نہیں ہے کوئی دنیا میں ہمارا یا رسول اللہ | Nahin Hai Koi Duniya Mein Hamara Ya Rasoolallah Lyrics in Urdu
نہیں ہے کوئی دنیا میں ہمارا، یا رسول اللہ !
ہمیں تو آپ ہی کا ہے سہارا، یا رسول اللہ !
سراپا مَعصِیَت ہوں، بار ہے بیحد گناہوں کا
بچانا نارِ دوزخ سے خدارا، یا رسول اللہ !
ہوں سر سے پاؤں تک ڈوبا ہوا غم کے سمندر میں
نہیں آتا نظر کوئی کنارا، یا رسول اللہ !
تلاطم خیز ہے دریا، بھنور میں ہے میری کشتی
نظر آتا نہیں کوئی کنارا، یا رسول اللہ !
تڑپتا ہے میرا دل اور ترستی ہیں بہت آنکھیں
بلا لو اب مدینے میں دوبارہ، یا رسول اللہ !
تڑپتا ہے یہ دل میرا، ترستی ہیں میری آنکھیں

خدا جب آپ سے فرمائے، لاؤ اپنی امّت کو
ہماری سمت بھی کرنا اشارہ، یا رسول اللہ !
فقط اعمال کے بدلے نہ پائیگا کوئی جنت
نہ ہوگا آپ کا جب تک اشارہ، یا رسول اللہ !
بہ روزِ حشر میرے اِس یقیں کی لاج رکھ لینا
تمہارا ہوں، تمہارا ہوں، تمہارا یا رسول اللہ !
حقیقت میں بہت بڑھ کر کے ہے عرشِ معَلّیٰ سے
زمیں جس پر ہو نقش پا تمہارا، یا رسول اللہ !
دمِ آخر ذرا مشتاق پر اتنا کرم کرنا
کہ اس کے لب پے ہو کلمہ تمہارا، یا رسول اللہ !
نعت خواں:
خالد حسنین خالد
وقّار اعظم قادری
عابد رؤف قادری
فرحان علی قادری

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں