اشاعتیں

Laam لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

لطف ان کا عام ہو ہی جائے گا | Lutf Unka Aam Ho Hi Jayega Lyrics in Urdu

لُطْف اُن کا عام ہو ہی جائے گا شاد ہر ناکام ہو ہی جائے گا جان دے دو وعدۂ دیدار پر نَقْد اپنا دام ہو ہی جائے گا شاد ہے فردوس یعنی ایک دن قسمتِ خُدّام ہو ہی جائے گا یاد رہ جائیں گی یہ بے باکیاں نَفْس ! تُو تو رام ہو ہی جائے گا بے نِشانوں کا نِشاں مِٹتا نہیں مٹتے مٹتے نام ہو ہی جائے گا یادِ گیسو ذکرِ حق ہے، آہ کر دل میں پیدالام ہو ہی جائے گا ایک دن آواز بدلیں گے یہ ساز چہچہا کُہرام ہو ہی جائے گا سائلو ! دامن سخی کا تھام لو کچھ نہ کچھ اِنعام ہو ہی جائے گا یادِ ابرُو کر کے تڑپو، بُلبُلو! ٹُکڑے ٹُکڑے دام ہو ہی جائے گا مُفلِسو ! اُن کی گلی میں جا پڑو باغِ خُلد اِکرام ہو ہی جائے گا گر یونہی رحمت کی تاوِیلیں رہیں مَدْح ہر اِلزام ہو ہی جائے گا بادہ خواری کا سماں بندھنے تو دو شیخ دُرْد آشام ہو ہی جائے گا غم تو اُن کو بُھول کر لِپٹا ہے یُوں جیسے اپنا کام ہو ہی جائے گا مِٹ ! کہ گر یونہی رہا قرضِ حیات جان کا نِیلام ہو ہی جائے گا عاقِلو ! اُن کی نظر سیدھی رہے بَوروں کا بھی کام ہو ہی جائے گا اب تو لائی ہے شفاعت عَفْو پر بڑھتے بڑھتے عام ہو ہی جائے گا اے رضا ! ہر کام ک...

لقب صدیق بن جائے صداقت ہو تو ایسی ہو | Laqab Siddiq Ban Jaye Sadaqat Ho To Aisi Ho Lyrics in Urdu

لقب صِدّیق بن جائے، صداقت ہو تو ایسی ہو مزار و غار کے ساتھی، رفاقت ہو تو ایسی ہو میرے سرکار کا روضہ جو جنّت سے بھی اعلیٰ ہے تیری بیٹی کا گھر ہے وہ، کرامت ہو تو ایسی ہو اُٹھایا اپنے کاندھوں پر ہے سردارِ دو عالم کو خدا کی اِس امانت کی حِفاظت ہو تو ایسی ہو دلبر و دِلدار ہیں صِدّیقِ اکبر صحابہ کے سردار ہیں صِدّیقِ اکبر اور حیدر کے یار ہیں صِدّیقِ اکبر ہر سُنّی کا پیار ہیں صِدّیقِ اکبر تیری پاکیزہ بیٹی پر غلط تُہمت لگی جِس دم خُدا نے خود صفائی دی، بَرَأت ہو تو ایسی ہو خُدا کی راہ میں قُربان کر ڈالا ہے تن من دھن بدن پر ٹاٹ اوڑھا ہے، سخاوت ہو تو ایسی ہو شبِ ہجرت تیرے در پر میرے آقا نے دستک دی کِسی کے صِدْقِ ایماں پر شہادت ہو تو ایسی ہو بتا منظر، اے غارِ ثور! دِیوانے کی نظروں کا کہ تھے محبوب جھولی میں، زیارت ہو تو ایسی ہو رسُول اللہ تیرے گھر میں دولہا بن کے آئے تھے گھرانے ہوں تو ایسے ہوں، قرابت ہو تو ایسی ہو دلبر و دِلدار ہیں صِدّیقِ اکبر صحابہ کے سردار ہیں صِدّیقِ اکبر اور حیدر کے یار ہیں صِدّیقِ اکبر ہر سُنّی کا پیار ہیں صِدّیقِ اکبر نبی کے بعد سب اصحاب نے قائد تمہی...

يا اول مخلوقٍ لله تجھے بعد خدا یکتا جانا | لم‌ یات نظیرک فی نظرٍ تضمین کے ساتھ | Ya Awwalu Makhluqin Lillah Tujhe Baad-e-Khuda Yakta Jana Lyrics in Urdu

