات پر رب کا درود ہے | Durood Ahl-e-Bait Lyrics in Urdu

لِيْ خَمْسَةٌ اُطْفِيْ بِهَا حَرَّ الْوَبَاءِ الْحَاطِمَه اَلْمُصْطَفىٰ وَالْمُرْتَضٰ وَابْنَا هُمَا وَلْفَاطِمَه اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلىٰ سَيِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّد وَ عَلىٰ سَيِّدِنَا عَلِيٍّ وَّ سَيِّدَتِنَا فَاطِمَة وَ سَيِّدَتِنَا زَيْنَب وَ سَيِّدِنَا حَسَن وَ سَيِّدِنَا حُسَيْن وَ عَلىٰ آلهِ وَ صَحْبِهِ وَ بارِكْ وَ سَلِّم اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلىٰ سَيِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّد پیارے نبی کی ذَات پر رَب کا درود ہے سُلطانِ دو جہان پر سب کا درود ہے اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلىٰ سَيِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّد یا اُمِّ ابِیہا ! یا اُمِّ فَبِیہا ! یا اشرفُ النِّسَا ! یا فاطِمَہ زَہرا ! یا سَیّدہ ! یا زَہرا ! زہرا پہ بھیجتے جو درود و سلام ہیں وہ سچّے غُلامِ مصطفیٰ ہیں، نیک نام ہیں اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلىٰ سَيِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّد شاہِ مرداں، شیرِ یَزداں، قُوّتِ پروردگار لا فَتىٰ اِلَّا عَلِی، لا سَیف اِلّا ذُوالْفِقار اللّٰه کے شیر حیدرِ کرّار پر درود حضرت حَسَنْ حُسَین کے کِردار پر درود اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلىٰ سَيِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّد خُطبوں نے زینب ک...

نعت کہتا ہوں میں نعت پڑھتا ہوں میں | پیارے آقا کی مدحت بڑی چیز ہے | Naat Kehta Hun Main Naat Padhta Hun Main Lyrics in Urdu

نعت کہتا ہوں میں، نعت پڑھتا ہوں میں پیارے آقا کی مِدحت بڑی چیز ہے یہ سعادت بھی ہے، یہ عِبادت بھی ہے نعت پڑھنے کی عادت بڑی چیز ہے شیر بکری کو لے کر گیا شان سے لوگ سمجھے کہ بکری گئی جان سے مصطفیٰ کی بدولت اماں مِل گئی مصطفیٰ کی زیارت بڑی چیز ہے جاں کی بازی لگا کر بھی ناکام ہو اِک ادا چھوڑ کر کیسے بے دام ہو صرف مِسواک سے جنگ کو جیت لی میرے آقا کی سُنّت بڑی چیز ہے ڈوب کر بھی وہ فوراً پلٹ آئے گا اور صہبا میں آ کر یہ بتلائے گا حُکمِ محبوبِ رب ماننا ہے مجھے مصطفیٰ کی اطاعت بڑی چیز ہے چار سو سال سے سانپ بے تاب تھا اُس کی آنکھوں میں بس ایک ہی خواب تھا اِک نظر دیکھ لُوں روئے بدر الدُّجیٰ اُس کے دل کی یہ حسرت بڑی چیز ہے جس کو چاہا نبی نے ولی کر دیا اِک نظر اُٹھ گئی اور علی کر دیا پُوچھو صِدّیق و فاروق و عثمان سے مصطفیٰ کی خِلافت بڑی چیز ہے ماں کے قدموں کو سر پہ اٹھائے چلو اُس کی تعظیم دل میں بسائے چلو اُس سے کترا کے دوزخ میں جاؤ نہ تم ماں کے قدموں کی جنّت بڑی چیز ہے مصطفیٰ جانِ رحمت کا فیضان ہے اہلِ سُنّت کا محفوظ ایمان ہے اعلیٰ حضرت کا عالم میں اعلان ہے مصطفیٰ کی ...

پتہ پتہ بوٹا بوٹا ذکر خدا میں کھویا | Patta Patta Boota Boota Zikr-e-Khuda Mein Khoya Lyrics in Urdu

پتّہ پتّہ، بُوٹا بُوٹا ذکرِ خدا میں کھویا ڈالی ڈالی، غنچہ غنچہ ذکرِ خدا میں کھویا پربت پربت، دھرتی دھرتی، عنبر عنبر واصف صحرا صحرا، دریا دریا ذکرِ خدا میں کھویا قریہ قریہ، وادی وادی، گُلشن گُلشن ذاکر قطرہ قطرہ، ذرّہ ذرّہ ذکرِ خدا میں کھویا قُمری قُمری، طُوطی طُوطی، بُلبُل بُلبُل حامد چِڑیا مینا ہر پروانہ ذکرِ خدا میں کھویا رِم جِھم رِم جِھم گِرتی بارِش گیت اُسی کے گائے چلتا دریا، بہتا جھرنا ذکرِ خدا میں کھویا سُندر سُندر دل کے اندر نام اُجاگر اُس کے میری جاں کا گوشہ گوشہ ذکرِ خدا میں کھویا شاعر: علامہ نثار علی اجاگر نعت خواں: حافظ طاہر قادری فرہان علی قادری ساحل رضا قادری हिन्दी ENG اردو

پڑھو لا اله الا الله | کلمہ شریف | Parho La Ilaha Illallah Lyrics in Urdu

لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰه ! لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰه ! لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰه ! لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰه ! خُدا کی رضا چاہتے ہیں دُو عالَم خُدا چاہتا ہے رضائے محمّد محمّد بَرائے جَنابِ اِلٰہی جَنابِ اِلٰہی بَرائے محمّد کرتے ہیں آؤ ذِکرِ خُدا ایمان بھی ہو جائے تازہ پا جائیں ہم بھی رب کی رضا پڑھو لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰه پڑھو لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰه ہیں محمّد پاک رَسُولُ اللّٰه پڑھو لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰه دُنیا کو پڑھا کے درسِ وفا جاں دینِ نبی پہ کر کے فِدا یہ ابنِ علی نے سب سے کہا پڑھو لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰه پڑھو لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰه ہیں محمّد پاک رَسُولُ اللّٰه پڑھو لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰه صَحراؤں میں، سُنسانوں میں غزوات کے سب میدانوں میں اصحابِ نبی کی تھی یہ صَدا پڑھو لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰه پڑھو لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰه ہیں محمّد پاک رَسُولُ اللّٰه پڑھو لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰه سب رنج و اَلم ٹل جائیں گے دِل چین تمہارے پائیں گے گر چاہتے ہو ہر دُکھ سے شِفا پڑھو لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰه پڑھو لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰه ہیں محمّد پاک رَسُولُ اللّ...

پھر توجہ بڑھا میرے مرشد پیا | Phir Tawajjoh Badha Mere Murshid Piya Lyrics in Urdu

پھر تَوَجُّہ بڑھا، میرے مرشد پِیا ! نظریں دِل پہ جما، میرے مرشد پِیا ! اِک عجب تھا مزا، جب یہ منگتا تِرا تیرے قدموں میں تھا، میرے مرشد پِیا ! نفس حاوی ہوا، حال میرا بُرا تجھ سے کب ہے چُھپا، میرے مرشد پِیا ! اب لے جلدی خبر، تیری جانب نظر میں نے لی ہے لگا، میرے مرشد پِیا ! سخت دِل ہو چلا، اب کیا ہوگا میرا دے دے دِل کو جِلا، میرے مرشد پِیا ! تیری بس اِک نظر دِل پہ ہو جائے گر پائے گا دِل شِفا، میرے مرشد پِیا ! بس تِری یاد ہو، دِل مِرا شاد ہو مجھ کو مے وہ پِلا، میرے مرشد پِیا ! ایسا غم دے مجھے، ہوش ہی نہ رہے مست اپنا بنا، میرے مرشد پِیا ! مجھ گُنہگار کو، اِس رِیا کار کو تُو ہی مُخلص بنا، میرے مرشد پِیا ! مجھ سے بدکار سے، اِس گُنہگار سے رہنا راضی سدا، میرے مرشد پِیا ! نعت خواں: اسد رضا عطاری हिन्दी ENG اردو

پیروں کے بھی پیر ہیں کیا شان ہے | غوث الوریٰ میری تو جان ہیں | Ghaus-ul-wara Meri To Jaan Hain Lyrics in Urdu

یا غوثِ اعظم پیرانِ پیر ! یا غوثِ اعظم پیرانِ پیر ! میں ہوں قادری دِوانہ غوثِ پاک کا میں ہوں قادری دِوانہ غوثِ پاک کا پیروں کے پیر ہیں ! وَاللّٰہ ! روشن ضمیر ہیں ! وَاللّٰہ ! بغداد والے میراں بڑے دستگیر ہیں پیروں کے بھی پیر ہیں، کیا شان ہے غوث الوریٰ میری تو جان ہیں فاطمہ زہرا کے وہ نُورِ نظر حیدرِ کرّار کے لختِ جِگر مِلتا ہے اِن کا نسب حَسنین سے اور نانا جن کے ہیں خیر البشر اللہ اللہ کِس قَدر ذیشان ہیں غوث الوریٰ میری تو جان ہیں پیروں کے بھی پیر ہیں، کیا شان ہے غوث الوریٰ میری تو جان ہیں سُلطانِ ولایت ! غوثِ پاک ! ولیوں پہ حکومت ! غوثِ پاک ! شہبازِ خطابت ! غوثِ پاک ! فانوسِ ہدایت ! غوثِ پاک ! سرتاجِ شریعت ! غوثِ پاک ! مومن کی چاہت ! غوثِ پاک ! ہے رب کی نعمت ! غوثِ پاک ! اللہ کی رحمت ! غوثِ پاک ! غوثِ پاک ! غوثِ پاک ! غوثِ پاک ! غوثِ پاک ! جوڑا ہم کو غوث کے دربار سے اور بچایا نجدیوں کے وار سے غوث کی تعریف کیا کوئی کرے جو رضا نے کی بیاں اشعار سے اعلیٰ حضرت کے بڑے احسان ہیں غوث الوریٰ میری تو جان ہیں پیروں کے بھی پیر ہیں، کیا شان ہے غوث الوریٰ میری تو ج...

آ گیا میلاد کا موسم سہانا ہے | پندرہ سوواں ہمیں میلاد منانا ہے | Pandra Sauwan Hamein Milad Manana Hai Lyrics in Urdu

آمد آمد ہے ! آمد آمد ہے ! آمد آمد ہے ! آمد آمد ہے ! سرکارِ دو جہان کی آمد آمد ہے سردارِ دو جہان کی آمد آمد ہے آ گیا میلاد کا موسم سہانا ہے پندرہ سوواں ہمیں میلاد منانا ہے سرکار کی آمد ! مرحبا ! منٹھار کی آمد ! مرحبا ! سردار کی آمد ! مرحبا ! سالار کی آمد ! مرحبا ! مختار کی آمد ! مرحبا ! غم خوار کی آمد ! مرحبا ! یٰسیں کی آمد ! مرحبا ! طہٰ کی آمد ! مرحبا ! آ گیا میلاد کا موسم سہانا ہے پندرہ سوواں ہمیں میلاد منانا ہے ہر طرف ہے شادمانی، بڑھ گیا جوشِ ایمانی ہر طرف خوشیوں کے نغمے، سج گئی محفل نُورانی لب پر ہر عاشق کے اب تو یہی ترانہ ہے پندرہ سوواں ہمیں میلاد منانا ہے غنچے چٹکے پُھول مہکے شاخِ گُل پر مرغ چہکے روتا ہے شیطاں یہ کہہ کے آمدِ شاہِ عرب ہے اَبرِ رَحمت چھا گیا ہے کعبے پہ جھنڈا گڑا ہے بابِ رحمت آج وا ہے آمدِ شاہِ عرب ہے آنے والا ہے وہ پیارا دونوں عالم کا سہارا کعبے کا چمکا ستارہ آمدِ شاہِ عرب ہے مومنو ! وقتِ اَدَب ہے آمدِ محبوبِ رب ہے جائے آداب و طرب ہے آمدِ شاہِ عرب ہے رسول کی آمد ! مرحبا ! مقبول کی آمد ! مرحبا ! اچّھے کی آمد ! مرحبا ! سچّے کی آ...

