بہن آج مجھ سے جدا ہو رہی ہے | Bahan Aaj Mujh Se Juda Ho Rahi Hai Lyrics in Urdu

بہن آج مجھ سے جدا ہو رہی ہے
لبوں سے یہی بس سدا آ رہی ہے

بڑے ناز سے تجھ کو پالا گیا تھا
تجھے گود لے کے اُچھالا گیا تھا
تجھے اپنی آنکھوں کا سرما بنا کر
محبّت کے سانچے میں ڈھالا گیا تھا
مگر آج قسمت یہ کیا کہہ رہی ہے
بہن آج مجھ سے جدا ہو رہی ہے

بہن آج مجھ سے جدا ہو رہی ہے
لبوں سے یہی بس سدا آ رہی ہے

اگر آج موجود دادا بھی ہوتے
گلے سے لگا کر تجھے چوم لیتے
تیرے سر پہ ہاتھوں کو شفقت سے رکھ کر
جگر تھام کر کے یہی آج کہتے
میری پیاری پوتی کہاں جا رہی ہے
بہن آج مجھ سے جدا ہو رہی ہے

بہن آج مجھ سے جدا ہو رہی ہے
لبوں سے یہی بس سدا آ رہی ہے

تیرے دم سے گھر میں میرے روشنی تھی
میری پیاری امّی کے دل کی کلی تھی
ضعیفی میں ماں کا سہارا بھی تم تھی
تیرے دم سے اُن کے لبوں پر خوشی تھی
مگر آج خوشیاں مٹی جا رہی ہے
بہن آج مجھ سے جدا ہو رہی ہے

بہن آج مجھ سے جدا ہو رہی ہے
لبوں سے یہی بس سدا آ رہی ہے

بڑے ناز سے تجھ کو پالا تھا جس نے
تجھے گود لے کے اچھالا تھا جس نے
کسی کے لیے اب ترستی ہیں آنکھیں
کہ ہر ہر قدم پر سنبھالا تھا جس نے
مجھے یاد اُس کی بہت آ رہی ہے
بہن آج مجھ سے جدا ہو رہی ہے

بہن آج مجھ سے جدا ہو رہی ہے
لبوں سے یہی بس سدا آ رہی ہے

خدا تیرے آنگن کو خوشیوں سے بھر دے
محبّت کے ساگر سے دامن کو بھر دے
لبوں پر ہمیشہ ہی قرآن کر دے
تیرے گھر کو جنّت سا آباد کر دے
تیری ماں یہی سوچ کر رو رہی ہے
بہن آج مجھ سے جدا ہو رہی ہے

بہن آج مجھ سے جدا ہو رہی ہے
لبوں سے یہی بس سدا آ رہی ہے

خدا کی قسم تم سے نفرت نہیں ہے
تیرا گھر بسانا محبّت یہی ہے
میرے دل سے پوچھو گزرتی ہے کیسی
جگر تھام کر آج کہنا یہی ہے
میرے گھر کی اب روشنی جا رہی ہے
بہن آج مجھ سے جدا ہو رہی ہے

بہن آج مجھ سے جدا ہو رہی ہے
لبوں سے یہی بس سدا آ رہی ہے


نشید خواں:
اسد اعظمی

تبصرے

Most Popular

ہم کو اپنی جان سے پیارا یہ ہندوستان ہے | Hum Ko Apni Jaan Se Pyara Ye Hindustan Hai Lyrics in Urdu

نور والے آقا کا میلاد آیا | Noor Wale Aaqa Ka Milad Aaya Lyrics in Urdu

المدد پیران پیر غوث الاعظم دستگیر | المدد پیران پیر غوث اعظم دست گیر | Al Madad Peeran-e-Peer Lyrics in Urdu

کعبہ دکھا دے مولا | Kaba Dikha De Maula Lyrics in Urdu

خدایا دور رحمت دیکھتا میں | نبی کا حسن طلعت دیکھتا میں | Khudaya Daur-e-Rehmat Dekhta Main Lyrics in Urdu

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے | Sunte Hain Ke Mehshar Mein Sirf Un Ki Rasai Hai Lyrics in Urdu

شکریہ احمد رضا | تیرا ہی چرچہ رہے گا اے بریلی کے رضا | Shukriya Ahmad Raza Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

اے زہرا کے بابا سنیں التجا مدینہ بلا لیجئے | Aye Zahra Ke Baba Sunen Iltija Madina Bula Lijiye Lyrics in Urdu