اشاعتیں

سر جھکاتا ہوں میں خدا کے لئے | Sar Jhukata Hun Main Khuda Ke Liye Lyrics in Urdu

سر جُھکاتا ہُوں میں خدا کے لئے جان حاضِر ہے مصطفیٰ کے لئے ہاتھ اُٹھے بھی نہ تھے دُعا کے لئے مصطفیٰ آ گئے عطا کے لئے ساتھ زینب سکینہ صُغرٰی کے نِکلے اصغر بھی کربلا کے لئے حادثہ سر سے ٹل ہی جائے گا میری ماں ہے ابھی دُعا کے لئے ہے مُجاہد کھڑا مُصَلّے پر رُک گئی ریل اِقتِدا کے لئے میں ہر اِک نیک کام کرتا ہُوں اپنے اللہ کی رضا کے لئے جُھوم کر تم پڑھو، ندیم رضا ! نعت ہے رُوح کی غِذا کے لئے شاعر: ندیم رضا فیضی نعت خواں: ندیم رضا فیضی हिन्दी ENG اردو

مظہر نور خدا سرکار تاج الاولیاء | Mazhar-e-Noor-e-Khuda Sarkar Taj-ul-Auliya Lyrics in Urdu

مظہرِ نُورِ خدا سرکار تاج الاولیاء جلوۂ شمسُ الضُّحیٰ سرکار تاج الاولیاء مالکِ علمِ لَدُنّی، پیکرِ صبر و رضا تیورِ شیرِ خدا سرکار تاج الاولیاء روشنی جس کی ولایت کی ہے پھیلی چار سُو وہ چراغِ فاطمہ سرکار تاج الاولیاء زُہد و تقویٰ، پارسائی میں یقیناً آپ ہیں نائبِ غوث الوریٰ، سرکار تاج الاولیاء ! بیٹھے بیٹھے ہی کرا دیتے ہیں کعبے کا طواف جان لو اِس سے ہے کیا سرکار تاج الاولیاء اپنے منگتوں کو کبھی مایُوس لوٹاتے نہیں منبعِ جُود و سخا سرکار تاج الاولیاء جس طرف بھی دیکھیے ہے عُرسِ صد سالہ کی دُھوم مرحبا صد مرحبا سرکار تاج الاولیاء بٹتا ہے شام و سحر فیضان غوثِ پاک کا ایسا ہے روضہ تِرا، سرکار تاج الاولیاء ! بھیک لینے آئے ہیں منگتے تیرے دربار میں ہو کرم سب پر شہا سرکار تاج الاولیاء ! ناز کر اپنے مُقَدّر پر، اے شہرِ ناگپُور ! تجھ میں ہے جلوہ نُما سرکار تاج الاولیاء حشر تک پُھولے پَھلے یہ مسلکِ احمد رضا ہے یہی دل کی دُعا، سرکار تاج الاولیاء ! ہر طرف پھیلی ہے جو گُلزار کی یہ نِکہتیں آپ ہی کی ہے عطا، سرکار تاج الاولیاء ! شاعر: سید شاہ گلزار اسماعیل واستی قادری (گلزار ملت)...

وہی رب ہے جس نے تجھ کو ہمہ تن کرم بنایا | Wohi Rab Hai Jis Ne Tujh Ko Hamatan Karam Banaya Lyrics in Urdu

وہی رب ہے جس نے تجھ کو ہَمہ تن کرم بنایا ہمیں بھیک مانگنے کو تِرا آستاں بتایا تجھے حمد ہے، خدایا ! تمہِیں حاکمِ برایا، تمہِیں قاسمِ عطایا تمہِیں دافعِ بلایا، تمہِیں شافعِ خطایا کوئی تم سا کون آیا وہ کنواری پاک مریم، وہ نَفَخْتُ فِیْہ کا دم ہے عجب نشانِ اعظم مگر آمِنہ کا جایا وہی سب سے افضل آیا یہی بولے سِدرہ والے، چمنِ جہاں کے تھالے سبھی میں نے چھان ڈالے تِرے پایہ کا نہ پایا تجھے یک نے یک بنایا فَاِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْ، یہ مِلا ہے تم کو مَنصَب جو گدا بنا چُکے اب اُٹھو وقتِ بخشِش آیا کرو قسمتِ عطایا وَ اِلَی الْاِلٰہِ فَارْغَبْ، کرو عرض سب کے مَطلب کہ تمہیں کو تکتے ہیں سب، کرو اُن پر اپنا سایا بنو شافعِ خطایا ارے، اے خدا کے بندو ! کوئی میرے دل کو ڈھونڈو مِرے پاس تھا ابھی تو، ابھی کیا ہُوا خدایا ! نہ کوئی گیا نہ آیا ہمیں، اے رضا ! تِرے دل کا پتا چلا بہ مشکل درِ روضہ کے مقابل وہ ہمیں نظر تو آیا یہ نہ پوچھ کیسا پایا کبھی خَندَہ زیرِ لب ہے، کبھی گِریہ ساری شب ہے کبھی غم کبھی طَرب ہے، نہ سبب سمجھ میں آیا نہ اُسی نے کچھ بتایا کبھی خاک پر پڑا ہے، سرِ چَرخ زیرِ پا...

خدایا دور رحمت دیکھتا میں | نبی کا حسن طلعت دیکھتا میں | Khudaya Daur-e-Rehmat Dekhta Main Lyrics in Urdu

خُدایا ! دَورِ رحمت دیکھتا میں نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں اُنہیں کے در پہ ہوتی صبح میری وہیں پر شامِ فُرقت دیکھتا میں نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں خُدایا ! دَورِ رحمت دیکھتا میں نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں مدینے کی گلی میں سَر جھکائے رسُولِ حق کی عظمت دیکھتا میں نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں خُدایا ! دَورِ رحمت دیکھتا میں نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں صحابی کاش میں ہوتا نبی کا کرم کی ہر عنایت دیکھتا میں نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں خُدایا ! دَورِ رحمت دیکھتا میں نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں جبینِ شوق سجدے میں جُھکا کر عبادت کی حقیقت دیکھتا میں نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں خُدایا ! دَورِ رحمت دیکھتا میں نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں بِچھاتا اپنی پلکیں اُن کی رَہ میں عجب رنگِ عقیدت دیکھتا میں نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں خُدایا ! دَورِ رحمت دیکھتا میں نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں کبھی جو مسجد نبوی میں ہوتا جمالِ بزمِ جنّت دیکھتا میں نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں خُدایا ! دَورِ رحمت دیکھتا میں نبی کا حُسنِ طلعت دیکھتا میں خطیبِ کبریا کی حق بیانی وہ اعجازِ ...

جاہ و جلال دو نہ ہی مال و منال دو | Jaah-o-Jalal Do Na Hi Maal-o-Manal Do Lyrics in Urdu

جاہ و جلال دو نہ ہی مال و مَنال دو سوزِ بلال بس مِری جھولی میں ڈال دو دُنیا کے سارے غم مِرے دل سے نکال دو غم اپنا، یا حبیب ! برائے بِلال دو ہِجْر و فِراق تو مِلا، دو اِضْطِراب بھی بے تاب قَلْب از پئے سوزِ بلال دو بہتی رہے جو ہر گھڑی بس یاد میں، شہا ! وہ چشمِ اَشْکبار پئے ذُوالجلال دو سینہ مدینہ ہو مِرا، دل بھی مدینہ ہو فِکرِ مدینہ دو مجھے مدنی خیال دو ہر آن بس تَصَوُّرِ طیبہ میں گُم رہوں ایسا بُلند، شاہِ مدینہ ! خیال دو دو دَرد سُنَّتوں کا پئے شاہِ کربلا اُمّت کے دل سے لَذّتِ عصیاں نکال دو خُلقِ عظیم سے مجھے حِصّہ عطا کرو بے جا ہنسی کی خصلتِ بد کو نکال دو ذِکْر و دُرُود ہر گھڑی وِردِ زباں رہے میری فُضُول گوئی کی عادت نکال دو دونوں جہاں کی آفتیں، مولا ! مُصیبتیں صدقے میں میرے غوث کے، سرکار ! ٹال دو عطّار کو بُلا کے مدینے میں دو بقیع دو پھولوں کے طُفَیْل ہوں پُورے سُوال دو شاعر: محمد الیاس عطار قادری نعت خواں: اویس رضا قادری حاجی مشتاق عطاری हिन्दी ENG اردو

اے حبیب احمد مجتبیٰ دل مبتلا کا سلام لو | Aye Habib Ahmad-e-Mujtaba Dil-e-Mubtala Ka Salam Lo Lyrics in Urdu

اے حبیب احمدِ مجتبیٰ ! دلِ مبتلا کا سلام لو جو وفا کی راہ میں کھو گیا، اُسی گُمشُدہ کا سلام لو میں طلب سے باز نہ آؤں گا، تُو کرم کا ہاتھ بڑھائے جا جو تِرے کرم سے ہے آشنا، اُسی آشنا کا سلام لو تِرے آستاں کی تلاش میں، تِری جُستجو کے خیال میں جو لُٹا چُکا ہے متاعِ دل، اُسی بے نوا کا سلام لو کوئی مر رہا ہے بہشت پر، کوئی چاہتا ہے نجات کو میں تجھی کو چاہوں خدا کرے، مِری اِس وفا کا سلام لو تیرے غم نے مجھ کو پناہ دی، تِرے غم سے مجھ کو ہے واسطہ مِرے آنسوؤں کی زبان سے دلِ غم نوا کا سلام لو مِری حاضری ہو مدینے میں، مِلے لُطف مجھ کو بھی جینے میں تِرا نور ہو مِرے سینے میں، میری اِس دُعا کا سلام لو وہ حُسین جس نے چِھڑک کے خُوں چمنِ وفا کو ہرا کِیا اُسی جاں نثار کا واسطہ، کہ ہر اِک گدا کا سلام لو یہی روز و شب ہے دُعائے دل، کہ مَرُوں تو تیرے دیار میں یہی مُدّعائے حیات ہے، اِسی مُدّعا کا سلام لو تمام اولیاء کے بلند سر ہیں قدم پہ جن کے جھکے ہوئے اسی پیارے غوث کا واسطہ، کہ ہر اِک گدا کا سلام لو وہ سعید خستہ و بے نوا، وہ قتیل تیغِ فراق کا جسے شوق ہے تِری دید کا، اُسی غمزدہ کا سلام لو ...

عدم سے لائی ہے ہستی میں آرزوئے رسول | Adam Se Layi Hai Hasti Mein Aarzoo-e-Rasool Lyrics in Urdu

عدم سے لائی ہے ہستی میں آرزُوئے رسول کہاں کہاں لیے پھرتی ہے جُستجُوئے رسول خوشا وہ دل کہ ہو جس دل میں آرزُوئے رسول خوشا وہ آنکھ جو ہو محوِ حُسنِ رُوئے رسول تلاشِ نقشِ کفِ پائے مصطفیٰ کی قسم چُنے ہیں آنکھوں سے ذرّاتِ خاکِ کُوئے رسول پھر اُن کے نشّۂ عرفاں کا پُوچھنا کیا ہے جو پی چُکے ہیں ازل میں مئے سُبُوئے رسول بلائیں لُوں تِری اے جذبِ شوقِ صلِّ علیٰ کہ آج دامنِ دل کِھچ رہا ہے سُوئے رسول شگُفتہ گُلشنِ زہرا کا ہر گُلِ تَر ہے کسی میں رنگِ علی اور کسی میں بُوئے رسول اِلٰہی ! حشر کے دن اِس لِباس میں اُٹُّھوں مَلی ہوئی ہو میرے تن سے خاکِ کُوئے رسول عجب تماشا ہو میدانِ حشر میں، بیدم ! کہ سب ہوں پیشِ خدا اور میں رُو برُوئے رسول شاعر: بیدم شاہ وارثی نعت خوان: فرید ایاز حاجی تسلیم عارف اسد اقبال کلکتوی हिन्दी ENG اردو

بقائے اللہ اکبر حسین کا خیمہ | Baqa-e-Allahu Akbar Hussain Ka Khaima Lyrics in Urdu

بقائے اللہ اکبر حُسین کا خیمہ نبی کے دین کا محور حُسین کا خیمہ نبی کا دین ٹِکا ہے اِنہی سُتُونوں پر ہے جن سُتُونوں کے اُوپر حُسین کا خیمہ بڑے بڑوں سے بچایا گیا نہ تختِ یزید بچا کے لے گئے اصغر حُسین کا خیمہ غلاظتوں کے اندھیرے یزیدی خیموں میں عبادتوں سے مُنَوَّر حُسین کا خیمہ جنابِ سیّدہ زہرا نے اِس کو اوڑھا ہے یہ جو لپیٹے ہے چادر حُسین کا خیمہ اسی میں رہتے ہیں شیرِ خدا کے شیر سبھی سنبھل کے دیکھ، اے لشکر ! حُسین کا خیمہ لگا رہا ہے یہ نعرہ "حُسین زندہ باد" یزیدی محل پہ چڑھ کر حُسین کا خیمہ جو ہاتھ بڑھتا ہے ناموسِ دین کی جانب تو کاٹ دیتا ہے بڑھ کر حُسین کا خیمہ کھڑا ہے فخر سے صبر و رضا کے پیکر میں زمینِ کرب و بلا پر حُسین کا خیمہ کھڑے ہیں طالبِ بیعت جُھکائے سر اپنا کھڑا ہے سر کو اُٹھا کر حُسین کا خیمہ یہ جب سے چاند مُحَرَّم کا آ گیا ہے نظر بنا ہُوا ہے میرا گھر حُسین کا خیمہ سوارِ دوشِ پیمبر اِسی کے اندر ہیں بلند کیوں نہ ہو، اظہر ! حُسین کا خیمہ شاعر: اظہر فاروقی بریلوی نعت خواں: غلام غوث غزالی हिन्दी ENG اردو

غلاموں کو آقا مدینہ دکھا دو | Ghulamon Ko Aaqa Madina Dikha Do Lyrics in Urdu

غُلاموں کو، آقا ! مدینہ دِکھا دو تمہیں یاد کر کے بہت رو رہے ہیں بڑی حسرتیں لے کے بیٹھے ہیں دل میں کسی دن بھی، آقا ! مدینہ دِکھا دو کوئی مجھ سے پُوچھے تیرے دل میں کیا ہے میرے دل میں، لوگو ! مدینہ بسا ہے جسے دیکھنے کی تمنّا میں روئے اُسی در کو، آقا! بُلا کر دِکھاؤ غُلاموں کے دل میں مدینہ بسا ہے ہر اِک دل میں آقا یہ صدمہ لگا ہے غموں کے سمندر میں ہم رو رہے ہیں کہ پل بھر میں، آقا ! مدینہ دِکھا دو بڑی متلبی دنیا ہنستی ہے مجھ پر کہ کب جا رہے ہو تم آقا کے در پر اِسی کشمکش میں یہ دل رو رہا ہے کسی دن بھی، آقا ! مدینہ دِکھا دو وہ سب سے ہیں اعلیٰ، ارے دنیا والو ! وہ نبیوں کے سُلطان ہیں، دنیا والو ! میرے دل کی دھڑکن پہ ہیں وہ بسے تو میری دھڑکنوں کو مدینہ دِکھا دو مدینے سے آ کر بتاتے ہیں حاجی بڑا خوش نُما ہے مدینہ مدینہ میرا دل یہ سُن کر بہت رو رہا ہے کہ آقا مجھے بھی مدینہ دِکھا دو بہت قافلے میں نے دیکھے ہیں جاتے ہر اِک لب پہ مُسکان طیبہ سجا ہے میں طیبہ کی گلیوں میں کھو جاؤں جا کر میرے آقا ! طیبہ کا منظر دِکھا دو سبھی جانے والے یہ کیوں رو رہے ہیں خوشی کے یہ آنسو لیے رو ...

دربار مصطفیٰ کے جو دربان ہو گئے | Darbar-e-Mustafa Ke Jo Darban Ho Gaye Lyrics in Urdu

دربارِ مصطفیٰ کے جو دربان ہو گئے وہ لوگ کائنات کے سُلطان ہو گئے جنّت کھڑی ہے لینے کو آغوش میں اُنہیں جو بھی رسولِ پاک پہ قُربان ہو گئے نجدی سے کہہ دو ہم پہ نہ ڈالے بُری نظر احمد رضا ہمارے نگہبان ہو گئے خاکِ درِ حُسین کو جس نے بھی مَل لِیا اُس پر سِتارے چاند بھی قُربان ہو گئے رُوئے نبی پہ جس گھڑی اُن کی نظر پڑی آئے تھے قَتْل کرنے مُسلمان ہو گئے کوئی کسی کے پیچھے، کسی کا کوئی اِمام ہم مُقتدئ حضرتِ حسّان ہو گئے سجّاد ! یہ نگاہِ نَبُوَّت کا فیض تھا خواجہ پِیا جو ہند کے سُلطان ہو گئے شاعر: سجاد نظامی نعت خواں: سجاد نظامی हिन्दी ENG اردو

کون کہتا ہے کہ کربل میں نہیں تھا پانی | Kaun Kehta Hai Ki Karbal Mein Nahi Tha Paani Lyrics in Urdu

کون کہتا ہے کہ کربل میں نہیں تھا پانی کربلا والوں نے خود ہی نہیں چاہا پانی اپنے ہونٹوں کو ہِلا دیتے جو ابنِ حیدر آسمانوں سے اُسی وقت برستا پانی وہ خُدا نے تمہیں، شبّیر ! دِیا ہے رُتبہ تم اگر چاہتے تو خُلد سے آتا پانی عالمِ طفلی میں یہ آپ کی غیرت، اصغر ! جان تو دے دی مگر مُنہ سے نہ مانگا پانی نعت خواں: سید عبدالوصی قادری رضوی हिन्दी ENG اردو

کس کو معلوم ہے کس کو ہے یہ پتا | Kis Ko Maloom Hai Kis Ko Hai Ye Pata Lyrics in Urdu

کس کو معلوم ہے، کس کو ہے یہ پتا رب تعالیٰ کو محشر میں کیا چاہیے ہر کسی کو خدا کی رضا چاہیے اور خدا کو نبی کی رضا چاہیے کیسے ایماں بچائیں یہ رہتا ہے غم سب کو اپنی پڑی ہے، کہاں جائیں ہم ایسے حالات میں اور اِس دور میں پھر بریلی کا احمد رضا چاہیے تھے بہتّر مگر دبدبہ یاد کر ہے حُسینی تو پھر کربلا یاد کر ظُلْم کا سر یہاں کاٹنے کے لیے دل میں شبّیر کا حوصلہ چاہیے گِرتے گِرتے یقیناً سنبھل جائے گا میرا دعویٰ ہے غم سے نِکل جائے گا کامیابی قدم چُوم لے گی تیرے شرط ہے باپ ماں کی دُعا چاہیے وہ مُجاہد میرا ارشد القادری کاش ! آ جاتے اختر رضا ازہری ہر طرف سے یہ آنے لگی پھر صدا سُنّت کو وہی قافلہ چاہیے چھوڑ کر مصطفیٰ کو کہاں جائے گا دیکھنا روزِ محشر میں پچھتائے گا دامنِ مصطفیٰ آج ہی تھام لے خُلد میں گر تجھے داخلہ چاہیے رب نے قرآن میں کر دِیا فیصلہ عِشق ہوگا نبی سے تو ہوگا بھلا جتنے غُستاخ ہیں، جائیں گے نار میں خُلد کو عاشقِ مصطفیٰ چاہیے میرے سرکار کا جو ثنا خوان ہے شاعِروں میں الگ جس کی پہچان ہے جُھوم کر نعت پڑھتا ہے ہر بزم میں اس لیے مجھ کو عظمت رضا چاہیے شاعر: عظمت ر...

ہزاروں میں بہتر تن تھے تسلیم و رضا والے | Hazaron Mein Bahattar Tan The Tasleem-o-Raza Wale Lyrics in Urdu

ہزاروں میں بہتّر تن تھے تسلیم و رضا والے حقیقت میں خدا اِن کا تھا اور یہ تھے خدا والے یہ نعرہ حُر کا تھا جس وقت فوجِ شام سے نکلا کہ دیکھو یُوں نکلتے ہیں جہنّم سے خدا والے کسی نے جب وطن پُوچھا تو یُوں حضرت نے فرمایا مدینے والے کہلاتے تھے اب ہیں کربلا والے حُسین ابن علی کی کیا مدد کر سکتا تھا کوئی یہ خود مُشکل کُشا تھے اور تھے مُشکل کُشا والے دوائے دردِ عصیاں پنجتن کے در سے مِلتی ہے زمانے میں یہی مشہور ہیں دار الشفا والے نعت خواں: مولانا محمد شفیع اوکاڑوی ہزاروں میں بہتّر تن تھے تسلیم و رضا والے حقیقت میں خدا اِن کا تھا اور یہ تھے خدا والے گلا کٹوا کے ثابت کر گئے ہیں کربلا والے قضا سے بھی نہیں ڈرتے ہیں تسلیم و رضا والے پُکار اُٹّھیں گے دُشمن آپ کے حملوں سے گھبرا کے یہی تو ہیں علی والے، نبی والے، خدا والے کِسی نے جب وطن پُوچھا تو یہ حضرت نے فرمایا مدینے والے کہلاتے تھے اب ہیں کربلا والے دوائے دردِ عصیاں پنجتن کے در سے مِلتی ہے زمانے میں یہی مشہور ہیں دار الشفا والے یزیدی پائیں گے دوزخ، ہے دوزخ اُن کی قسمت میں جِناں پائیں گے اہلِ بیت کی مدح و ثنا وال...

گونجتا ہے نعرۂ تکبیر اللہ خیر ہو | Goonjta Hai Nara-e-Takbeer Allah Khair Ho Lyrics in Urdu

گُونجتا ہے نعرۂ تکبیر، اللہ خیر ہو ہے حُسینی ہاتھ میں شمشیر، اللہ خیر ہو یہ بھی ہو سکتا ہے پھٹ جائے زمینِ کربلا آ گئے ہیں جنگ میں شبّیر، اللہ خیر ہو آگے آگے بھائی کا چلتا ہُوا نیزے پہ سَر پیچھے پیچھے زینبِ دلگیر، اللہ خیر ہو بن کے دُولہا آئے ہیں اکبر شہادت کے لیے ہیں میرے آقا کی جو تصویر، اللہ خیر ہو جب چُبھا ہوگا علی اصغر کے نازُک حَلْق میں کہہ اُٹھا ہوگا وہ خود بھی تیر، اللہ خیر ہو مسجدِ کوفہ میں، اظہر ! وہ گرجتی ظُلم پر عابدِ بیمار کی تقریر، اللہ خیر ہو شاعر: اظہر فاروقی بریلوی نعت خواں: محمد علی فیضی حافظ انس رضا عطاری हिन्दी ENG اردو