ہے میلاد حضور کا | پندرہ سو سالوں سے جاری ہے یہی سلسلہ | Hai Milad Huzoor Ka Lyrics in Urdu

میرے آقا آئے ہیں، سج گیا زمانہ ہے میرے آقا آئے ہیں، سج گیا زمانہ ہے آیا آیا آیا جشنِ نبی ! آیا آیا آیا جشنِ نبی ! جاں ہے میری، دِل ہے میرا ! نبی نبی میرا نبی ! لب پہ رہا، دل میں بسا ! نبی نبی میرا نبی ! رب کی عطا، نورِ خدا ! نبی نبی میرا نبی ! دل کا سکوں جوش و جُنوں ! نبی نبی میرا نبی ! کتنا ہے خوش یہ زمانہ ہے میلاد حضور کا، ہے میلاد حضور کا پندرہ سو سالوں سے جاری ہے یہی سلسلہ ہے میلاد حضور کا، ہے میلاد حضور کا پیدا ہوئے جب پیارے محمد گرنے لگے پھر بت کعبے کے مشکل ہے کفر کا چلنا ہے میلاد حضور کا، ہے میلاد حضور کا پندرہ سو سالوں سے جاری ہے یہی سلسلہ ہے میلاد حضور کا، ہے میلاد حضور کا آمِنہ بی بی کے گھر آئے نوری فرشتہ جُھولا جُھلائے کیسا ہے نوری چہرہ ہے میلاد حضور کا، ہے میلاد حضور کا پندرہ سو سالوں سے جاری ہے یہی سلسلہ ہے میلاد حضور کا، ہے میلاد حضور کا پیشْوائے انبیا ! مرحبا یا مصطفیٰ ! مُرسلیں کے مُقتدیٰ ! مرحبا یا مصطفیٰ ! سیّدِ ارض و سما ! مرحبا یا مصطفیٰ ! سرور ہر  دو سرا ! مرحبا یا مصطفیٰ ! خلق کے حاجت روا ! مرحبا یا مصطفیٰ ! دافِعِ رنج و بلا ! مرح...

پندرہ سو سالہ جشن ہے رب کے حبیب کا | Pandra Sau Sala Jashn Hai Rab Ke Habib Ka Lyrics in Urdu

آ گئے سرکار میرے آ گئے سرکار میرے آقا آئے ! مرحبا ! میرے داتا آئے ! مرحبا ! میرے مولیٰ آئے ! مرحبا ! میرے داتا آئے ! مرحبا ! پندرہ سو سالہ جشن ہے رب کے حبیب کا ہر بچّہ میرے شہر کا کہتا ہے مرحبا جبریل نے کعبے پر پرچم لہرایا ہے آمد کا زمانے کو پیغام سنایا ہے خود ربِّ دو عالم نے میلاد منایا ہے ہم لوگ تو بندے ہیں، کیونکر نہ منائیں گے جھنڈے لگائیں گے، گھر کو سجائیں گے، دھومیں مچائیں گے آ گئے ہیں پیارے مصطفیٰ محفل سجائیں گے، نعرے لگائیں گے، سب کو بتائیں گے آ گئے ہیں پیارے مصطفیٰ لنگر کھلائیں گے، شربت پلائیں گے، نغمے سنائیں گے آ گئے ہیں پیارے مصطفیٰ اُنگلی کے اِشاروں سے جو چاند سے کھیلے ہیں اک پل میں زمیں سے جو معراج کو پہنچے ہیں جبریلِ امیں جن کی تعظیم کو جھکتے ہیں بی آمِنہ کے گھر پر تشریف وہ لائے ہیں پندرہ سو سالہ جشن ہے رب کے حبیب کا ہر بچّہ میرے شہر کا کہتا ہے مرحبا پندرہ سو سالہ جشنِ نبی ! زندہ باد زندہ باد ! محفلِ ذکر نعتِ نبی ! زندہ باد زندہ باد ! شاد ہوا ہر اک سُنِّی ! زندہ باد زندہ باد ! دل کی دھڑکن جُھوم اُٹھی ! زندہ باد زندہ باد ! جو آج زمانے میں ہر سمت ...

انمول یہ گھڑی ہے اسے مت گنواؤ نہ | پندرہ سو سالہ جشن ولادت مناؤ نہ | Pandra Sau Sala Jashn-e-Wiladat Manao Na Lyrics in Urdu

صلَّى عَلَيْكَ وَ سَلَّمَ، صلَّى عَلَيْكَ وَ سَلَّمَ حُبُّ النَّبِي يَجْمَعُنَا صلَّى عَلَيْكَ وَ سَلَّمَ اَشَرَقَ النُّورُ بِمِيلادِ المُخْتَارِي صلَّى عَلَيْكَ وَ سَلَّمَ بِمَولِدِكَ يا رسُول الله عَمَّ السَّلامِ، عَمَّ السَّلامِ بِمَولِدِكَ يا حبيب الله عَمَّ السَّلامِ، عَمَّ السَّلامِ يَامَن اَرْسَلَهُ الله رَحْمَةَ لِلْعَالمِين صلَّى عَلَيْكَ وَ سَلَّمَ، صلَّى عَلَيْكَ وَ سَلَّمَ جشنِ ولادت مناؤ، دیوانو ! جشنِ ولادت مناؤ نسبت حضور سے ہے تو پھر مسکراؤ نہ پندرہ سو سالہ جشنِ ولادت مناؤ نہ ہر دل میں بس درود کی تمہید آج ہے ہر عاشقِ رسُول کی تو عید آج ہے عشقِ نبی کا جام سبھی کو پلاؤ نہ پندرہ سو سالہ جشنِ ولادت مناؤ نہ نسبت حضور سے ہے تو پھر مسکراؤ نہ پندرہ سو سالہ جشنِ ولادت مناؤ نہ رل مِل کے مناؤ، سب نعرے لاؤ آئے سوہنے آقا، گلیاں نوں سجاؤ ہر اِک گلی میں دیکھیے اِک نُور چھا گیا میلاد کی خوشی میں فلک جھومتا گیا گلیوں کو رحمتوں کا نگر تم بناؤ نہ پندرہ سو سالہ جشنِ ولادت مناؤ نہ نسبت حضور سے ہے تو پھر مسکراؤ نہ پندرہ سو سالہ جشنِ ولادت مناؤ نہ میلاد کی بہار سے...

