واہ کیا جود و کرم ہے شہ بطحا تیرا | Wah Kya Jood-o-Karam Hai Shah-e-Batha Tera Lyrics in Urdu
واہ کیا جُود و کرم ہے، شہِ بَطْحا ! تیرا نہیں سُنتا ہی نہیں مانگنے والا تیرا دھارے چلتے ہیں عطا کے وہ ہے قطرہ تیرا تارے کِھلتے ہیں سخا کے وہ ہے ذَرّہ تیرا فیض ہے، یا شہِ تسنیم ! نِرالا تیرا آپ پیاسوں کے تَجَسُّس میں ہے دریا تیرا اَغنیا پلتے ہیں دَر سے وہ ہے باڑا تیرا اَصفیا چلتے ہیں سر سے وہ ہے رَستا تیرا فَرْش والے تیری شوکت کا عُلُو کیا جانیں خُسروا ! عرش پہ اُڑتا ہے پَھریرا تیرا آسماں خوان، زمیں خوان، زمانہ مہمان صاحبِ خانہ لقب کس کا ہے تیرا تیرا میں تو مالِک ہی کہوں گا کہ ہو مالِک کے حبیب یعنی محبوب و مُحِب میں نہیں میرا تیرا تیرے قدموں میں جو ہیں غیر کا منہ کیا دیکھیں کون نظروں پہ چڑھے دیکھ کے تلوا تیرا بحرِ سائل کا ہُوں سائل نہ کنوئیں کا پیاسا خود بُجھا جائے کلیجا مِرا چِھینٹا تیرا چور حاکم سے چُھپا کرتے ہیں یاں اِس کے خلاف تیرے دامن میں چُھپے چور انوکھا تیرا آنکھیں ٹھنڈی ہوں، جِگر تازے ہوں، جانیں سیراب سچّے سُورج وہ دِل آرا ہے اُجالا تیرا دل عبث خوف سے پتّا سا اُڑا جاتا ہے پلّہ ہلکا سہی بھاری ہے بھروسا تیرا ایک میں کیا میرے عِصیاں کی حقیقت کتنی مجھ سے س...