سلطان کربلا کو ہمارا سلام ہو | Sultan-e-Karbala Ko Hamara Salam Ho Lyrics in Urdu

سُلطانِ کربلا کو ہمارا سلام ہو جانانِ مصطفیٰ کو ہمارا سلام ہو عبّاس نامدار ہیں زخموں سے چُور چُور اُس پیکرِ رضا کو ہمارا سلام ہو اکبر سے نوجوان بھی رن میں ہُوئے شہید ہم شکلِ مصطفیٰ کو ہمارا سلام ہو بھائی، بھتیجے، بھانجے سب ہو گئے نِثار ہر لعلِ بے بہا کو ہمارا سلام ہو اصغر کی ننھی جان پہ لاکھوں درود ہوں مظلوم و بے خطا کو ہمارا سلام ہو ہو کر شہید قوم کی کشتی تِرا گئے اُمّت کے نا خُدا کو ہمارا سلام ہو ناصِر وِلائے شاہ میں کہتا ہے بار بار مہمانِ کربلا کو ہمارا سلام ہو نعت خواں: محمد اویس رضا قادری اسد رضا عطاری سید حسان اللہ حسینی حافظ طاہر قادری سیدہ اریبہ فاطمہ हिन्दी ENG اردو

یہ بالیقیں حسین ہے نبی کا نور عین ہے | Ye Bil Yaqeen Hussain Hai Lyrics in Urdu

لِباس ہے پھٹا ہُوا، غُبار میں اٹا ہُوا تمام جسمِ نازنیں چِھدا ہُوا، کٹا ہُوا یہ کون ذی وقار ہے ! بلا کا شہ سوار ہے ! کہ ہے ہزاروں قاتلوں کے سامنے ڈٹا ہُوا یہ بالیقیں حُسین ہے، نبی کا نُورِ عین ہے حُسین ہی حُسین ہے، نبی کا نُورِ عین ہے یہ کون حق پرست ہے، مئے رضائے مَست ہے کہ جس کے سامنے کوئی بُلند ہے نہ پَست ہے اُدھر ہزار گھات ہے، مگر عجیب بات ہے کہ ایک سے ہَزار ہا کا حوصلہ شِکست ہے یہ بالیقیں حُسین ہے، نبی کا نُورِ عین ہے حُسین ہی حُسین ہے، نبی کا نُورِ عین ہے دِلاوری میں فرد ہے، بڑا ہی شیر مرد ہے کہ جس کے دبدبے سے رنگ دُشمنوں کا زرد ہے حبیبِ مصطفیٰ ہے یہ، مُجاہدِ خُدا ہے یہ جبھی تو اِس کے سامنے یہ فوج گرد برد ہے یہ بالیقیں حُسین ہے، نبی کا نُورِ عین ہے حُسین ہی حُسین ہے، نبی کا نُورِ عین ہے اُدھر سپاہِ شام ہے، ہزار اِنتظام ہے اُدھر ہیں دُشمنانِ دیں، اِدھر فقط اِمام ہے مگر عجیب شان ہے، غضب کی آن بان ہے کہ جس طرف اُٹھی ہے تیغ بس خُدا کا نام ہے یہ بالیقیں حُسین ہے، نبی کا نُورِ عین ہے حُسین ہی حُسین ہے، نبی کا نُورِ عین ہے یہ جس کی ایک ضَرب سے، کمالِ فنِ حَرب سے ...

سید نے کربلا میں وعدے نبھا دیے ہیں | Syed Ne Karbala Mein Wade Nibha Diye Hain Lyrics in Urdu

سیّد نے کربلا میں وعدے نِبھا دیے ہیں دینِ محمّدی کے گُلشن کِھلا دیے ہیں بولے حُسین، مولا ! تیری رضا کی خاطر اِک ایک کر کے میں نے ہیرے لُٹا دیے ہیں دینِ نبی پہ واری اکبر نے بھی جوانی عبّاس نے بھی اپنے بازُو کٹا دیے ہیں زینب کے باغ میں بھی دو پُھول تھے مہکتے زینب نے وہ بھی دونوں راہِ خُدا دیے ہیں زہرا کے ناز پالے، پُھولوں پہ سونے والے کربل کی خاک پر وہ ہیرے لُٹا دیے ہیں سرکار ہوں گے راضی اُس سے بھی سُن لو، حافظ ! دو چار آنسُو رو کر جس نے بہا دیے ہیں نعت خوان: پروفیسر عبدالرؤف روفی اسد رضا عطاری حافظ احسن قادری हिन्दी ENG اردو

ہیں جان و دل یہ ہمارے تمہارے نام حسین | Hain Jaan-o-Dil Ye Hamare Tumhare Naam Hussain Lyrics in Urdu

یا حُسین، یا حُسین ! یا حُسین، یا حُسین ! یا حُسین، تمہیں سلام، حُسین ! ہیں جان و دل یہ ہمارے تمہارے نام، حُسین ! ہمارے دل پہ رقم ہیں تمہارے نام، حُسین ! یا حُسین، یا حُسین ! یا حُسین، یا حُسین ! یا حُسین، تمہیں سلام، حُسین ! السّلام السّلام السّلام، یا حُسین ! السّلام السّلام السّلام، یا حُسین ! تمہارا ثانی کہاں ابنِ فاطِمہ زہرا ! قرارِ عشق و وفا تم پہ ہے تمام، حُسین ! یا حُسین، یا حُسین ! یا حُسین، یا حُسین ! یا حُسین، تمہیں سلام، حُسین ! لُٹا کے گھر کو بچایا تھا تو نے دینِ خُدا زمانہ بھولے گا کیسے تیرا قیام، حُسین ! یا حُسین، یا حُسین ! یا حُسین، یا حُسین ! یا حُسین، تمہیں سلام، حُسین ! السّلام السّلام السّلام، یا حُسین ! السّلام السّلام السّلام، یا حُسین ! شاہ است حُسین، بادشاہ است حُسین دیں است حُسین، دیں پناہ است حُسین سر داد، نہ داد دست در دستِ یزید حقّا کہ بِنا لا اِلٰہ است حُسین یزیدِ وقت کے ہاتھوں میں ہاتھ دے نہ کوئی یہی ہے شوکتِ مومن، یہی پیامِ حُسین یا حُسین، یا حُسین ! یا حُسین، یا حُسین ! یا حُسین، تمہیں سلام، حُسین ! سلام کرب و بلا کے اے ج...

کربلا کے جاں نثاروں کو سلام | Karbala Ke Jaan Nisaron Ko Salam Lyrics in Urdu

کربلا کے جاں نِثاروں کو سلام فاطِمہ زہرا کے پیاروں کو سلام مصطفیٰ کے ماہ پاروں کو سلام نوجوانوں گُل عِذاروں کو سلام کربلا تیری بہاروں کو سلام جان نِثاری کے نظاروں کو سلام یا حُسین ابنِ علی مُشکل کُشا ! آپ کے سب جاں نِثاروں کو سلام اکبر و اصغر پہ جاں قربان ہو میرے دل کے تاجداروں کو سلام قاسم و عبّاس پر ہوں رحمتیں کربلا کے شَہ سُواروں کو سلام جس کسی نے کربلا میں جان دی اُن سبھی ایمان داروں کو سلام بُھوکی پیاسی بیبیوں پر رحمتیں بُھوکے پیاسے گُل عِذاروں کو سلام بھید کیا جانے شہادت کا کوئی اُن خُدا کے رازداروں کو سلام بے بسی میں بھی حیا باقی رہی سب حُسینی پردہ داروں کو سلام رحمتیں ہوں ہر صحابی پر مُدام اور خُصُوصاً چار یاروں کو سلام بیبیوں کو، عابِدِ بیمار کو بے کسوں کو، غم کے ماروں کو سلام ہو گئے قُرباں محمّد اور عَون سیّدہ زینب کے پیاروں کو سلام کربلا میں ظُلم کے ٹُوٹے پہاڑ جن پہ اُن سب دِل فِگاروں کو سلام آل و اصحاب نبی کے جس قدر چاہنے والے ہیں ساروں کو سلام یا خُدا ! اے کاش، جا کر پھر کرُوں کربلا کے سب مزاروں کو سلام تین دِن کے بھوکے پیاسے آپ کے یا نبی ...

باطل کے سامنے جو نہ ہارا حسین ہے | Batil Ke Samne Jo Na Hara Hussain Hai Lyrics in Urdu

باطِل کے سامنے جو نہ ہارا حُسین ہے اُمّت کا جس نے بَخْت سنوارا حُسین ہے دینِ نبی کا عرش پہ تارا حُسین ہے سَر دے کے جس نے دین سنوارا حُسین ہے مولا حُسین ہے، مولا حُسین ہے مولا حُسین ہے، مولا حُسین ہے سجدے میں سَر جُھکا کے، سچّے رسُول زادے ! دُنیا بدل دی تم نے، اے حق کے شاہزادے ! اِسلام کی رگوں میں خُوں دان کر دِیا ہے دینِ نبی کا عرش پہ تارا حُسین ہے سر دے کے جس نے دین سنوارا حُسین ہے مولا حُسین ہے، مولا حُسین ہے مولا حُسین ہے، مولا حُسین ہے آئے ہیں کربلا میں حُسین ابنِ حیدر بنے ہیں یہ جہاں کے مولا حُسین رہبر نیزے پہ جس نے دیکھو قرآن پڑھ دِیا ہے مولا حُسین ہے، مولا حُسین ہے مولا حُسین ہے، مولا حُسین ہے حیدر کا لاڈلا ہے، زہرا کا ہے وہ جایا کندھے پہ مصطفیٰ نے مولا کو ہے بِٹھایا رُتبہ ہے جن کا رب نے کونین میں بڑھایا مولا حُسین ہے، مولا حُسین ہے مولا حُسین ہے، مولا حُسین ہے مِدحت لِکھی ہے تم نے، احمد ! جو شاہِ دیں کی خوشبو مہک اُٹھی ہے افلاک اور زمیں کی مولا نے دیکھو تم پر فیضان کر دِیا ہے مولا حُسین ہے، مولا حُسین ہے مولا حُسین ہے، مولا حُسین ہے شاعر: محمد ا...

ہمارے قائد و رہبر حسین زندہ ہیں | Hamare Qaid-o-Rahbar Hussain Zinda Hain Lyrics in Urdu

ہمارے قائِد و رہبر حُسین زِندہ ہیں رسُولِ پاک کے مظہر حُسین زِندہ ہیں نبی کے دین کی خاطر شہید ہو کر بھی ہر ایک سُنّی کے اندر حُسین زِندہ ہیں ڈرے وہ جِن کا جہاں میں نہیں کوئی حامی حُسینیوں کو ہو کیوں ڈر، حُسین زِندہ ہیں تمہارا تختِ حکومت ابھی پلٹ دیں گے یزِیدیو ! نہ کرو شر، حُسین زِندہ ہیں جِناں میں قاسم و عبّاس سَیر کرتے ہیں وہیں پہ اکبر و اصغر، حُسین زِندہ ہیں شہیدوں کو کبھی مُردہ گُمان نہ کرنا خُدا بھی کہتا ہے یکسر حُسین زِندہ ہیں انہیں جو مُردہ سمجھتے ہیں وہ کریں ماتم میرا عقیدہ ہے دِلبر حُسین زِندہ ہیں لگایا غوث و رضا، خواجہ نے یہی نعرہ ہمارے مولا و سرور حُسین زِندہ ہیں ابھی تو باقی ہے کربل کا آخری میداں بتا دو کُفر کو جا کر حُسین زِندہ ہیں یزیدِ وَقْت کا دِل کانپ جائے دہشت سے اے سُنّیو ! کہو مِل کر، حُسین زِندہ ہیں زمینِ کرب و بلا کہہ رہی ہے کیا تجھ سے سُن، اے یزید کے لشکر ! حُسین زِندہ ہیں اِسی سے جان لو ہے کون فاتحِ کربل یزید مَر گیا ہے پر حُسین زِندہ ہیں متاعِ عشق کی خیرات مانگ لو، ایُّوب ! سراپا عِشق کے پیکر حُسین زِندہ ہیں شاعر: محمد ایوب رضا امج...