يَا اَوَّلُ مَخْلُوقٍ لِلَّه ! تجھے بعدِ خدا یکتا جانا ہو ساری خُدائی کے داتا، تمہیں مالکِ کنزِ خُدا جانا ہے ذکر بڑا اُونچا تیرا، تجھے ہم نے خدا کی عطا جانا لَم یَاتِ نَظِیْرُکَ فِیْ نَظَرٍ، مِثلِ تو نہ شُد پیدا جانا جگ راج کو تاج تورے سرسو، ہے تجھ کو شہِ دوسَرا جانا سیلاب تلاطُم خیز اُٹھا، ہر سمت ہے اِک ہلچل برپا گردش میں سفینہ آنے لگا، اب حال نہ جانے کیا ہوگا تیری ذات ہے دافعِ رنج و بلا، اے نوح کی کشتی کے مولیٰ ! اَلْبَحْرُ عَلَا وَالْمَوْجُ طَغٰی، مَن بیکس و طوفاں ہوش رُبا منجدھار میں ہوں بگڑی ہے ہوا موری نیَّا پار لگا جانا کہتی ہے یہی چشمِ پُرنم، میری دیدہ وری کا رکھ لو بھرم میرے خواب میں، اے سرکارِ اُمم ! اِک بار تو کیجئے رنجہ قدم کیا عرض کروں فُرقت کے سِتم ہے مجھ پہ پڑا اِک کوہِ اَلَم اَنَا فِیْ عَطَشٍ وَّ سَخَاکَ اَ تَمْ، اے گیسوئے پاک اے ابرِ کرم ! برسن ہارے رِم جِھم رِم جِھم، دو بوند اِدھر بھی گِرا جانا دے اپنا مجھے وہ دردِ ولا، ہو دل میں تڑپ تیری پیدا میری زیست کا تو حاصل ہو جا، ہو تجھ پہ ہماری جان فدا جب عشقِ بلالی یاد آیا، اک عاشقِ صادق بول اُٹھا اَلرُّوْ...

لائے تشریف دنیا میں خیر الوریٰ | Laye Tashreef Duniya Mein Khairul Wara Lyrics in Urdu

طَلَعَ الْبَدْرُ عَلَيْنَا مِنْ ثَنِيَّاتِ الْوَدَاعِ وَجَبَ الشُّكْرُ عَلَيْنَا مَا دَعَا لِلّٰهِ دَاعِ لائے تشریف دنیا میں خیر الوریٰ حقّ و باطل ہوا آمنے سامنے کفر اب شرم سے منہ چھپانے لگے آئے جب مصطفیٰ آمنے سامنے چاند سے خُوب تَر ہے رُخِ مصطفیٰ اُن کو دیکھا تو یہ عائشہ نے کہا پھیکی پھیکی سی لگتی تھی اُس کی ضیا چاند جب تک رہا آمنے سامنے لائے تشریف دنیا میں خیر الوریٰ حقّ و باطل ہوا آمنے سامنے کفر اب شرم سے منہ چھپانے لگے آئے جب مصطفیٰ آمنے سامنے ایک دن بُو جہل نے نبی سے کہا یہ بتا آج ہے میری مُٹِّھی میں کیا دستِ بُو جہل میں کنکری نے کِیا وصفِ شاہِ ہُدیٰ آمنے سامنے لائے تشریف دنیا میں خیر الوریٰ حقّ و باطل ہوا آمنے سامنے کفر اب شرم سے منہ چھپانے لگے آئے جب مصطفیٰ آمنے سامنے کفر نے پھر اُٹھایا یہ فتنہ نیا ہے نبی تو کرے چاند ٹکڑے ذرا دیکھتے دیکھتے چاند شق ہو گیا جب نبی نے کہا آمنے سامنے لائے تشریف دنیا میں خیر الوریٰ حقّ و باطل ہوا آمنے سامنے کفر اب شرم سے منہ چھپانے لگے آئے جب مصطفیٰ آمنے سامنے قتل کا جب عُمَر نے ارادہ کِیا جذبَۂ شوق ارقم کے گھر لے گیا...

لو آ گئی قربانی | Lo Aa Gai Qurbani Lyrics in Urdu

سُنّت ہے ابراہیمی، ہے شیوۂ ایمانی لو آ گئی قربانی، لو آ گئی قربانی خواب تھا جو آیا رب کے خلیل کو قربان کر رہے ہیں وہ اسماعیل کو سمجھے تھے ابراہیم کہ یہ حکم ہے ربّانی لو آ گئی قربانی، لو آ گئی قربانی فرمایا اسماعیل کو رب کی رضا کو مان بیٹے خدا کی راہ میں تجھے ہونا ہے قربان سنتے ہی اسماعیل نے فوراً یہ بات مانی لو آ گئی قربانی، لو آ گئی قربانی آنکھوں پہ پٹّی باندھ کے سیدھا لِٹا دیا گردن پہ تیز چھری کو لا کے ٹکا دیا جبریل لے آئے وہیں دنبہ آسمانی لو آ گئی قربانی، لو آ گئی قربانی اللہ کو ابراہیم کی آئی ادا پسند ہر ایک مسلمان کو رب نے کیا پابند تا حشر ہے خلیل کی سُنّت ہمیں نبھانی لو آ گئی قربانی، لو آ گئی قربانی نعت خواں: سلطان عتیق رحمٰن ساحل رضا قادری سُنّّت ہے ابراہیمی، ہے شیوۂ ایمانی لو آ گئی قربانی، لو آ گئی قربانی بیٹے کو خواب اپنا سنایا خلیل نے راضی خدا پہ بیٹے کو پایا خلیل نے فرمایا ابراہیم نے یہ حکم ہے ربّانی لو آ گئی قربانی، لو آ گئی قربانی سُنّت ہے ابراہیمی، ہے شیوۂ ایمانی لو آ گئی قربانی، لو آ گئی قربانی زوجۂ ابراہیم کبھی اسماعیل کو اب...