ADVERTISEMENT

چلو آؤ چلتے نبی جی کے گاؤں | Chalo Aao Chalte Nabi Ji Ke Gaon Lyrics in Urdu

وہ زمزم کا پانی، وہ کعبے کی چھاؤں
چلو آؤ چلتے نبی جی کے گاؤں

صفا اور مروہ کے دلکش نظارے
وہ عرفات غارِ حرا کے کنارے
وہ طائف کی سنگلاخ سی ایک وادی
جہاں خوں سے لبریز تھے میرے ہادی
میں دیکھوں حلیمہ کے نورانی گھر کو
کبھی چوم پاؤں میں اسود حجر کو
کبھی ہو زیارت مجھے پائے اقدس
میں دیکھوں وہ نقشِ نَبِیٔ مقدّس
وہ سونے سے کنکر میں دل سے لگاؤں
چلو آؤ چلتے نبی جی کے گاؤں

وہ زمزم کا پانی، وہ کعبے کی چھاؤں
چلو آؤ چلتے نبی جی کے گاؤں

مجھے آبِ زمزم کا تحفہ عطا ہو
سعی کی تڑپ اور جذبہ عطا ہو
مجھے ملتزم کی ہو ساعت نصیبی
جہاں رو کے مانگوں میں تیری فقیری
وہ مکّے کی بستی، وہ کعبے کی گلیاں
وہ خاک و چمن، کوۂ دیدار تلیاں
خدا ! نیک میرا یہ کب سے ہے ارماں
میں دیکھوں حنین اور خندق کا میداں
خدایا ! مجھے اپنے در پر بلا لو
گناہوں کے دلدل سے مجھ کو بچا لو
میں کعبے کا منظر حسیں دیکھ پاؤں
چلو آؤ چلتے نبی جی کے گاؤں

وہ زمزم کا پانی، وہ کعبے کی چھاؤں
چلو آؤ چلتے نبی جی کے گاؤں

میں دیکھوں محمّد کے روضے کی جعلی
سلام عرض کرتا میں سرکارِ عالی
میں دیکھوں مناظر بھی جنّت بقیع کے
جہاں ساتھی آرام فرما نبی کے
وہ میدانِ بدر و اُحُد کے اجالے
وہ غزوات کے دن، وہ تیر اور بھالے
وہ مسجد جو قبلہ تھا اقصٰی ہمارا
تڑپ ہے بہت دیکھنے کا خدارا
تمنّا ہے میری، میں دیکھوں مدینہ
میں دورِ نُبُوّت کا دیکھوں قرینہ
خدا میں بھی قسمت کو اپنی جگاؤں
چلو آؤ چلتے نبی جی کے گاؤں

وہ زمزم کا پانی، وہ کعبے کی چھاؤں
چلو آؤ چلتے نبی جی کے گاؤں

محمّد پہ دیکھوں میں ایمان لاتے
صحابہ کو جبر ومشقّت اٹھاتے
وفاؤں کی بستی، محمّد کے والی
احد کی پکاروں میں روحِ بلالی
صحابہ کو دیکھوں فدا جان کرتے
سر اپنے نبوت پے قربان کرتے
میں دیکھوں مدینے میں شفقت کا منظر
ہیں اصحاب سارے میرے دل کے اندر
خدا میری نسلوں میں پیدا عمر کر
علی کر، تو مثلِ غنی، بو بکر کر
دعا رب سے فانی کی ہے، میں بھی جاؤں
چلو آؤ چلتے نبی جی کے گاؤں

وہ زمزم کا پانی، وہ کعبے کی چھاؤں
چلو آؤ چلتے نبی جی کے گاؤں


شاعر:
حسن فانی

نشید خواں:
حافظ زید آفتاب

تبصرے

Most Popular

المدد پیران پیر غوث الاعظم دستگیر | المدد پیران پیر غوث اعظم دست گیر | Al Madad Peeran-e-Peer Lyrics in Urdu

یا نبی مجھ پہ بھی اک نگاہ کرم | تجھ کو بھیجا گیا ہے کرم کے لیے | Ya Nabi Mujh Pe Bhi Ik Nigah-e-Karam Lyrics in Urdu

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

اے زہرا کے بابا سنیں التجا مدینہ بلا لیجئے | Aye Zahra Ke Baba Sunen Iltija Madina Bula Lijiye Lyrics in Urdu

چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے | Chamak Tujh Se Pate Hain Sab Pane Wale Lyrics in Urdu

کعبہ دکھا دے مولا | Kaba Dikha De Maula Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

وہ بن میں قدم رکھ دیں تو بن جاتا ہے بن پھول | سر تا بقدم ہے تن سلطان زمن پھول تضمین کے ساتھ | Wo Ban Mein Qadam Rakh Den To Ban Jata Hai Ban Phool Lyrics in Urdu

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے | Sunte Hain Ke Mehshar Mein Sirf Un Ki Rasai Hai Lyrics in Urdu

فلک کے نظارو زمیں کی بہارو | حضور آ گئے ہیں | Falak Ke Nazaro Zameen Ki Baharo Lyrics in Urdu