شاہ کرب و بلا لے لو لے لو سلام اب ہمارا | Shah-e-Karb-o-bala Lelo Lelo Salam Ab Hamara Lyrics in Urdu

یا حُسین السّلام ! یا حُسین السّلام ! یا حُسین السّلام ! یا حُسین السّلام ! شاہِ کرب و بلا ! لے لو لے لو سلام اب ہمارا ابنِ مُشکِل کُشا ! لے لو لے لو سلام اب ہمارا مولا علی کے ہو نورِ نظر اور فاطمہ کے ہو لختِ جگر سِبْطِ خیر الورٰی ! لے لو لے لو سلام اب ہمارا شاہِ کرب و بلا ! لے لو لے لو سلام اب ہمارا ابنِ مُشکِل کُشا ! لے لو لے لو سلام اب ہمارا بھائی، بھتیجے، بھانجے بھی سب ہو گئے نِثار ہر لعلِ بے بہا کو ہمارا سلام ہو اصغر کی ننھی جان پہ لاکھوں درود ہوں مظلوم و بے خطا کو ہمارا سلام ہو قرباں کِیا سارے گھر بار کو، راضی کِیا ربِ غفّار کو شانِ صبر و رضا ! لے لو لے لو سلام اب ہمارا شاہِ کرب و بلا ! لے لو لے لو سلام اب ہمارا ابنِ مُشکِل کُشا ! لے لو لے لو سلام اب ہمارا عبّاسِ نامدار ہیں زخموں سے چُور چُور اُس پیکرِ رضا کو ہمارا سلام ہو اکبر سے نوجوان بھی رَن میں ہوئے شہید ہَم شَکلِ مصطفیٰ کو ہمارا سلام ہو حیراں کِیا بچّوں کی پیاس نے، بازو کٹا ڈالے عبّاس نے دریا کہنے لگا، لے لو لے لو سلام اب ہمارا شاہِ کرب و بلا ! لے لو لے لو سلام اب ہمارا ابنِ مُشکِل کُشا ! لے لو لے لو...

شجاعت ناز کرتی ہے جلالت ناز کرتی ہے | Shujaat Naaz Karti Hai Jalalat Naaz Karti Hai Lyrics in Urdu

شُجاعت ناز کرتی ہے، جلالت ناز کرتی ہے وہ سُلطانِ زماں ہیں، اُن پہ شوکت ناز کرتی ہے صداقت ناز کرتی ہے، امانت ناز کرتی ہے حَمِیّت ناز کرتی ہے، مُرَوّت ناز کرتی ہے شہِ خوباں پہ ہر خُوبی و خصلت ناز کرتی ہے کریم ایسے ہیں وہ اُن پر کرامت ناز کرتی ہے جہانِ حُسن میں بھی کچھ نِرالی شان ہے اُن کی نبی کے گُل پہ گُلزاروں کی زینت ناز کرتی ہے شہنشاہِ شہیداں ہو، انوکھی شان والے ہو حُسین ابنِ علی ! تم پر شہادت ناز کرتی ہے بِٹھا کر شانۂ اقدس پہ کر دی شان دو بالا نبی کے لاڈلوں پر ہر فضیلت ناز کرتی ہے جبینِ ناز اُن کی جلوہ گاہِ حُسن ہے کس کی رُخِ زیبا پہ حضرت کی مَلاحت ناز کرتی ہے نِگاہِ ناز سے نقشہ بدل دیتے ہیں عالم کا ادائے سرورِ خُوباں پہ نَدرت ناز کرتی ہے فِدائی ہُوں تو کِس کا ہُوں، کوئی دیکھے میری قسمت قدم پر جِس حَسیں کی جانِ طَلعت ناز کرتی ہے خُدا کے فضل سے، اختر ! میں اُن کا نام لیوا ہُوں میں ہُوں قسمت پہ نازاں، مجھ پہ قسمت ناز کرتی ہے شاعر: مفتی اختر رضا خان نعت خوان: صابر رضا ازہری سورت سید عبد الوصی قادری رضوی واصف رضا نوری हिन्दी ENG اردو

میرے حسین تجھے سلام | السلام یا حسین | Mere Hussain Tujhe Salaam Lyrics in Urdu

میرے حُسین ! تجھے سلام، میرے حُسین ! تجھے سلام السّلام یا حُسین ! السّلام یا حُسین ! السّلام یا حُسین ! السّلام یا حُسین ! کر لیا نوش جِس نے شہادت کا جام اُس حُسین ابنِ حیدر پہ لاکھوں سلام کہو حُسین پر سلام، کہو حُسین پر سلام میرے حُسین ! تجھے سلام، میرے حُسین ! تجھے سلام السّلام یا حُسین ! السّلام یا حُسین ! السّلام یا حُسین ! السّلام یا حُسین ! جس کو دھوکے سے کوفے بُلایا گیا اور بُلا کر کے ناحق سَتایا گیا جِس کے بچّوں کو پیاسا رُلایا گیا جِس کی گردن پہ خنجر چَلایا گیا اُس حُسین ابنِ حیدر پہ لاکھوں سلام کہو حُسین پر سلام، کہو حُسین پر سلام میرے حُسین ! تجھے سلام، میرے حُسین ! تجھے سلام السّلام یا حُسین ! السّلام یا حُسین ! السّلام یا حُسین ! السّلام یا حُسین ! جس کا جُھولا فرشتے جُھلاتے رہے لورِیاں دے کے نُوری سُلاتے رہے جِس کو کاندھوں پہ آقا بِٹھاتے رہے اُس پہ سَفّاک خنجر چَلاتے رہے اُس حُسین ابنِ حیدر پہ لاکھوں سلام کہو حُسین پر سلام، کہو حُسین پر سلام میرے حُسین ! تجھے سلام، میرے حُسین ! تجھے سلام السّلام یا حُسین ! السّلام یا حُسین ! السّلام یا حُسین ! ا...

پنجتن کی ذرا چھیڑئیے گفتگو | Panjtan Ki Zara Chhediye Guftugu Lyrics in Urdu

پنجتن کی ذرا چھیڑئیے گفتگو نوری چادر کا قِصّہ سنا دیجیے سر سے پا تک جو سب نور ہی نور ہیں اُن کے پیکر کا قِصّہ سنا دیجیے جس میں محو عبادت رہیں فاطمہ بے اجازت نہ جبریل آئے جہاں جس میں پیدا ہوئے ہیں حسین و حسن ہم کو اُس گھر کا قِصّہ سنا دیجیے جن کی ہمّت پہ دنیا بھی حیران ہے جن کا شاہد وہ کربل کا میدان ہے دے گئے ہیں جو اسلام کو زندگی اُن بہتّر کا قِصّہ سنا دیجیے اللہ اللہ ! بچّہ وہ چھ ماہ کا کیا ستم ہے، نہ اُس کو بھی بخشا گیا جس کی آنکھوں میں آنسو نہ آئے کبھی اُس کو اصغر کا قِصّہ سنا دیجیے کیسی بجلی نکلتی تھی تلوار سے کیسے اڑتے تھے سر اُن کے اک وار سے کیسے تھرّا رہا تھا وہ کرب و بلا ضربِ اکبر کا قِصّہ سنا دیجیے خون عون و محمّد کا کیسے بہا کیسے قاسم کو مقتل سے لایہ گیا کیسے بیٹوں کی لاشیں اٹھاتے رہے ابن حیدر کا قِصّہ سنا دیجیے ساری دنیا میں جن کا بڑا شور ہے جن کو طاقت کا، اظہر ! بڑا زور ہے بدر کا اُن کو نقشہ دکھا دیجیے جنگِ خیبر کا قِصّہ سنا دیجیے شاعر: مولانا اظہر فاروقی بریلوی نعت خواں: محمد علی فیضی हिन्दी ENG اردو

تقدیر سے ملی ہے محبت حسین کی | Taqdeer Se Mili Hai Mohabbat Hussain Ki Lyrics in Urdu

تقدیر سے ملی ہے محبّت حُسین کی جنّت میں لے کے جائے گی اُلفت حُسین کی ربِّ حُسین ! واسطہ پیارے حُسین کا فِردَوس میں عطا ہو رَفاقت حُسین کی ماں فاطمہ تو والدِ ماجِد ہیں مرتضیٰ نانا نبی ہیں، خوب ہے قِسمت حُسین کی شیرِ خدا کے شیر ہیں،بے حد دلیر ہیں مشہور ہے جہاں میں شُجاعت حُسین کی کنبہ لٹایا، جان بھی اپنی نِثار کی بے مِثل و بے مِثال شَہادت حُسین کی تختِ یزید خاک میں مل کر فنا ہوا ہے آج بھی دلوں پہ حکومت حُسین کی دل میں رچا لے عشق تو زہرا کے لال کا محشر میں رنگ لائے گی چاہت حُسین کی مولیٰ علی کے لال کا ادنیٰ غلام ہوں نِسبت رہے، الٰہی ! سلامت حُسین کی بُو بکر اور عُمر کے طُفیل، اے خدائے پاک ! مرنے سے پہلے دیکھ لوں تُربت حُسین کی محروم کیسے ہو بھلا منگتا حسین کا خالی پھرانا ہے نہیں عادت حُسین کی بھر بھر کے جھولیاں لئے جاتے ہیں سب گَدا مشہور ہے جہاں میں سخاوت حُسین کی عطّار کی یہ آرزو پوری ہو، یا خُدا ! اِس کو دکھا دے خواب میں صورت حُسین کی شاعر: محمد الیاس عطار قادری نعت خواں: حسان عطاری مدنی رضا عطاری آصف عطاری عارف عطاری हिन्दी ENG اردو

بولے نبی یہ دیکھ کر کتنا حسیں میرا حسین | Bole Nabi Ye Dekh Kar Kitna Haseen Mera Hussain Lyrics in Urdu

دل سے ہے پیارا حُسین، میرا سہارا حُسین دل سے ہے پیارا حُسین، میرا سہارا حُسین بولے نبی یہ دیکھ کر، کِتنا حَسیں میرا حُسین زہرا کا یہ لَخْتِ جگر، کِتنا حَسیں میرا حُسین سجدے میں تھے پیارے نبی، تسبیح پھر بڑھتی گئی بیٹھا جو آ کے پُشْت پر کِتنا حَسیں میرا حُسین شعبان میں زہرا کے گھر، آیا وِلایت کا قَمر قُدسی کھڑے دہلیز پر، کِتنا حَسیں میرا حُسین کیا خُوب ہے اِن کا چمن، بھائی ہوئے مولا حَسن حیدر کا ہے نُورِ نظر کِتنا حَسیں میرا حُسین بہتا رہا رَن میں لہُو، سجدے میں رب سے گُفتگُو تجھ پہ کِیا قُربان گھر، کِتنا حَسیں میرا حُسین اِس بندۂ ناچیز کو، تم نے اُجاگر کر دیا لِکّھا وفا میں ڈُوب کر، کِتنا حَسیں میرا حُسین شاعر: علامہ نثار علی اجاگر نعت خواں: حافظ طاہر قادری हिन्दी ENG اردو