دل میں الفت حسن حسین کی ہے | Dil Mein Ulfat Hasan Hussain Ki Hai Lyrics in Urdu
دل میں اُلفت حَسن حُسین کی ہے
یہ عنایت حَسن حُسین کی ہے
دونوں مالک ہیں پوری جنّت کے
یعنی جنّت حَسن حُسین کی ہے
کیوں لٹاؤں نہ نام پر اُن کے
ساری دَولت حَسن حُسین کی ہے
عکس دونوں ہیں اپنے نانا کے
کیا شباہت حَسن حُسین کی ہے
لے کے جائے گی سیدھا جنّت میں
کیا محبّت حَسن حُسین کی ہے
نام پر اُن کے جان بھی دے دوں
یہ امانت حَسن حُسین کی ہے
اک مُصّلے پے، ایک نیزے پر
کیا تلاوت حَسن حُسین کی ہے
خوش نصیبی ہے، اے وصی ! تیری
لب پہ مِدحت حَسن حُسین کی ہے
شاعر:
سید عبدالوصی قادری
نعت خواں:
سید عبدالوصی قادری
یہ عنایت حَسن حُسین کی ہے
دونوں مالک ہیں پوری جنّت کے
یعنی جنّت حَسن حُسین کی ہے
کیوں لٹاؤں نہ نام پر اُن کے
ساری دَولت حَسن حُسین کی ہے
عکس دونوں ہیں اپنے نانا کے
کیا شباہت حَسن حُسین کی ہے
لے کے جائے گی سیدھا جنّت میں
کیا محبّت حَسن حُسین کی ہے
نام پر اُن کے جان بھی دے دوں
یہ امانت حَسن حُسین کی ہے
اک مُصّلے پے، ایک نیزے پر
کیا تلاوت حَسن حُسین کی ہے
خوش نصیبی ہے، اے وصی ! تیری
لب پہ مِدحت حَسن حُسین کی ہے
شاعر:
سید عبدالوصی قادری
نعت خواں:
سید عبدالوصی قادری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں