اشاعتیں

Ze لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

زہرا کا دل علی کا دلارا حسین ہے | Zahra Ka Dil Ali Ka Dulara Hussain Hai Lyrics in Urdu

زہرا کا دل علی کا دُلارا حُسین ہے پیارے نبی کی آنکھوں کا تارا حُسین ہے ہر جنّتی جواں کی قیادت ہے اُس کے ہاتھ اللہ کی نظر میں یُوں پیارا حُسین ہے کاندھے پہ جو رسُول کے ہوتا رہا سَوَار قسمت کا ایک شوخ سِتارہ حُسین ہے میدانِ کربلا سے ہے گُونجی یہی صَدا اِسلام کا سُتُون و سہارا حُسین ہے سر کو کٹا کے، مومنو ! ثابت یہ کر دِیا ایمان اور یقین کا دھارا حُسین ہے اسلام کے لیے تھی شہادت حُسین کی سوغاتِ نانا جان پہ وارا حُسین ہے عقبیٰ کا تاجور ہی نہیں ہے علی کا لعل دُنیا کے ہر جواں میں بھی نیا را حُسین ہے جس نے یزِیدِیوں سے صُلحِ کُل نہ کی کبھی باطِل کے سر پہ حق کا شرارہ حُسین ہے شاعر: حافظ اللہ قاسمی نعت خواں: سندلی احمد हिन्दी ENG اردو

زمیں سے فلک تک یہی اک صدا ہے | میرے مصطفیٰ ہیں | Mere Mustafa Hain Lyrics in Urdu

زمیں سے فلک تک یہی اِک صدا ہے میرے مصطفیٰ ہیں، میرے مصطفیٰ ہیں سر اُن کے شفاعت کا سہرا سجا ہے میرے مصطفیٰ ہیں، میرے مصطفیٰ ہیں جو نبیوں رسُولوں کے بھی مُقْتَدیٰ ہیں جو مولا علی کے بھی مشکل کُشا ہیں اُنہیں سے زمانہ یہ روشن ہُوا ہے میرے مصطفیٰ ہیں، میرے مصطفیٰ ہیں جو اُنگلی سے کر دیتے ہیں چاند ٹُکڑے جو چاہیں تو ڈوبا ہُوا شمس پلٹے یہ اعجاز اُن کو خُدا نے دِیا ہے میرے مصطفیٰ ہیں، میرے مصطفیٰ ہیں زمیں، عرش، دریا ہے صدقہ نبی کا ثمر، باغ و صحرا ہے صدقہ نبی کا اُنہیں کے ہی صدقے میں سب کچھ بنا ہے میرے مصطفیٰ ہیں، میرے مصطفیٰ ہیں جِدھر دیکھیے روشنی روشنی ہے شہِ انبیا کی ولادت ہوئی ہے ذرا دیکھیے کعبہ بھی جُھومتا ہے میرے مصطفیٰ ہیں، میرے مصطفیٰ ہیں جو عاشق ہے اُن کا وہ ڈرتا نہیں ہے اور ایمان کا سودا کرتا نہیں ہے وہ چڑھ کر کے سُولی پہ بھی بولتا ہے میرے مصطفیٰ ہیں، میرے مصطفیٰ ہیں صحابہ شہِ دیں کے روشن سِتارے اور آلِ نبی ڈوبتوں کے سہارے وہ حق پر ہے اُن دونوں پر جو فِدا ہے میرے مصطفیٰ ہیں، میرے مصطفیٰ ہیں بِلال ! آپ کو کِس قدر ہے ستایا سُلگتی ہوئی ریت پر بھی لِٹایا وہ ...

زمانہ بہت خوبصورت ہے لیکن مدینے کے بازار جیسا نہیں ہے | Zamana Bahut Khubsurat Hai Lekin Madine Ke Bazar Jaisa Nahin Hai Lyrics in Urdu

زمانہ بہت خوبصورت ہے لیکن مدینے کے بازار جیسا نہیں ہے سبب اِس کا یہ ہے کہ ساری زمیں پر کہیں اور آقا کا روضہ نہیں ہے اذانیں بھی ہوتیں، نمازیں بھی ہوتیں، بہت علم ہوتا مگر یہ بھی ہوتا نبی کے نواسے نہ گردن کٹاتے تو سب کہتے اسلام زندہ نہیں ہے کوئی چڑھتے سُورج سے کہہ دے کسی دن، بھری دو پہر میں تجھے دیکھ لونگا ابھی میری آنکھیں مُکمّل نہی ہیں، ابھی اُن کا در میں نے دیکھا نہیں ہے وہ جب چاہیں مشکل کو آسان کر دیں، وہ جب چاہیں منگتوں کو سُلطان کر دیں شہِ دیں کا دستِ عنایت نہ پُوچھو، سمندر بھی اِتنا کُشادہ نہیں ہے شاعر: شکیل آرفی فرخ آبادی نعت خواں: شکیل آرفی فرخ آبادی हिन्दी ENG اردو

زمیں مسکرائی زماں مسکرایا | حضور آ رہے ہیں حضور آ رہے ہیں | Zameen Muskurai Zaman Muskuraya Lyrics in Urdu

زمیں مسکرائی، زماں مسکرایا حضور آ رہے ہیں، حضور آ رہے ہیں غریبوں کے آقا، یتیموں کے ماوا حضور آ رہے ہیں، حضور آ رہے ہیں عنایات کی خُوب برسات ہوگی خدائے دو عالم کی برکات ہوگی سجا کر کے سر پر شفاعت کا سِہرا حضور آ رہے ہیں، حضور آ رہے ہیں چراغِ محبّت اُجالا کریں گے دِلوں کی گلی کو سجایا کریں گے سفینہ سنبھالیں گے ہم اب وفا کا حضور آ رہے ہیں، حضور آ رہے ہیں ہو کعبہ یا زمزم، صفا ہو یا مروہ ہو مکّے کی گلیاں یا طیبہ کا جلوہ سبھی کی زباں پر خوشی کا ہے نغمہ حضور آ رہے ہیں، حضور آ رہے ہیں یہاں بھی اُجالا، وہاں بھی اُجالا کرم کا اُجالا، وفا کا اُجالا جہاں بھی نظر ہے اُسی میں اُجالا حضور آ رہے ہیں، حضور آ رہے ہیں خوشی اب مناؤ، میری پیاری بیٹی ! ذرا جُھوم جاؤ، میری پیاری بیٹی ! کبھی دفن ہوگی نہیں اب تو زندہ حضور آ رہے ہیں، حضور آ رہے ہیں تیری پیاری قسمت پہ قرباں ہے رِضواں ہُوا رب کا تجھ پر بڑا پیارا احساں تیری گود میں دیکھو، دائی حلیمہ ! حضور آ رہے ہیں، حضور آ رہے ہیں شاعر: رضوان احمد نعت خواں: صندلی احمد جاوید رضا हिन्दी ENG اردو

