اشاعتیں

Gaaf لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں
ADVERTISEMENT

گلی گلی سج گئی شہر شہر سج گیا | Gali Gali Saj Gai Shahar Shahar Saj Gaya Lyrics in Urdu

گلی گلی سج گئی، شہر شہر سج گیا آئے نبی، پیارے نبی، میرا بھی گھر سج گیا مرحبا یا مصطفیٰ ! مرحبا یا مصطفیٰ ! مصطفیٰ سے پیار ہے، دل سے یہ اِقرار ہے ہر کوئی میلادِ نبی کرنے کو تیّار ہے مرحبا یا مصطفیٰ ! مرحبا یا مصطفیٰ ! دنیا میں جہاں بھی رہیں، آباد رہیں گے جو آمِنہ کے لال کا میلاد کریں گے میلاد کریں گے ! میلاد کریں گے ! میلاد کریں گے ! میلاد کریں گے ! جھنڈے لگاؤ ! گھر کو سجاؤ ! کر کے چراغاں خوشیاں مناؤ ! سرکار آئے ! مرحبا ! دلدار آئے ! مرحبا ! غم خوار آئے ! میرے لجپال آئے ! مرحبا ! کیا نُور ہے، خوشبو ہے، اُجالوں کا سماں ہے سرکار کے پرچم سے سجا سارا جہاں ہے چہرے بھی سجے، دل بھی سجے، گھر بھی سجے ہیں جو سج نہ سکا یہ تو بتا گھر وہ کہاں ہے گلی گلی سج گئی، شہر شہر سج گیا آئے نبی، پیارے نبی، میرا بھی گھر سج گیا مرحبا یا مصطفیٰ ! مرحبا یا مصطفیٰ ! مصطفیٰ سے پیار ہے، دل سے یہ اِقرار ہے ہر کوئی میلادِ نبی کرنے کو تیّار ہے مرحبا یا مصطفیٰ ! مرحبا یا مصطفیٰ ! دنیا میں جہاں بھی رہیں، آباد رہیں گے جو آمِنہ کے لال کا میلاد کریں گے میلاد کریں گے ! میلاد کریں گے ! میلاد کریں گ...

گونجتا ہے نعرۂ تکبیر اللہ خیر ہو | Goonjta Hai Nara-e-Takbeer Allah Khair Ho Lyrics in Urdu

گُونجتا ہے نعرۂ تکبیر، اللہ خیر ہو ہے حُسینی ہاتھ میں شمشیر، اللہ خیر ہو یہ بھی ہو سکتا ہے پھٹ جائے زمینِ کربلا آ گئے ہیں جنگ میں شبّیر، اللہ خیر ہو آگے آگے بھائی کا چلتا ہُوا نیزے پہ سَر پیچھے پیچھے زینبِ دلگیر، اللہ خیر ہو بن کے دُولہا آئے ہیں اکبر شہادت کے لیے ہیں میرے آقا کی جو تصویر، اللہ خیر ہو جب چُبھا ہوگا علی اصغر کے نازُک حَلْق میں کہہ اُٹھا ہوگا وہ خود بھی تیر، اللہ خیر ہو مسجدِ کوفہ میں، اظہر ! وہ گرجتی ظُلم پر عابدِ بیمار کی تقریر، اللہ خیر ہو شاعر: اظہر فاروقی بریلوی نعت خواں: محمد علی فیضی حافظ انس رضا عطاری हिन्दी ENG اردو

گناہوں کی نہیں جاتی ہے عادت یا رسول اللہ | Gunahon Ki Nahin Jati Hai Aadat Ya Rasool Allah Lyrics in Urdu

