کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu
کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے
بس میرا مُدّعا مدینہ ہے
اٹھ کے جاؤں کہاں مدینے سے
کیا کوئی دوسرا مدینہ ہے
اُس کی آنکھوں کا نور تو دیکھو
جس کا دیکھا ہوا مدینہ ہے
دل میں اب کوئی آرزو ہی نہیں
یا محمّد ہے یا مدینہ ہے
دنیا والے تو درد دیتے ہیں
زخمی دل کی دوا مدینہ ہے
دنیا والے تو درد دیتے ہیں
دردِ دل کی دوا مدینہ ہے
میرے آقا ! مجھے بلا لیجے
مجھ کو بھی دیکھنا مدینہ ہے
دل فدا ہے مدینے والے پر
دل منوّر میرا مدینہ ہے
نعت خواں:
اسد رضا عطّاری
حافظ غلام مصطفیٰ قادری
ذوہیب اشرفی
علّامہ حافظ بلال قادری
بس میرا مُدّعا مدینہ ہے
اٹھ کے جاؤں کہاں مدینے سے
کیا کوئی دوسرا مدینہ ہے
اُس کی آنکھوں کا نور تو دیکھو
جس کا دیکھا ہوا مدینہ ہے
دل میں اب کوئی آرزو ہی نہیں
یا محمّد ہے یا مدینہ ہے
دنیا والے تو درد دیتے ہیں
زخمی دل کی دوا مدینہ ہے
دنیا والے تو درد دیتے ہیں
دردِ دل کی دوا مدینہ ہے
میرے آقا ! مجھے بلا لیجے
مجھ کو بھی دیکھنا مدینہ ہے
دل فدا ہے مدینے والے پر
دل منوّر میرا مدینہ ہے
نعت خواں:
اسد رضا عطّاری
حافظ غلام مصطفیٰ قادری
ذوہیب اشرفی
علّامہ حافظ بلال قادری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں