نعت سرکار کی پڑھتا ہوں میں | Naat Sarkar Ki Padhta Hoon Main Lyrics in Urdu

نعت سرکار کی پڑھتا ہوں میں
بس اسی بات سے گھر میں میرے رحمت ہوگی
اک تیرا نام وسیلہ ہے میرا
رنج و غم میں بھی اسی نام سے راحت ہوگی

نعت سرکار کی پڑھتا ہوں میں
بس اسی بات سے گھر میں میرے رحمت ہوگی

اُن کو مختار بنایا ہے میرے مولیٰ نے
خلد میں بس وہی جا سکتا ہے
جس کو حسنین کے نانا کی اجازت ہوگی

نعت سرکار کی پڑھتا ہوں میں
بس اسی بات سے گھر میں میرے رحمت ہوگی

یہ سنا ہے کہ بہت گھور اندھیری ہوگی
قبر کا خوف نہ رکھنا، اے دل !
وہاں سرکار کے چہرے کی زیارت ہوگی

نعت سرکار کی پڑھتا ہوں میں
بس اسی بات سے گھر میں میرے رحمت ہوگی

کبھی یٰسیں، کبھی طٰہٰ، کبھی واللَّیل آیا
جس کی قسمیں میرا رب کھاتا ہے
کتنی دلکش میرے محبوب کی صورت ہوگی

نعت سرکار کی پڑھتا ہوں میں
بس اسی بات سے گھر میں میرے رحمت ہوگی

حشر کا دن بھی عجب دیکھنے والا ہوگا
زلف لہراتے وہ جب آئیں گے
پھر قیامت پہ بھی اک اور قیامت ہوگی

نعت سرکار کی پڑھتا ہوں میں
بس اسی بات سے گھر میں میرے رحمت ہوگی

دو جہاں میں اُسے پھر کون پَناہ میں لے گا
ہوگا رسوا وہ سرِ حشر جسے
سیّدا زہرا کے بچّوں سے عداوت ہوگی

نعت سرکار کی پڑھتا ہوں میں
بس اسی بات سے گھر میں میرے رحمت ہوگی

اُن کی چوکھٹ پہ پڑے ہیں تو بڑی موج میں ہیں
لوٹ کے آئیں گے جب اُس در سے
میرے دل ! تو ہی بتا کیا تیری حالت ہوگی

نعت سرکار کی پڑھتا ہوں میں
بس اسی بات سے گھر میں میرے رحمت ہوگی

رشک سے دور کھڑے دیکھتے ہو نگے زاہد
جب سرِ حشر گنہگاروں پر
میرے آقا کا کرم ہوگا، عنایت ہوگی

نعت سرکار کی پڑھتا ہوں میں
بس اسی بات سے گھر میں میرے رحمت ہوگی

میرا دامن تو گناہوں سے بھرا ہے، الطاف !
اک سہارا ہے کہ میں اُن کا ہوں
اسی نسبت سے سرِ حشر شفاعت ہوگی

نعت سرکار کی پڑھتا ہوں میں
بس اسی بات سے گھر میں میرے رحمت ہوگی


شاعر:
سید الطاف شاہ کاظمی

نعت خواں:
میلاد رضا قادری
عمر منیر قادری
سیدا اریبہ فاطمہ

تبصرے

Most Popular

نور والے آقا کا میلاد آیا | Noor Wale Aaqa Ka Milad Aaya Lyrics in Urdu

جس کو کہتے ہیں سلطان پیغمبراں | وہ پیغمبر مدینے میں موجود ہے | Wo Paigambar Madine Mein Maujood Hai Lyrics in Urdu

المدد پیران پیر غوث الاعظم دستگیر | المدد پیران پیر غوث اعظم دست گیر | Al Madad Peeran-e-Peer Lyrics in Urdu

کعبہ دکھا دے مولا | Kaba Dikha De Maula Lyrics in Urdu

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

میرے حسین تجھے سلام | السلام یا حسین | Mere Hussain Tujhe Salaam Lyrics in Urdu

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے | Sunte Hain Ke Mehshar Mein Sirf Un Ki Rasai Hai Lyrics in Urdu

شکریہ احمد رضا | تیرا ہی چرچہ رہے گا اے بریلی کے رضا | Shukriya Ahmad Raza Lyrics in Urdu

اے زہرا کے بابا سنیں التجا مدینہ بلا لیجئے | Aye Zahra Ke Baba Sunen Iltija Madina Bula Lijiye Lyrics in Urdu