افضل ہے کل جہاں میں گھرانہ حسین کا | نبیوں کا تاجدار ہے نانا حسین کا | Nabiyon Ka Tajdar Hai Nana Hussain Ka Lyrics in Urdu
افضل ہے کل جہاں میں گھرانہ حسین کا
نبیوں کا تاجدار ہے نانا حسین کا
شیرِ خدا کے شیر ہیں شبّیر دیکھیے
کیسی چلا رہے ہیں وہ شمشیر دیکھیے
حیدر کا ہے نشانہ، نشانہ حسین کا
نبیوں کا تاجدار ہے نانا حسین کا
ہوش اُڑ گئے ہیں دیکھ کے سارے جہان کے
آنسو نکل پڑے ہیں کبھی آسمان کے
اکبر کو گھوڑے پر وہ چڑھانا حسین کا
نبیوں کا تاجدار ہے نانا حسین کا
دولت پہ مرنے والے یزیدی کو کیا خبر
شبّیر کربلا میں اگر مار دیں ٹھوکر
ہو سارے کربلا میں خزانہ حسین کا
نبیوں کا تاجدار ہے نانا حسین کا
زینب بھی ساتھ میں ہے، سکینہ بھی ساتھ میں
چرچے ہیں جن کی ذات کے کل کائنات میں
کرب و بلا میں سب ہے گھرانہ حسین کا
نبیوں کا تاجدار ہے نانا حسین کا
فوجِ یزیدیت کا نشہ ہی اتر گیا
منظر یہ دیکھ دیکھ کے لشکر بکھر گیا
عبّاس کا علم وہ اٹھانا حسین کا
نبیوں کا تاجدار ہے نانا حسین کا
نعت خواں:
محمد علی فیضی
نبیوں کا تاجدار ہے نانا حسین کا
شیرِ خدا کے شیر ہیں شبّیر دیکھیے
کیسی چلا رہے ہیں وہ شمشیر دیکھیے
حیدر کا ہے نشانہ، نشانہ حسین کا
نبیوں کا تاجدار ہے نانا حسین کا
ہوش اُڑ گئے ہیں دیکھ کے سارے جہان کے
آنسو نکل پڑے ہیں کبھی آسمان کے
اکبر کو گھوڑے پر وہ چڑھانا حسین کا
نبیوں کا تاجدار ہے نانا حسین کا
دولت پہ مرنے والے یزیدی کو کیا خبر
شبّیر کربلا میں اگر مار دیں ٹھوکر
ہو سارے کربلا میں خزانہ حسین کا
نبیوں کا تاجدار ہے نانا حسین کا
زینب بھی ساتھ میں ہے، سکینہ بھی ساتھ میں
چرچے ہیں جن کی ذات کے کل کائنات میں
کرب و بلا میں سب ہے گھرانہ حسین کا
نبیوں کا تاجدار ہے نانا حسین کا
فوجِ یزیدیت کا نشہ ہی اتر گیا
منظر یہ دیکھ دیکھ کے لشکر بکھر گیا
عبّاس کا علم وہ اٹھانا حسین کا
نبیوں کا تاجدار ہے نانا حسین کا
نعت خواں:
محمد علی فیضی
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں