کیونکر نہ میرے دل میں ہو الفت رسول کی | Kyun Kar Na Mere Dil Mein Ho Ulfat Rasool Ki Lyrics in Urdu

کیونکر نہ میرے دل میں ہو الفت رسول کی
جنّت میں لے کے جاۓ گی چاہت رسول کی

کیونکر نہ میرے دل میں ہو الفت رسول کی

چلتا ہوں میں بھی، قافلے والو ! رکو ذرا
ملنے دو بس مجھے بھی اجازت رسول کی

جنّت میں لے کے جاۓ گی چاہت رسول کی

کیونکر نہ میرے دل میں ہو الفت رسول کی

پوچھیں جو دین وایماں نکیرین قبر میں
اُس وقت میرے لب پہ ہو مدحت رسول کی

جنّت میں لے کے جاۓ گی چاہت رسول کی

کیونکر نہ میرے دل میں ہو الفت رسول کی

قبر میں سرکار آئیں تو میں قدموں میں گروں
گر فرشتے بھی اٹھائیں تو میں اُن سے یوں کہوں
اب تو پائے ناز سے میں، اے فرشتو ! کیوں اٹھوں ؟
مر کے پہنچا ہوں یہاں اس دلربا کے واسطے

تڑپا کے اُن کے قدموں میں مجھ کو گرا دے شوق
جس وقت ہو لحد میں زیارت رسول کی

جنّت میں لے کے جاۓ گی چاہت رسول کی

کیونکر نہ میرے دل میں ہو الفت رسول کی

سرکار نے بلا کے مدینہ دکھا دیا
ہوگی مجھے نصیب شفاعت رسول کی

جنّت میں لے کے جاۓ گی چاہت رسول کی

کیونکر نہ میرے دل میں ہو الفت رسول کی

یا رب ! دکھا دے آج کی شب جلوَۂ حبیب
اِک بار تو عطا ہو زیارت رسول کی

ان آنکھوں کا ورنہ کوئی مصرف ہی نہیں ہے
سرکار ! تمہارا رخِ زیبا نظر آئے

یا رب ! دکھا دے آج کی شب جلوَۂ حبیب
اِک بار تو عطا ہو زیارت رسول کی

جنّت میں لے کے جاۓ گی چاہت رسول کی

کیونکر نہ میرے دل میں ہو الفت رسول کی

تو ہے غلام اُن کا، عبیدِ رضا ! تیرے
محشر میں ہوگی ساتھ حمایت رسول کی

جنّت میں لے کے جاۓ گی چاہت رسول کی

کیونکر نہ میرے دل میں ہو الفت رسول کی


شاعر:
اویس رضا قادری

نعت خواں:
اویس رضا قادری
فرحان علی قادری
لائبہ فاطمہ

تبصرے

Most Popular

ہم کو اپنی جان سے پیارا یہ ہندوستان ہے | Hum Ko Apni Jaan Se Pyara Ye Hindustan Hai Lyrics in Urdu

نور والے آقا کا میلاد آیا | Noor Wale Aaqa Ka Milad Aaya Lyrics in Urdu

المدد پیران پیر غوث الاعظم دستگیر | المدد پیران پیر غوث اعظم دست گیر | Al Madad Peeran-e-Peer Lyrics in Urdu

کعبہ دکھا دے مولا | Kaba Dikha De Maula Lyrics in Urdu

خدایا دور رحمت دیکھتا میں | نبی کا حسن طلعت دیکھتا میں | Khudaya Daur-e-Rehmat Dekhta Main Lyrics in Urdu

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے | Sunte Hain Ke Mehshar Mein Sirf Un Ki Rasai Hai Lyrics in Urdu

شکریہ احمد رضا | تیرا ہی چرچہ رہے گا اے بریلی کے رضا | Shukriya Ahmad Raza Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

اے زہرا کے بابا سنیں التجا مدینہ بلا لیجئے | Aye Zahra Ke Baba Sunen Iltija Madina Bula Lijiye Lyrics in Urdu