سرکار غوث اعظم نظر کرم خدارا | Sarkar-e-Ghaus-e-Azam Nazar-e-Karam Khudara Lyrics in Urdu
سرکارِ غوثِ اعظم ! نظرِ کرم خُدا را
میرا خالی کاسہ بھر دو، میں فقیر ہوں تمہارا
سب کا کوئی نہ کوئی دنیا میں آسرا ہے
میرا بہ جُز تمہارے کوئی نہیں سہارا
مولیٰ علی کا صدقہ، گنجِ شکر کا صدقہ
میری لاج رکھ لو، یا غوث ! میں مُرِید ہوں تمہارا
جھولی کو میری بھر دو، ورنہ کہے گی دنیا
ایسے سخی کا منگتا پھرتا ہے مارا مارا
میراں بنے ہیں دُولہا، محفل سجی ہوئی ہے
سب اولیا براتی، کیا خوب ہے نظارہ
یہ عطائے دستگیری کوئی میرے دل سے پُوچھے
وہیں آ گئے مدد کو، میں نے جب جہاں پُکارا
یہ ادائے دستگیری کوئی میرے دل سے پوچھے
وہیں آ گئے مدد کو، میں نے جب جہاں پکارا
یہ تیرا کرم ہے مُرشِد ! جو بنا لیا ہے اپنا
کہاں رُو سِیاہ فریدی، کہاں سِلسِلہ تمہارا
نعت خواں:
اویس رضا قادری
عبد الحبیب عطاری
میرا خالی کاسہ بھر دو، میں فقیر ہوں تمہارا
سب کا کوئی نہ کوئی دنیا میں آسرا ہے
میرا بہ جُز تمہارے کوئی نہیں سہارا
مولیٰ علی کا صدقہ، گنجِ شکر کا صدقہ
میری لاج رکھ لو، یا غوث ! میں مُرِید ہوں تمہارا
جھولی کو میری بھر دو، ورنہ کہے گی دنیا
ایسے سخی کا منگتا پھرتا ہے مارا مارا
میراں بنے ہیں دُولہا، محفل سجی ہوئی ہے
سب اولیا براتی، کیا خوب ہے نظارہ
یہ عطائے دستگیری کوئی میرے دل سے پُوچھے
وہیں آ گئے مدد کو، میں نے جب جہاں پُکارا
یہ ادائے دستگیری کوئی میرے دل سے پوچھے
وہیں آ گئے مدد کو، میں نے جب جہاں پکارا
یہ تیرا کرم ہے مُرشِد ! جو بنا لیا ہے اپنا
کہاں رُو سِیاہ فریدی، کہاں سِلسِلہ تمہارا
نعت خواں:
اویس رضا قادری
عبد الحبیب عطاری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں