ہم کبھی نہ بھلائیں گے | Hum Kabhi Na Bhulayenge Lyrics in Urdu

اے مصطفیٰ کے نواسو !
علی کے دلدارو !
تمہیں خدا کے یہ بندے سلام کہتے ہیں

ہے یاد وہ منظر کربل کا
بہتا ہوا خون وہ اصغر کا
وہ زخمی بدن، جلتے خیمے
نظروں سے نہ ہرگز جائیں گے

ہم کبھی نہ بھلائیں گے
ہم کبھی نہ بھلائیں گے

زہرا کے مہکتے گلشن کا
ہر پھول مسل ڈالا تو نے
پیاسے ہونٹوں کو زخمی کیا
ظالم ! کیا کر ڈالا تو نے
یہ ظلم، یہ آلِ نبی پہ ستم
ساری دنیا کو بتائیں گے

ہم کبھی نہ بھلائیں گے
ہم کبھی نہ بھلائیں گے

وہ لٹتی جوانی قاسم کی
عبّاس کے وہ کٹتے بازو
وہ عون و محمّد کی لاشیں
وہ بہتا ہوا کربل میں لہو
محشر کے دن یہ ظلم وستم
ظالم پہ قہر بن جائیں گے

ہم کبھی نہ بھلائیں گے
ہم کبھی نہ بھلائیں گے

یہ ذکر، یہ گیت شہادت کے
یہ نغمے ان کی شجاعت کے
یہ گھر گھر میں اُن کی باتیں
لب پر نعرے اور نم آنکھیں
عاشورہ کا دن اور سوکھی زباں
کربل کی یاد دلائیں گے

ہم کبھی نہ بھلائیں گے
ہم کبھی نہ بھلائیں گے

اے کوفیو ! یہ کیا تم نے کیا
آلِ احمد کو دھوکہ دیا
پہلے دعوت دی آنے کی
آئے تو تنہا چھوڑ دیا
خود کو حق پر کہنے والے
منہ کیا حیدر کو دکھائیں گے

ہم کبھی نہ بھلائیں گے
ہم کبھی نہ بھلائیں گے

اللہ کی اک شمشیر ہیں یہ
ہاں ہاں دیکھو شبّیر ہیں یہ
ابن حیدر، زہرا کے پسر
نانا ہیں ان کے خیر بشر
عاصم ! ہیں یہ جنّت کے مالک
یہ ہی جنت دلوائیں گے

ہم کبھی نہ بھلائیں گے
ہم کبھی نہ بھلائیں گے


شاعر:
محمد عاصم القادری مرادابادی

نعت خواں:
سید حسان اللہ حسینی

تبصرے

Most Popular

ہم کو اپنی جان سے پیارا یہ ہندوستان ہے | Hum Ko Apni Jaan Se Pyara Ye Hindustan Hai Lyrics in Urdu

کعبہ دکھا دے مولا | Kaba Dikha De Maula Lyrics in Urdu

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

المدد پیران پیر غوث الاعظم دستگیر | المدد پیران پیر غوث اعظم دست گیر | Al Madad Peeran-e-Peer Lyrics in Urdu

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے | Sunte Hain Ke Mehshar Mein Sirf Un Ki Rasai Hai Lyrics in Urdu

جاہ و جلال دو نہ ہی مال و منال دو | Jaah-o-Jalal Do Na Hi Maal-o-Manal Do Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

درود اہل بیت | پیاری نبی کی ذات پر رب کا درود ہے | Durood Ahl-e-Bait Lyrics in Urdu

اے زہرا کے بابا سنیں التجا مدینہ بلا لیجئے | Aye Zahra Ke Baba Sunen Iltija Madina Bula Lijiye Lyrics in Urdu

یا نبی مجھ پہ بھی اک نگاہ کرم | تجھ کو بھیجا گیا ہے کرم کے لیے | Ya Nabi Mujh Pe Bhi Ik Nigah-e-Karam Lyrics in Urdu