پندرہ سوواں یہ میلاد شہ ابرار ہے | پندرہ سوویں ہے آئی عید میلاد النبی | Pandra Sauwan Ye Milad-e-Shah-e-Abrar Hai Lyrics in Urdu

پندرہ سَوواں یہ میلادِ شَہِ ابرار ہے عید دیوانوں کی جشنِ آمدِ سرکار ہے پندرہ سَوویں ہے آئی عیدِ مِیلادُ النَّبی جُھومو سب اسلامی بھائی !عیدِ مِیلادُ النَّبی پندرہ سَوواں یہ میلادِ شَہِ ابرار ہے عید دیوانوں کی جشنِ آمدِ سرکار ہے رب کی رحمت لے کے آئی عیدِ مِیلادُ النَّبی خوب خوشیاں ساتھ لائی عیدِ مِیلادُ النَّبی پندرہ سَوواں یہ میلادِ شَہِ ابرار ہے عید دیوانوں کی جشنِ آمدِ سرکار ہے نور کی شمع ہے روشن، نور کی چادر تنی روشنی ہر سمت چھائی عیدِ مِیلادُ النَّبی پندرہ سَوواں یہ میلادِ شَہِ ابرار ہے عید دیوانوں کی جشنِ آمدِ سرکار ہے چھٹ گئے ظُلمت کے بادل چار سُو ہے روشنی نور کی خیرات لائی عیدِ مِیلادُ النَّبی پندرہ سَوواں یہ میلادِ شَہِ ابرار ہے عید دیوانوں کی جشنِ آمدِ سرکار ہے گُل مہک اُٹّھے، چلی بادِ بہاری واہ واہ ہر کلی ہے مُسکُرائی عیدِ مِیلادُ النَّبی پندرہ سَوواں یہ میلادِ شَہِ ابرار ہے عید دیوانوں کی جشنِ آمدِ سرکار ہے آمِنہ بی بی کے گھر پر نُور کی برسات ہے اِس سے ہر شَے جگمگائی عیدِ مِیلادُ النَّبی پندرہ سَوواں یہ میلادِ شَہِ ابرار ہے عید دیوانوں کی جشنِ آمدِ ...

پندرہ سو سالہ جشن ولادت پیارے نبی کا مل کے منائیں | Pandra Sau Sala Jashn-e-Wiladat Pyare Nabi Ka Mil Ke Manaen Lyrics in Urdu

پندرہ سَو سالہ جشنِ ولادت پیارے نبی کا مِل کے منائیں گھر گھر سجائیں گے، خوشیاں منائیں گے آقا سے پیار ہے سب کو بتائیں گے پندرہ سَو سالہ جشنِ ولادت پیارے نبی کا مِل کے منائیں پندرہ سَو سالہ جشنِ ولادت پیارے نبی کا مِل کے منائیں آ گئے جگ میں شاہِ مدینہ، نور بھرا ہے پیارا مہینہ چھوڑ کے سارے کام، دِوانو ! آؤ نبی کی بزم سجائیں آمنہ کی جان، بارہویں کا چاند نور بن کے آیا، ہر لب ہے مُسکرایا پندرہ سَو سالہ جشنِ ولادت پیارے نبی کا مِل کے منائیں پندرہ سَو سالہ جشنِ ولادت پیارے نبی کا مِل کے منائیں آئے ہیں آقا کلمہ پڑھانے، راہِ ہدایت ہم کو دکھانے اُن کی ولادت فضلِ خدا ہے، کیوں نہ منائیں کیوں نہ منائیں آمنہ کی جان، بارہویں کا چاند نور بن کے آیا، ہر لب ہے مُسکرایا پندرہ سَو سالہ جشنِ ولادت پیارے نبی کا مِل کے منائیں پندرہ سَو سالہ جشنِ ولادت پیارے نبی کا مِل کے منائیں آئے میرے مصطفیٰ ! مرحبا یا مصطفیٰ ! آج ہے سب کی سدا ! مرحبا یا مصطفیٰ ! ابرِ کرم چھا گیا ! مرحبا یا مصطفیٰ ! نور والا آ گیا ! مرحبا یا مصطفیٰ ! جشنِ ولادت شاہِ زمن کا، عشق ہے واللّٰہ اہلِ سُنن کا جھنڈے لگا کر، گ...