زہے عزت و اعتلائے محمد | Zahe Izzat-o-Etila-e-Muhammad Lyrics in Urdu

زہے عزّت و اِعتلائے مُحَمَّد کہ ہے عرشِ حق زیرِپائے مُحَمَّد مکاں عرش اُن کا، فلک فرش اُن کا مَلَک خادمانِ سَرائے مُحَمَّد خدا کی رضا چاہتے ہیں دو عالَم خدا چاہتا ہے رضائے مُحَمَّد عجب کیا اگر رحم فرما لے ہم پر خدائے مُحَمَّد برائے مُحَمَّد مُحَمَّد برائے جنابِ اِلہٰی! جنابِ الہٰی برائے مُحَمَّد بسی عطرِ محبوبیٔ کبریا سے عبائے مُحَمَّد قبائے مُحَمَّد بہم عہد باندھے ہیں وصلِ ابد کا رضائے خدا اور رضائے مُحَمَّد دمِ نزع جاری ہو میری زباں پر مُحَمَّد مُحَمَّد خدائے مُحَمَّد عصائے کلیم اَژدہائے غضب تھا گِروں کا سَہارا عصائے مُحَمَّد میں قربان کیاپیاری پیاری ہے نسبت یہ آنِ خدا وہ خدائے مُحَمَّد مُحَمَّد کا دم خاص بہرِ خدا ہے سِوائے محمد برائے مُحَمَّد خدا اُن کو کِس پیار سے دیکھتا ہے جو آنکھیں ہیں محوِ لِقائے مُحَمَّد جِلَو میں اِجابت، خَواصِی میں رحمت بڑھی کس تُزُک سے دُعائے مُحَمَّد اِجابت نے جُھک کر گلے سے لگایا بڑھی ناز سے جب دُعائے مُحَمَّد اِجابت کا سہرا، عنایت کا جوڑا دُلہن بن کے نِکلی دُعائے مُحَمَّد رضا ! پُل سے اب وجد کرتے گزریے کہ ہے رَبِّ سَلِّمْ ...

زمینِ کربلا تجھ پر علی کا لال آیا ہے | Zameen-e-Karbala Tujh Par Ali Ka Laal Aaya Hai Lyrics in Urdu

زمینِ کربلا تجھ پر علی کا لال آیا ہے دکھانے حیدری تیور علی کا لال آیا ہے اگر تم بے نمازی ہو، حسینی ہو نہیں سکتے یہی سجدے میں بتلا کر علی کا لال آیا ہے چلے جب ذوالفقارِ حیدری میدان میں لے کر یزیدی بھاگ اٹھے کہہ کر علی کا لال آیا ہے نبی کے دین کی خاطر مدینے سے سفر کر کے لٹانے گھر کٹانے سر علی کا لال آیا ہے قدم اُن کے پڑے تو یوں لگا حیدر اُتر آئے زمیں بھی کانپ اٹھی تھر تھر، علی کا لال آیا ہے نعت خواں: نور علی نور کانپوری हिन्दी ENG اردو

فدا کر عشق نبی پر جان | زمانہ یاد کرے گا | Fida Kar Ishq-e-Nabi Par Jaan Lyrics in Urdu

فدا کر عشقِ نبی پر جان مکمّل کر لے تو ایمان زمانہ یاد کرے گا، زمانہ یاد کرے گا دن رات تڑپ یہ رہتی ہے، اے کاش ! مدینہ جاؤں میں الطاف وکرم کی وادی سے تا عمر نہ واپس آؤں میں میرے دل کا ہے یہی ارمان نچھاور کر دوں اُن پر جان زمانہ یاد کرے گا، زمانہ یاد کرے گا جب یاد نبی کی آتی ہے، اک کیف کا عالم ہوتا ہے جب ذکرِ نبی چھڑ جاتا ہے، اک وجد کا موسم ہوتا ہے یہی تو کہتا ہے قرآن کہ آقا ہیں جانِ ایمان زمانہ یاد کرے گا، زمانہ یاد کرے گا سرکار سے تو ہے دور مگر، سرکار تو تجھ سے دور نہیں کیوں کھویا کھویا رہتا ہے، مختار ہے تو مجبور نہیں نبی کو پہلے دل سے مان نبی پہ سب کچھ کر قربان زمانہ یاد کرے گا، زمانہ یاد کرے گا اسلاف کی ہے تاریخ یہی، ساحل پہ جلا دی ہے کشتی دوڑائے ہیں گھوڑے دریا پر، کیا عشقِ نبی کی مستی تھی تمہی ہو وہ مردِ میدان ذرا ڈھونڈو اپنی پہچان زمانہ یاد کرے گا، زمانہ یاد کرے گا جو بات تھی اعلیٰ حضرت میں، وہ آج کسی حضرت میں نہیں وہ عشقِ نبی کا پیکر تھے، تھرّاتے تھے اُن سے دشمن بھی دیا ہم کو کنزالایمان یہ ہے ہم پر اُن کا احسان زمانہ یاد کرے گا، زمانہ یاد کرے گا دربارِ ...

زلفیں تیری وَاللَّیل ہیں رخسار کا کیا پوچھنا | Zulfein Teri Wallail Hain Rukhsar Ka Kya Poochhna Lyrics in Urdu

زلفیں تیری وَاللَّیل ہیں، رُخسار کا کیا پوچھنا حسنین کے نانا ! تیرے دیدار کا کیا پوچھنا چھو کر تجھے ایسا لگا، عصیاں بدن کے جھڑ گئے اے خانۂ کعبہ ! تیری دیوار کا کیا پوچھنا رُخ دن ہے یا اُن کی مہک، سرور کہوں، پھر کے گلی اے علیٰ حضرت ! آپ کے اشعار کا کیا پوچھنا تو قاسِمِ نعمت بھی ہے اور مالِکِ جنّت بھی ہے صورت تیری بے مثل ہے، کردار کا کیا پوچھنا ہر آدمی مسرور ہے، ہر اک گلی پر نور ہے کاشِف ! نبی کے شہر میں انوار کا کیا پوچھنا شاعر: اختر کاشف نعت خواں: اختر کاشف हिन्दी ENG اردو

زہے قسمت جو آ جائے قضا آقا کی چوکھٹ پر | Zahe Qismat Jo Aa Jaye Qaza Aaqa Ki Chaukhat Par Lyrics in Urdu

زہے قسمت جو آ جائے قضا آقا کی چوکھٹ پر مکمّل موت کا آئے مزہ آقا کی چوکھٹ پر خطا ہے عشق تو سولی چڑھا دو شوق سے مجھ کو مگر یہ شرط ہے دینا سزا آقا کی چوکھٹ پر مدینے سے جو ہو کر آئے ہیں وہ یہ بتاتے ہیں ادب کے ساتھ چلتی ہے ہوا آقا کی چوکھٹ پر تمنّا ہے دلِ  شارِق رضا کی، ہو خدا ! پوری ادب سے یہ کرے مدح و ثنا آقا کی چوکھٹ پر نعت خواں: عقیل صدّیقی بریلوی

زہے مقدّر حضورِ حق سے سلام آیا پیام آیا | Zahe Muqaddar Huzoor-e-Haq Se Salam Aaya Payam Aaya Lyrics in Urdu

زہے مقدّر حضورِ حق سے سلام آیا، پیام آیا جھکاؤ نظریں، بچھاؤ پلکیں، ادب کا اعلیٰ مقام آیا یہ کون سر سے کفن لپیٹے چلا ہے الفت کے راستے پر فرشتے حیرت سے تک رہے ہیں، یہ کون ذی احترام آیا فضا میں لبّیک کی صدائیں، ز فرش تا عرش گونجتی ہیں ہر ایک قربان ہو رہا ہے، زباں پے یہ کس کا نام آیا یہ راہِ حق ہے، سنبھل کے چلنا، یہاں ہے منزل قدم قدم پر پہنچنا در پر تو کہنا، آقا ! سلام لیجے غلام آیا یہ کہنا، آقا ! بہت سے عاشق تڑپتے سے چھوڑ آیا ہوں میں بلاوے کے منتظر ہیں لیکن نہ صبح آیا، نہ شام آیا دعا جو نکلی تھی دل سے آخر پلٹ کے مقبول ہو کے آئی وہ جذبہ جس میں تڑپ تھی سچّی، وہ جذبہ آخر کو کام آیا خدا تیرا حافظ ونگہباں، او راہِ بطحا کے جانے والے ! نوید صد اِنبساط بن کر پیامِ دارُ السّلام آیا نعت خواں: قاری وحید ظفر قاسمی اویس رضا قادری سیّدا اریبا فاطمہ زوہیب اشرفی