تقدیر سے ملی ہے محبت حسین کی | Taqdeer Se Mili Hai Mohabbat Hussain Ki Lyrics in Urdu
تقدیر سے ملی ہے محبّت حُسین کی
جنّت میں لے کے جائے گی اُلفت حُسین کی
ربِّ حُسین ! واسطہ پیارے حُسین کا
فِردَوس میں عطا ہو رَفاقت حُسین کی
ماں فاطمہ تو والدِ ماجِد ہیں مرتضیٰ
نانا نبی ہیں، خوب ہے قِسمت حُسین کی
شیرِ خدا کے شیر ہیں،بے حد دلیر ہیں
مشہور ہے جہاں میں شُجاعت حُسین کی
کنبہ لٹایا، جان بھی اپنی نِثار کی
بے مِثل و بے مِثال شَہادت حُسین کی
تختِ یزید خاک میں مل کر فنا ہوا
ہے آج بھی دلوں پہ حکومت حُسین کی
دل میں رچا لے عشق تو زہرا کے لال کا
محشر میں رنگ لائے گی چاہت حُسین کی
مولیٰ علی کے لال کا ادنیٰ غلام ہوں
نِسبت رہے، الٰہی ! سلامت حُسین کی
بُو بکر اور عُمر کے طُفیل، اے خدائے پاک !
مرنے سے پہلے دیکھ لوں تُربت حُسین کی
محروم کیسے ہو بھلا منگتا حسین کا
خالی پھرانا ہے نہیں عادت حُسین کی
بھر بھر کے جھولیاں لئے جاتے ہیں سب گَدا
مشہور ہے جہاں میں سخاوت حُسین کی
عطّار کی یہ آرزو پوری ہو، یا خُدا !
اِس کو دکھا دے خواب میں صورت حُسین کی
شاعر:
محمد الیاس عطار قادری
نعت خواں:
حسان عطاری
مدنی رضا عطاری
آصف عطاری
عارف عطاری
جنّت میں لے کے جائے گی اُلفت حُسین کی
ربِّ حُسین ! واسطہ پیارے حُسین کا
فِردَوس میں عطا ہو رَفاقت حُسین کی
ماں فاطمہ تو والدِ ماجِد ہیں مرتضیٰ
نانا نبی ہیں، خوب ہے قِسمت حُسین کی
شیرِ خدا کے شیر ہیں،بے حد دلیر ہیں
مشہور ہے جہاں میں شُجاعت حُسین کی
کنبہ لٹایا، جان بھی اپنی نِثار کی
بے مِثل و بے مِثال شَہادت حُسین کی
تختِ یزید خاک میں مل کر فنا ہوا
ہے آج بھی دلوں پہ حکومت حُسین کی
دل میں رچا لے عشق تو زہرا کے لال کا
محشر میں رنگ لائے گی چاہت حُسین کی
مولیٰ علی کے لال کا ادنیٰ غلام ہوں
نِسبت رہے، الٰہی ! سلامت حُسین کی
بُو بکر اور عُمر کے طُفیل، اے خدائے پاک !
مرنے سے پہلے دیکھ لوں تُربت حُسین کی
محروم کیسے ہو بھلا منگتا حسین کا
خالی پھرانا ہے نہیں عادت حُسین کی
بھر بھر کے جھولیاں لئے جاتے ہیں سب گَدا
مشہور ہے جہاں میں سخاوت حُسین کی
عطّار کی یہ آرزو پوری ہو، یا خُدا !
اِس کو دکھا دے خواب میں صورت حُسین کی
شاعر:
محمد الیاس عطار قادری
نعت خواں:
حسان عطاری
مدنی رضا عطاری
آصف عطاری
عارف عطاری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں