ADVERTISEMENT

ہر سُو رحمت کا سایا ہے | قربانی کا موسم آیا ہے | Qurbani Ka Mausam Aaya Hai Lyrics in Urdu

عید مبارک ! عید مبارک !
عید مبارک ! عید مبارک !

ہر سُو رحمت کا سایا ہے
قربانی کا موسم آیا ہے
اک کیف جہاں پر چھایا ہے
قربانی کا موسم آیا ہے

قربانی قربانی ! قربانی قربانی !
قربانی قربانی ! قربانی قربانی !

قربانی کرے جو دل سے سدا
خوش ہوتا ہے اس سے رَبُّ الْعُلیٰ
یہ پیارے نبی نے بتایا ہے
قربانی کا موسم آیا ہے

ہر سُو رحمت کا سایا ہے
قربانی کا موسم آیا ہے
اک کیف جہاں پر چھایا ہے
قربانی کا موسم آیا ہے

قربانی قربانی ! قربانی قربانی !
قربانی قربانی ! قربانی قربانی !

ابراہیمی یہ سُنّت ہے
قرآن میں اس کی مدحت ہے
اسلام کا یہ سرمایہ ہے
قربانی کا موسم آیا ہے

ہر سُو رحمت کا سایا ہے
قربانی کا موسم آیا ہے
اک کیف جہاں پر چھایا ہے
قربانی کا موسم آیا ہے

قربانی قربانی ! قربانی قربانی !
قربانی قربانی ! قربانی قربانی !

ہر ایک کے چہرے پر ہے خوشی
بچّوں نے بھی پائی ہے عیدی
قلبِ مومن مسکایا ہے
قربانی کا موسم آیا ہے

ہر سُو رحمت کا سایا ہے
قربانی کا موسم آیا ہے
اک کیف جہاں پر چھایا ہے
قربانی کا موسم آیا ہے

قربانی قربانی ! قربانی قربانی !
قربانی قربانی ! قربانی قربانی !

قربانی سے جس کو پیار نہیں
وہ جنّت کا حقدار نہیں
محبوبِ خدا نے بتایا ہے
قربانی کا موسم آیا ہے

ہر سُو رحمت کا سایا ہے
قربانی کا موسم آیا ہے
اک کیف جہاں پر چھایا ہے
قربانی کا موسم آیا ہے

قربانی قربانی ! قربانی قربانی !
قربانی قربانی ! قربانی قربانی !

مجبور ویتیم و بےکس کی
امداد کرو تم بےبس کی
پیغام یہ پیارا لایہ ہے
قربانی کا موسم آیا ہے

ہر سُو رحمت کا سایا ہے
قربانی کا موسم آیا ہے
اک کیف جہاں پر چھایا ہے
قربانی کا موسم آیا ہے

قربانی قربانی ! قربانی قربانی !
قربانی قربانی ! قربانی قربانی !

عاصم ! بھوکوں کا پیٹ بھرو
بیواؤں کی امداد کرو
سرکار نے یہ فرمایا ہے
قربانی کا موسم آیا ہے

ہر سُو رحمت کا سایا ہے
قربانی کا موسم آیا ہے
اک کیف جہاں پر چھایا ہے
قربانی کا موسم آیا ہے

قربانی قربانی ! قربانی قربانی !
قربانی قربانی ! قربانی قربانی !


شاعر:
محمد عاصم القادری مراد آبادی

نعت خواں:

غلام مصطفیٰ قادری
ساحل رضا قادری
راؤ برادران

تبصرے

Most Popular

المدد پیران پیر غوث الاعظم دستگیر | المدد پیران پیر غوث اعظم دست گیر | Al Madad Peeran-e-Peer Lyrics in Urdu

یا نبی مجھ پہ بھی اک نگاہ کرم | تجھ کو بھیجا گیا ہے کرم کے لیے | Ya Nabi Mujh Pe Bhi Ik Nigah-e-Karam Lyrics in Urdu

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

اے زہرا کے بابا سنیں التجا مدینہ بلا لیجئے | Aye Zahra Ke Baba Sunen Iltija Madina Bula Lijiye Lyrics in Urdu

چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے | Chamak Tujh Se Pate Hain Sab Pane Wale Lyrics in Urdu

کعبہ دکھا دے مولا | Kaba Dikha De Maula Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

وہ بن میں قدم رکھ دیں تو بن جاتا ہے بن پھول | سر تا بقدم ہے تن سلطان زمن پھول تضمین کے ساتھ | Wo Ban Mein Qadam Rakh Den To Ban Jata Hai Ban Phool Lyrics in Urdu

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے | Sunte Hain Ke Mehshar Mein Sirf Un Ki Rasai Hai Lyrics in Urdu

فلک کے نظارو زمیں کی بہارو | حضور آ گئے ہیں | Falak Ke Nazaro Zameen Ki Baharo Lyrics in Urdu