در پیش ہو طیبہ کا سفر کیسا لگے گا | Darpesh Ho Taiba Ka Safar Kaisa Lagega Lyrics in Urdu

در پیش ہو طیبہ کا سفر کیسا لگے گا
گزرے جو وہاں شام و سحر کیسا لگے گا

در پیش ہو طیبہ کا سفر کیسا لگے گا

بڑا اچّھا لگے گا، بڑا پیارا لگے گا

اے کاش ! مدینے میں مجھے موت یوں آئے
قدموں میں ہو سرکار کے سر کیسا لگے گا

در پیش ہو طیبہ کا سفر کیسا لگے گا

بڑا اچّھا لگے گا، بڑا پیارا لگے گا

اے پیارے خدا ! دیکھوں میں سرکار کا جلوہ
مِل جائے دعا کو جو اثر کیسا لگے گا

در پیش ہو طیبہ کا سفر کیسا لگے گا

بڑا اچّھا لگے گا، بڑا پیارا لگے گا

جب دور سے ہے اتنا حسیں گنبدِ خضرا
اس پار یہ عالم ہے، اُدھر کیسا لگے گا

در پیش ہو طیبہ کا سفر کیسا لگے گا

بڑا اچّھا لگے گا، بڑا پیارا لگے گا

آجائیں اگر گھر میں میرے رحمتِ عالم
میں کیسا لگوں گا، میرا گھر کیسا لگے گا

در پیش ہو طیبہ کا سفر کیسا لگے گا

بڑا اچّھا لگے گا، بڑا پیارا لگے گا

طیبہ کی سعادت تو یوں پاتے ہیں ہزاروں
مُرشد کا ساتھ ہو جو سفر کیسا لگے گا

در پیش ہو طیبہ کا سفر کیسا لگے گا

بڑا اچّھا لگے گا، بڑا پیارا لگے گا

پائی ہے مُنوّر نے قضا در پہ نبی کے
آ جائے وطن میں یہ خبر کیسا لگے گا

در پیش ہو طیبہ کا سفر کیسا لگے گا

بڑا اچّھا لگے گا، بڑا پیارا لگے گا


نعت خواں:
فرحان علی قادری
سیدا اریبہ فاطمہ
غلام مصطفیٰ قادری

تبصرے

Most Popular

نور والے آقا کا میلاد آیا | Noor Wale Aaqa Ka Milad Aaya Lyrics in Urdu

جس کو کہتے ہیں سلطان پیغمبراں | وہ پیغمبر مدینے میں موجود ہے | Wo Paigambar Madine Mein Maujood Hai Lyrics in Urdu

المدد پیران پیر غوث الاعظم دستگیر | المدد پیران پیر غوث اعظم دست گیر | Al Madad Peeran-e-Peer Lyrics in Urdu

کعبہ دکھا دے مولا | Kaba Dikha De Maula Lyrics in Urdu

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

میرے حسین تجھے سلام | السلام یا حسین | Mere Hussain Tujhe Salaam Lyrics in Urdu

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے | Sunte Hain Ke Mehshar Mein Sirf Un Ki Rasai Hai Lyrics in Urdu

شکریہ احمد رضا | تیرا ہی چرچہ رہے گا اے بریلی کے رضا | Shukriya Ahmad Raza Lyrics in Urdu

اے زہرا کے بابا سنیں التجا مدینہ بلا لیجئے | Aye Zahra Ke Baba Sunen Iltija Madina Bula Lijiye Lyrics in Urdu