گُناہوں کی نہیں جاتی ہے عادت، یا رسول اللہ ! تمہیں اب کچھ کرو، ماہِ رسالت یا رسول اللہ ! گُناہوں سے مجھے ہو جائے نفرت، یا رسول اللہ ! نکل جائے بُری ہر ایک خصلت، یا رسول اللہ ! گُنہ لمحہ بہ لمحہ ہائے ! اب بڑھتے ہی جاتے ہیں نہیں پر اِس پہ ہائے کچھ نَدامت، یا رسول اللہ ! گُنہ کر کر کے ہائے ! ہو گیا دِل سخت پتّھر سے کروں کس سے کہاں جا کر شکایت، یا رسول اللہ ! میں بچنا چاہتا ہوں ہائے ! پھر بھی بچ نہیں پاتا گُناہوں کی پڑی ہے ایسی عادت، یا رسول اللہ ! کمر اعمالِ بد نے ہائے ! میری توڑ کر رکھ دی تباہی سے بچا لو، جانِ رَحمت یا رسول اللہ ! مِرے مُنہ کی سیاہی سے اندھیری رات شرمائے مِرا چہرا ہو تاباں، نورِ عزّت یا رسول اللہ ! بَوَقتِ نَزع، آقا ! ہو نہ جاؤں میں کہیں برباد مِرا ایمان رکھ لینا سلامت، یا رسول اللہ ! تِرے رب کی قسم میں لائقِ نارِ جہنّم ہُوں بچا سکتی ہے بس تیری شَفاعت، یا رسول اللہ ! یہاں جیسے ہماری عیب پوشی آپ کرتے ہیں وہاں بھی آپ رکھ لیجے گا عزّت، یا رسول اللہ ! فَسادِ نفسِ ظالم سے بچا لو از پئے شَیخَین کرو شیطان سے میری حفاظت، یا رسول اللہ ! سہی جاتی نہیں ہیں سخ...

گل بوستان نبی غوث اعظم | Gul-e-Bostan-e-Nabi Ghaus-e-Azam Lyrics in Urdu

گُلِ بوستانِ نبی غوثِ اعظم ! مہِ آسمانِ علی غوثِ اعظم ! جسے چاہے کر دے عطا سربُلندی مِلی ہے تجھے خُسروی، غوثِ اعظم ! ولی ہو گیا وہ اِشارے سے تیرے سدا جس نے کی رَہزنی، غوثِ اعظم ! بڑھا ہاتھ تیری طرف مُفلِسوں کا نظر تیری جانب اُٹھی، غوثِ اعظم ! تُو وہ گُل ہے باغِ حُسین و حَسن کا کہ بُو تیری سب میں بسی، غوثِ اعظم ! ہو سرسبز شاداب باغِ تمنّا رہے شاخ دِل کی ہری، غوثِ اعظم ! جمیل ! اپنی جھولی کو پھیلا بھریں گے کہ داتا ہیں تیرے سخی غوثِ اعظم شاعر: مولانا جمیل الرحمن قادری رضوی نعت خواں: سلمان عطاری مدنی

گناہوں کی عادت چھڑا میرے مولیٰ | Gunahon Ki Aadat Chhuda Mere Maula Lyrics in Urdu

گناہوں کی عادت چھڑا، میرے مولیٰ ! مجھے نیک انساں بنا، میرے مولیٰ ! میری سابِقَہ ہر خطا، میرے مولیٰ ! تو رحمت سے اپنی مِٹا، میرے مولیٰ ! تُو قدرت سے اپنی بدل نیکیوں سے ہر اک میری لغزش خطا، میرے مولیٰ ! جو تجھ کو، جو تیرے نبی کو پسند ہے مجھے ایسا بندہ بنا، میرے مولیٰ ! تو مسجود میرا، میں ساجد ہوں تیرا تو مالک میں بندہ تیرا، میرے مولیٰ ! تو مطلوب میرا، میں طالب ہوں تیرا مجھے دے دے اپنی ولا، میرے مولیٰ ! ہے اُدْعُوْنِی فرمان قرآں میں تیرا تُو سن لے میری التجا، میرے مولیٰ ! تو لے گا اگر عدل سے کام اپنے میں ہوں مستحق نار کا، میرے مولیٰ ! جو رحمت تیری شاملِ حال ہو تو ٹھکانا ہے جنّت میرا، میرے مولیٰ ! تجھے تو خبر ہے میں کتنا بُرا ہوں تو عیبوں کو میرے چھپا، میرے مولیٰ ! میری تا قیامت جو نسلیں ہوں، یا رب ! ہوں سب عاشقِ مصطفیٰ، میرے مولیٰ ! نہ محتاج کر تو جہاں میں کسی کا مجھے مفلسی سے بچا، میرے مولیٰ ! ہیں کعبے پے نظریں عبیدِ رضا کی ہو مقبول ہر اک دعا، میرے مولیٰ ! شاعر: اویس رضا قادری نعت خواں: اویس رضا قادری حافظ طاہر قادری हिन्दी ENG اردو