پل سے اتارو راہ گزر کو خبر نہ ہو | Pul Se Utaro Rah Guzar Ko Khabar Na Ho Lyrics in Urdu

پُل سے اُتارو راہ گزر کو خبر نہ ہو جبریل پر بچھائیں تو پر کو خبر نہ ہو کانٹا مِرے جگر سے غَمِ روزگار کا یُوں کِھینچ لیجئے کہ جِگر کو خبر نہ ہو فریاد اُمّتی جو کرے حالِ زار میں ممکن نہیں کہ خیرِ بشر کو خبر نہ ہو کہتی تھی یہ بُراق سے اُس کی سبک رَوی یوں جائیے کہ گردِ سفر کو خبر نہ ہو فرماتے ہیں یہ دونوں ہیں سردارِ دو جہاں اے مُرتضیٰ ! عتیق و عمر کو خبر نہ ہو ایسا گُما دے اُن کی ولا میں خدا ہمیں ڈھونڈھا کرے پر اپنی خبر کو خبر نہ ہو آ دِل ! حرم کو روکنے والوں سے چُھپ کے آج یُوں اُٹھ چلیں کہ پہلُو و بر کو خبر نہ ہو طیرِ حَرم ہیں یہ کہیں رشتہ بپا نہ ہوں یوں دیکھیے کہ تارِ نظر کو خبر نہ ہو اے خارِ طیبہ ! دیکھ کہ دامن نہ بھیگ جائے یُوں دِل میں آ کہ دیدۂ تر کو خبر نہ ہو اے شوقِ دل ! یہ سجدہ گر اُن کو روا نہیں اچّھا ! وہ سجدہ کیجے کہ سر کو خبر نہ ہو اُن کے سِوا، رضا ! کوئی حامی نہیں جہاں گُزرا کرے پِسر پہ پِدر کو خبر نہ ہو شاعر: امام احمد رضا خان نعت خواں: اویس رضا قادری اسد رضا عطاری हिन्दी ENG اردو

پیام لے کے جو آئی صبا مدینے سے | Payam Le Ke Jo Aai Saba Madine Se Lyrics in Urdu

پیام لے کے جو آئی صبا مَدینے سے مریضِ عشق کی لائی دوا مَدینے سے سنو تو غور سے آئی صدا مَدینے سے قریں ہے رحمت و فضلِ خدا مَدینے سے ملے ہمارے بھی دِل کو جلا مَدینے سے کہ مہر و ماہ نے پائی ضیا مَدینے سے تمہاری ایک جھلک نے کیا اُسے دلکش فروغ حسن نے پایا، شہا ! مَدینے سے تمام شاہ و گدا پل رہے ہیں اس در سے ملی جہان کو روزی سدا مَدینے سے جو آیا لے کے گیا، کون لوٹا خالی ہاتھ بتادے کوئی سنا ہو جو "لا" مَدینے سے بتادے کوئی کسی اور سے بھی کچھ پایا جسے مِلا، جو مِلا، وہ مِلا مَدینے سے وہ آیا خُلد میں جو آگیا مَدینے میں گیا وہ خلد سے جو چل دیا مَدینے سے نہ چین پائے گا یہ غمزدہ کسی صورت مریضِ غم کو ملے گی شفا مَدینے سے لگاؤ دل کو نہ دنیا میں ہر کسی شے سے تَعَلُّق اپنا ہو کعبے سے یا مَدینے سے گدا کی راہ جہاں دیکھیں پھر نواکیوں ہو نوا سے پہلے مِلے بے نوا مَدینے سے چمن کے پھول کھلے مُردہ دِل بھی جی اُٹّھے نسیم خلد سے آئی ہے یا مَدینے سے کرے گی مُردوں کو زندہ یہ تِشْنوں کو سیراب وہ دیکھو اُٹّھی کرم کی گھٹا مَدینے سے مَدینہ چشمۂ آبِ حیات ہے، یارو ! چلو ہمیشہ کی لے ل...