اشاعتیں

Khe لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

خدایا دور رحمت دیکھتا میں | نبی کا حسن طلعت دیکھتا میں | Khudaya Daur-e-Rehmat Dekhta Main Lyrics in Urdu

خُدایا ! دَورِ رحمت دیکھتا میں نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں اُنہیں کے در پہ ہوتی صبح میری وہیں پر شامِ فُرقت دیکھتا میں نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں خُدایا ! دَورِ رحمت دیکھتا میں نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں مدینے کی گلی میں سَر جھکائے رسُولِ حق کی عظمت دیکھتا میں نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں خُدایا ! دَورِ رحمت دیکھتا میں نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں صحابی کاش میں ہوتا نبی کا کرم کی ہر عنایت دیکھتا میں نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں خُدایا ! دَورِ رحمت دیکھتا میں نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں جبینِ شوق سجدے میں جُھکا کر عبادت کی حقیقت دیکھتا میں نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں خُدایا ! دَورِ رحمت دیکھتا میں نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں بِچھاتا اپنی پلکیں اُن کی رَہ میں عجب رنگِ عقیدت دیکھتا میں نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں خُدایا ! دَورِ رحمت دیکھتا میں نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں کبھی جو مسجد نبوی میں ہوتا جمالِ بزمِ جنّت دیکھتا میں نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں خُدایا ! دَورِ رحمت دیکھتا میں نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں خطیبِ کبریا کی حق بیانی وہ اعجازِ ...

الوداع الوداع ساتھیو الوداع | ختم آخر ہوا یہ سفر دوستو | Al Wida Al Wida Sathiyo Al Wida Lyrics in Urdu

اَلوَداع اَلوَداع، ساتھیو ! اَلوَداع اَلوَداع اَلوَداع، ساتھیو ! اَلوَداع دوستو ! اَلوَداع، ساتھیو ! اَلوَداع اَلوَداع اَلوَداع، ساتھیو ! اَلوَداع اَلوَداع اَلوَداع، ساتھیو ! اَلوَداع چشمِ پُر نم ہے اور دل خفا ہے میرا ایک دُوجے سے ہم ہو رہے ہیں جُدا پھر نہ جانے مِلیں گے نہیں کچھ پتہ وقتِ فُرقت اچانک ہے یُوں آ پڑا کِتنی مغموم ہے آج بادِ صبا دوستو ! اَلوَداع، ساتھیو ! اَلوَداع اَلوَداع اَلوَداع، ساتھیو ! اَلوَداع اَلوَداع اَلوَداع، ساتھیو ! اَلوَداع اے میرے ہم سفر با وفا دوستو ! یاد آؤ گے مجھ کو سدا، دوستو ! یہ چمن کی بہاریں فضا، دوستو ! نقش ہے دل میں ہر اِک ادا، دوستو ! رب سلامت رکھے آپ سب کو سدا دوستو ! اَلوَداع، ساتھیو ! اَلوَداع اَلوَداع اَلوَداع، ساتھیو ! اَلوَداع اَلوَداع اَلوَداع، ساتھیو ! اَلوَداع میرے اُستاد نے ہے سجایا مجھے راستہ خیر کا ہے دِکھایا مجھے باپ کی طرح چلنا سِکھایا مجھے اور چلنے کے قابل بنایا مجھے اُن کی آغوشِ شفقت میں پُھولا پَھلا دوستو ! اَلوَداع، ساتھیو ! اَلوَداع اَلوَداع اَلوَداع، ساتھیو ! اَلوَداع اَلوَداع اَلوَداع، ساتھیو ! اَلوَدا...

خوبصورت کلی ہوتی ہیں بیٹیاں | Khoobsurat Kali Hoti Hain Betiyan Lyrics in Urdu

خوبصورت کلی ہوتی ہیں بیٹیاں کیسی اچّھی بھلی ہوتی ہیں بیٹیاں اپنے ماں باپ کی شان ہیں، آن ہیں ایسی دل کی کلی ہوتی ہیں بیٹیاں دیکھ والِد کو وہ مُسکُراتی رہیں والِدہ کو بھی ہر پل ہنساتی رہیں گھر میں گُلشن بنی ہوتی ہیں بیٹیاں خوبصورت کلی ہوتی ہیں بیٹیاں گھر کی عِزّت ہیں وہ اور برکت ہیں وہ رب کی رحمت ہیں وہ ، گھر کی عظمت ہیں وہ سب کے دل میں سجی ہوتی ہیں بیٹیاں خوبصورت کلی ہوتی ہیں بیٹیاں ماں کی شفقت میں رہتی ہیں ہر پل مگن گھر کو رکھتی ہیں اپنے وہ ہر پل چمن کتنی دل کی حسیں ہوتی ہیں بیٹیاں خوبصورت کلی ہوتی ہیں بیٹیاں کِھلکِھلاتی ہیں ماں باپ کے سائے میں ہاں وہ رکھتی ہیں ماں باپ کی رائے میں ایسی اُن کی سگی ہوتی ہیں بیٹیاں خوبصورت کلی ہوتی ہیں بیٹیاں مت ستاؤ اُنہیں، کتنی معصوم ہیں نہ خوشی سے تمہاری وہ مغموم ہیں ایسی نازک کلی ہوتی ہیں بیٹیاں خوبصورت کلی ہوتی ہیں بیٹیاں شاعر: عبدالقیوم ہمدم نشید خواں: یاسمین خان हिन्दी ENG اردو

خدا کا نور ہے غالب | Khuda Ka Noor Hai Ghalib Lyrics in Urdu (Part 1 | Part 2)

زمینوں آسمانوں میں خُدا کا نُور ہے غالِب چمکتے چاند تاروں میں خُدا کا نُور ہے غالِب جو کِھلتے ہیں ، مہکتے ہیں ، چمن میں پُھولوں کو دیکھو یہاں کے لالہ زاروں میں خُدا کا نُور ہے غالِب کہیں پہ پُھول کِھلتے ہیں ، کہیں مُرجھانے لگتے ہیں خزاؤں میں، بہاروں میں خُدا کا نُور ہے غالِب وہ جس نے سارے عالم کو سمایا ہے، سجایا ہے پہاڑوں ، آبشاروں میں خُدا کا نُور ہے غالِب تَصَوُّر میں، تَخَیُّل میں اُسے محسُوس کرتا ہوں سمندر، ریگ زاروں میں خُدا کا نُور ہے غالِب مُبارک ہو تمہیں، غالِب ! ثنا خوانی، مدح خوانی کتابُ الله کے پاروں میں خُدا کا نُور ہے غالِب شاعر: عزیز الله غالب نعت خواں: عائشہ عبد الجبار محمد حسان رضا قادری چِڑیوں کی چہکار میں تُو سانسوں کی تکرار میں تُُو پُھولوں کی مہکار میں تُو گُلشن میں گُلزار میں تُو چمن میں، لالہ زار میں تُو دریاؤں کی دھار میں تُو صحرا میں کوہسار میں تُو چوٹی پر اور غار میں تُو آقا کے رُخسار میں تُو اور اُن کے انوار میں تُو یوں زُلفِ خمدار میں تُو تُو ہی تُو سرکار میں تُو صِدّیقی دربار میں تُو فارُوقی ادوار میں تُو ع...

خدا کا دل میں بس جانا یہ اک فضل خداوندی | Khuda Ka Dil Mein Bas Jana Ye Ik Fazl-e-Khudawandi Lyrics in Urdu

خُدا کا دِل میں بس جانا یہ اِک فضلِ خُداوندی خُدا کا فضل پانا بھی خُدا کی مہربانی ہے مجھے ہے عشق اللہ سے، میرا محبوب اللہ ہے مجھے یہ عشق ہونا بھی خُدا کی مہربانی ہے مِرے ایمان کی لذّت خُدا کے نام ہی سے ہے خُدا کا نام لینا بھی خُدا کی مہربانی ہے کلامُ اللہ کو پڑھتا ہُوں، خُدا سے بات کرتا ہُوں خُدا سے جی لگانا بھی خُدا کی مہربانی ہے خُدا کے ذکر سے دِل میں لگے زنگ کو مِٹاتا ہُوں کہ دِل سے زنگ مِٹانا بھی خُدا کی مہربانی ہے خُدا کی یاد میں شام و سحر میرے گُزرتے ہیں کہ اِن یادوں میں بسنا بھی خُدا کی مہربانی ہے میں اِک گُمنام سا رُدرُد فقط اشعار لِکھتا ہُوں مِرا اشعار لِکھنا بھی خُدا کی مہربانی ہے شاعر: رُدرُد مرادآبادی نشید خواں: کلیم وارث हिन्दी ENG اردو

خواجۂ ہند وہ دربار ہے اعلیٰ تیرا | Khwaja-e-Hind Wo Darbar Hai Aala Tera Lyrics in Urdu

خواجۂ ہند ! وہ دَربار ہے اعلیٰ تیرا کبھی محروم نہیں مانگنے والا تیرا مَے سر جوش در آغوش ہے شیشہ تیرا بیخودی چھائے نہ کیوں پی کے پِیالہ تیرا خفتگانِ شبِ غفلت کو جگا دیتا ہے سالہا سال وہ راتوں کا نہ سونا تیرا ہے تِری ذات عجب بحرِ حقیقت پیارے ! کسی تیراک نے پایا نہ کنارا تیرا جورِ پامالیٔ عالم سے اِسے کیا مطلب خاک میں مِل نہیں سکتا کبھی ذرّہ تیرا کِس قدر جوشِ تَحَیُّر کے عیاں ہیں آثار نظر آیا مگر آئینے کو تلوا تیرا گُلشنِ ہند ہے شاداب، کلیجے ٹھنڈے واہ اے اَبرِ کرم ! زور بَرسنا تیرا کیا مہک ہے کہ مُعَطَّر ہے دماغِ عالم تختۂ گُلشنِ فردوس ہے روضہ تیرا تیرے ذرّہ پہ مَعاصی کی گھٹا چھائی ہے اِس طرف بھی کبھی اے مہر! ہو جلوہ تیرا تجھ میں ہیں تربیتِ خضر کے پیدا آثار بحر و بر میں ہمیں مِلتا ہے سہارا تیرا پھر مجھے اپنا درِ پاک دِکھا دے پیارے! آنکھیں پُر نُور ہوں پھر دیکھ کے جلوہ تیرا ظلِ حق غوث پہ ہے، غوث کا سایہ تجھ پر سایہ گستر ! سرِ خُدّام پہ سایہ تیرا تجھ کو بغداد سے حاصل ہوئی وہ شانِ رَفیع دنگ رہ جاتے ہیں سب دیکھ کے رُتبہ تیرا کیوں نہ بغداد میں جاری ہو تِرا چشمۂ فی...

خوشبوؤں سے در و دیوار سنور جاتے ہیں | Khushbuon Se Dar-o-Deewar Sanwar Jate Hain Lyrics in Urdu

خوشبوؤں سے دَر و دِیوار سنور جاتے ہیں جس گلی سے میرے سرکار گُزر جاتے ہیں محفلِ آلِ نبی گھر میں سجاتے رہیے ذکرِ شَبّیر سے حالات سنور جاتے ہیں اپنی بخشش کی سند میں نے اُنہیں مانا ہے ذکرِ سرکار میں لمحے جو گُزر جاتے ہیں شہرِ سرکار کی نُورانی فضا زندہ باد روشنی لینے جہاں شمس و قمر آتے ہیں بالیقیں نعت کے اشعار وہی ہیں سچّے کان میں پڑھتے ہی جو دِل میں اُتر جاتے ہیں عظمتِ شہرِ مدینہ ہو بیاں کیسے جہاں نوری قُدسی بھی سمیٹے ہوئے پَر آتے ہیں نعت خواں: ممتاز ٹانڈوی हिन्दी ENG اردو

خدایا عشق محمد میں وہ مقام آئے | Khudaya Ishq-e-Muhammad Mein Wo Maqam Aaye Lyrics in Urdu

خدایا ! عشقِ مُحمّد میں وہ مقام آئے کہ سانس بعد میں پہلے نبی کا نام آئے مِرا گدا، مِرا نوکر، مِرا غُلام آئے خدا کرے کہ مدینے سے یہ پیام آئے غُلام بن کے مدینے میں آج تک جو گیا کبھی یہ ہو نہیں سکتا کہ وہ ناکام آئے نبی کی آل سے اُلفت اِنعامِ قُدرت ہے ہماری آل کی قسمت پہ یہ اِنعام آئے نظر ہو گُنبدِ خضرا پہ اجل آ جائے میری حیاتی کا کچھ ایسا اختتام آئے میں اشکبار ہوا جب تو یہ دُعا کی ہے بَروزِ حشر تِرے نوکروں میں نام آئے میری حیات کے لمحے بسر ہوں ایسے، ضیاء ! کبھی دُرود لبوں پر، کبھی سلام آئے نعت خواں: راؤ حسان علی اسد غلام مصطفیٰ قادری हिन्दी ENG اردو

خوشیاں مناؤ سید ابرار آ گئے | پڑھ لو درود مومنو سرکار آ گئے | Padh Lo Durood Momino Sarkar Aa Gaye Lyrics in Urdu

خوشیاں مناؤ سیّدِ ابرار آ گئے پڑھ لو درود، مومنو ! سرکار آ گئے ہم عاصیوں کے واسطے غم خوار آ گئے بن کر سراپا رحمت و انوار آ گئے انسانیت کا، امن کا لب پر لیے پیام مظلوم و بیکسوں کے مددگار آ گئے پڑھ لو درود، مومنو ! سرکار آ گئے ہے آمدِ رسول فضا مُشک بار ہے ہر سُو نزولِ رحمتِ پروردگار ہے حور و ملائکہ نے کہا جھوم جھوم کے مکّے کی سرزمین بڑی شاندار ہے پڑھ لو درود، مومنو ! سرکار آ گئے نورِ خدا کا نور ہے آیا زمین پر خوشیاں جھلک رہی ہیں سبھی کی جبین پر ایسا حسین دنیا میں آیا نہیں کوئی قربان ہو رہے ہیں سبھی اس حسین پر پڑھ لو درود، مومنو ! سرکار آ گئے سارے جہاں سے افضل و اعلیٰ رسول ہیں ایماں کی جان، قبلہ و کعبہ رسول ہیں ستّر ہزار سال میں ہوتا تھا رُونُما چوتھے حجاب کا وہ ستارہ رسول ہیں پڑھ لو درود، مومنو ! سرکار آ گئے رب کی عطا سے نعمتِ عُظمیٰ رسول ہیں آقائے خلق، نائبِ مولیٰ رسول ہیں دامن نہ چھوٹے، عیش ! رسولِ انام کا اللہ کے کرم کا وسیلہ رسول ہیں پڑھ لو درود، مومنو ! سرکار آ گئے شاعر: عیش قادری نعت خواں: طاہر چشتی محمد علی فیضی हिन्दी ENG اردو