نور کا آشیانہ سلامت رہے | غوث کا آستانہ سلامت رہے | Ghous Ka Aastana Salamat Rahe Lyrics in Urdu
نور کا آشِیانہ سلامت رہے غوث کا آستانہ سلامت رہے شاہِ بغداد ہیں سیّد الاولیاء رُتبہ یہ عالی شانہ سلامت رہے روضۂ غوث پر رحمتوں کی پُھوار یہ حسیں آشِیانہ سلامت رہے نام سے ان کے ٹلتی ہیں سب مُشکلیں ان کا لب پہ ترانہ سلامت رہے غوث کا در دِکھایا ہے جس نے ہمیں وہ رضا کا گھرانہ سلامت رہے پرچمِ غوث کا دنیا بھر میں یونہی یا خدا ! لہلہانا سلامت رہے فضلِ مولا سے، عاصِم ! میں ہُوں قادری یہ تَعَلُّق پُرانا سلامت رہے شاعر: محمد عاصم القادری مراد آبادی نعت خواں: حافظ طاہر قادری نجیب رضا برکاتی