دل میں عشقِ نبی کی ہو ایسی لگن | یا محمّد محمّد میں کہتا رہا | Dil Mein Ishq-e-Nabi Ki Ho Aisi Lagan Lyrics in Urdu
دل میں عشقِ نبی کی ہو ایسی لگن
رُوح تڑپتی رہے، دِل مچلتا رہے
زندگی کا مزہ ہے کہ ہر سانس سے
یا محمّد محمّد نکلتا رہے
یا محمّد محمّد میں کہتا رہا
نُور کے موتیوں کی لڑی بن گئی
آیتوں سے ملاتا رہا آیتیں
پِھر جو دیکھا تو نعتِ نبی بن گئی
جو بھی آنسو بہے میرے محبوب کے
سب کے سب اَبرِ رحمت کے چھینٹے بنے
چھا گئی رات جب زُلف لہرا گئی
جب تبسّم کیا چاندنی بن گئی
یہ تو مانا کہ جنّت ہے باغِ حسیں
خوبصورت ہے سب خُلد کی سَر زمیں
حُسنِ جنّت کو پھر جب سمیٹا گیا
سَرورِ انبیاء کی گلی بن گئی
جب چھڑا تذکرہ اُن کے رخسار کا
وَالضُّحیٰ پڑھ لیا، وَالقَمر کہہ دیا
آیتوں کی تلاوت بھی ہوتی رہی
نعت بھی ہو گئی، بات بھی بن گئی
سب سے صائم زمانے میں معزور تھا
سب سے بیکس تھا، بےبس تھا، مجبور تھا
اُن کو رحم آ گیا میرے حالات پر
میری عظمت مِری بے بسی بن گئی
شاعر:
علامہ صائم چشتی
نعت خواں:
میلاد رضا قادری
فرحان علی قادری
سیّد حسّان الله حسینی
رُوح تڑپتی رہے، دِل مچلتا رہے
زندگی کا مزہ ہے کہ ہر سانس سے
یا محمّد محمّد نکلتا رہے
یا محمّد محمّد میں کہتا رہا
نُور کے موتیوں کی لڑی بن گئی
آیتوں سے ملاتا رہا آیتیں
پِھر جو دیکھا تو نعتِ نبی بن گئی
جو بھی آنسو بہے میرے محبوب کے
سب کے سب اَبرِ رحمت کے چھینٹے بنے
چھا گئی رات جب زُلف لہرا گئی
جب تبسّم کیا چاندنی بن گئی
یہ تو مانا کہ جنّت ہے باغِ حسیں
خوبصورت ہے سب خُلد کی سَر زمیں
حُسنِ جنّت کو پھر جب سمیٹا گیا
سَرورِ انبیاء کی گلی بن گئی
جب چھڑا تذکرہ اُن کے رخسار کا
وَالضُّحیٰ پڑھ لیا، وَالقَمر کہہ دیا
آیتوں کی تلاوت بھی ہوتی رہی
نعت بھی ہو گئی، بات بھی بن گئی
سب سے صائم زمانے میں معزور تھا
سب سے بیکس تھا، بےبس تھا، مجبور تھا
اُن کو رحم آ گیا میرے حالات پر
میری عظمت مِری بے بسی بن گئی
شاعر:
علامہ صائم چشتی
نعت خواں:
میلاد رضا قادری
فرحان علی قادری
سیّد حسّان الله حسینی
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں