سراپا صدق و صفا کو حسین کہتے ہیں | Sarapa Sidq-o-Safa Ko Hussain Kehte Hain Lyrics in Urdu

سلام سلام سلام یا حسین !
سلام سلام سلام یا حسین !

زمین وآسمان میں حسین سا کوئی نہیں
خدا کے اس جہان میں حسین سا کوئی نہیں

رضائے حق پہ کربلا میں اپنا سب لٹا دیا
خدا کے اس جہان میں حسین سا کوئی نہیں

حسین سا کوئی نہیں، حسین سا کوئی نہیں
حسین سا کوئی نہیں، حسین سا کوئی نہیں

لکھے گا کون اس طرح شہادتوں کی داستاں ؟
کسی کے خاندان میں حسین سا کوئی نہیں

کرے گا کون سامنا یزیدِ وقت کا یہاں ؟
ہمارے درمیان میں حسین سا کوئی نہیں

حسین سا کوئی نہیں، حسین سا کوئی نہیں
حسین سا کوئی نہیں، حسین سا کوئی نہیں

سراپا صدق و صفا کو حسین کہتے ہیں
عطائے شیرِ خدا کو حسین کہتے ہیں

حسنیت کا زمانے میں ہوتا ہے چرچہ
یزیدیت کا نشاں بھی کہیں نہیں ملتا
اسی لئے تو لگاتے ہیں اہلِ حق نعرہ
فنا یزید، بقا کو حسین کہتے ہیں

سراپا صدق و صفا کو حسین کہتے ہیں
عطائے شیرِ خدا کو حسین کہتے ہیں

سلام یا حسین ! سلام یا حسین !
سلام یا حسین ! سلام یا حسین !

حسین نام ہے شفقت کا، مہربانی کا
حسین نام ہے جرأت کا، کامرانی کا
سبب حسین ہے باطل کی ناتوانی کا
مجاہدوں کی صدا کو حسین کہتے ہیں

سراپا صدق و صفا کو حسین کہتے ہیں
عطائے شیرِ خدا کو حسین کہتے ہیں

سلام یا حسین ! سلام یا حسین !
سلام یا حسین ! سلام یا حسین !

نبی کے دین پہ قرباں ہوا جواں بیٹا
شہید ہو گیا کربل میں ننھا شہزادہ
مصیبتوں میں بھی کرتا رہا جو شکرِ خدا
اُسی خدا کی رضا کو حسین کہتے ہیں

سراپا صدق و صفا کو حسین کہتے ہیں
عطائے شیرِ خدا کو حسین کہتے ہیں

سلام یا حسین ! سلام یا حسین !
سلام یا حسین ! سلام یا حسین !

حسین دستِ جفا کو ہے توڑنے والا
حسین ناطہ خدا سے ہے جوڑ نے والا
حسین صبر کی پوشاک اوڑھنے والا
صراطِ رشد و ہدا کو حسین کہتے ہیں

سراپا صدق و صفا کو حسین کہتے ہیں
عطائے شیرِ خدا کو حسین کہتے ہیں

سلام یا حسین ! سلام یا حسین !
سلام یا حسین ! سلام یا حسین !

حسینیت پہ جو قائم ہیں بو ترابی ہیں
یہی وہ لوگ ہیں سچّے ہیں انقلابی ہیں
رگوں میں خون حلالی ہے، خاندانی ہیں
اُنہیں کے راہنما کو حسین کہتے ہیں

سراپا صدق و صفا کو حسین کہتے ہیں
عطائے شیرِ خدا کو حسین کہتے ہیں

سلام یا حسین ! سلام یا حسین !
سلام یا حسین ! سلام یا حسین !

وہ جس کا، شوقِ فریدی ! جہاں میں ہے چرچہ
وہ جس کو سارے شہیدوں کا کہتے ہیں آقا
جسے کلامِ خدا نے بھی ہے کہا زندہ
اسی دوام و بقا کو حسین کہتے ہیں

سراپا صدق و صفا کو حسین کہتے ہیں
عطائے شیرِ خدا کو حسین کہتے ہیں

سلام یا حسین ! سلام یا حسین !
سلام یا حسین ! سلام یا حسین !

سلام سلام سلام یا حسین !
سلام سلام سلام یا حسین !


شاعر:
شوق فریدی انڈیا

نعت خواں:
حافظ طاہر قادری
حافظ احسن قادری

تبصرے

Most Popular

ہم کو اپنی جان سے پیارا یہ ہندوستان ہے | Hum Ko Apni Jaan Se Pyara Ye Hindustan Hai Lyrics in Urdu

کعبہ دکھا دے مولا | Kaba Dikha De Maula Lyrics in Urdu

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

المدد پیران پیر غوث الاعظم دستگیر | المدد پیران پیر غوث اعظم دست گیر | Al Madad Peeran-e-Peer Lyrics in Urdu

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے | Sunte Hain Ke Mehshar Mein Sirf Un Ki Rasai Hai Lyrics in Urdu

جاہ و جلال دو نہ ہی مال و منال دو | Jaah-o-Jalal Do Na Hi Maal-o-Manal Do Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

درود اہل بیت | پیاری نبی کی ذات پر رب کا درود ہے | Durood Ahl-e-Bait Lyrics in Urdu

اے زہرا کے بابا سنیں التجا مدینہ بلا لیجئے | Aye Zahra Ke Baba Sunen Iltija Madina Bula Lijiye Lyrics in Urdu

یا نبی مجھ پہ بھی اک نگاہ کرم | تجھ کو بھیجا گیا ہے کرم کے لیے | Ya Nabi Mujh Pe Bhi Ik Nigah-e-Karam Lyrics in Urdu