اہلسنت پر بریلی والے کا احسان ہے | Ahl-e-Sunnat Par Bareilly Wale Ka Ehsan Hai Lyrics in Urdu
عاشقانِ سیّدِ ابرار کا اعلان ہے
اہلسنّت پر بریلی والے کا احسان ہے
حقّ و باطل کا ہے اس نے فرق واضح کر دیا
عشق اہلِ بیت اور اصحاب کا سکھلا دیا
اہلِ حق کی دورِ حاضر میں وہی پہچان ہے
اہلسنّت پر بریلی والے کا احسان ہے
عاشقانِ سیّدِ ابرار کا اعلان ہے
اہلسنّت پر بریلی والے کا احسان ہے
جب سوال آیا کہ کیا ہے علمِ غیبِ مصطفیٰ
گھنٹوں میں اَلدّولَۃُ المَکِّیہ اُس نے لکھ دیا
اُس کی اِس کاوش پہ دنیا آج تک حیران ہے
اہلسنّت پر بریلی والے کا احسان ہے
عاشقانِ سیّدِ ابرار کا اعلان ہے
اہلسنّت پر بریلی والے کا احسان ہے
کنزالایماں کا اُسی نے ہم کو ہے تحفہ دیا
رہنمائی کے لیے بخشا فتاویٰ رضویہ
نعت خوانی میں بنا وہ ہند کا حسّان ہے
اہلسنّت پر بریلی والے کا احسان ہے
عاشقانِ سیّدِ ابرار کا اعلان ہے
اہلسنّت پر بریلی والے کا احسان ہے
وہ ہے پہرے دار ناموسِ شۂ ابرار کا
اور کھلا دشمن ہے شاہِ دین کے غدّار کا
جان و دل سے وہ شۂ کونین پر قربان ہے
اہلسنّت پر بریلی والے کا احسان ہے
عاشقانِ سیّدِ ابرار کا اعلان ہے
اہلسنّت پر بریلی والے کا احسان ہے
خانقاہوں کی تَقَدُّس کا محافظ ہے وہی
حق پرستوں کے عقیدے کی حفاظت اُس نے کی
بالیقیں وہ حافظِ اسلام اور ایمان ہے
اہلسنّت پر بریلی والے کا احسان ہے
عاشقانِ سیّدِ ابرار کا اعلان ہے
اہلسنّت پر بریلی والے کا احسان ہے
عاشقِ صادق ہے وہ کونین کے سلطان کا
اُس کا، اے شوقِ فریدی ! ہوگا یونہی تذکرہ
وہ نبی کے عاشقوں کا سیّد و سلطان ہے
اہلسنّت پر بریلی والے کا احسان ہے
عاشقانِ سیّدِ ابرار کا اعلان ہے
اہلسنّت پر بریلی والے کا احسان ہے
شاعر:
شوق فریدی انڈیا
نعت خواں:
محمد حسان رضا قادری
اہلسنّت پر بریلی والے کا احسان ہے
حقّ و باطل کا ہے اس نے فرق واضح کر دیا
عشق اہلِ بیت اور اصحاب کا سکھلا دیا
اہلِ حق کی دورِ حاضر میں وہی پہچان ہے
اہلسنّت پر بریلی والے کا احسان ہے
عاشقانِ سیّدِ ابرار کا اعلان ہے
اہلسنّت پر بریلی والے کا احسان ہے
جب سوال آیا کہ کیا ہے علمِ غیبِ مصطفیٰ
گھنٹوں میں اَلدّولَۃُ المَکِّیہ اُس نے لکھ دیا
اُس کی اِس کاوش پہ دنیا آج تک حیران ہے
اہلسنّت پر بریلی والے کا احسان ہے
عاشقانِ سیّدِ ابرار کا اعلان ہے
اہلسنّت پر بریلی والے کا احسان ہے
کنزالایماں کا اُسی نے ہم کو ہے تحفہ دیا
رہنمائی کے لیے بخشا فتاویٰ رضویہ
نعت خوانی میں بنا وہ ہند کا حسّان ہے
اہلسنّت پر بریلی والے کا احسان ہے
عاشقانِ سیّدِ ابرار کا اعلان ہے
اہلسنّت پر بریلی والے کا احسان ہے
وہ ہے پہرے دار ناموسِ شۂ ابرار کا
اور کھلا دشمن ہے شاہِ دین کے غدّار کا
جان و دل سے وہ شۂ کونین پر قربان ہے
اہلسنّت پر بریلی والے کا احسان ہے
عاشقانِ سیّدِ ابرار کا اعلان ہے
اہلسنّت پر بریلی والے کا احسان ہے
خانقاہوں کی تَقَدُّس کا محافظ ہے وہی
حق پرستوں کے عقیدے کی حفاظت اُس نے کی
بالیقیں وہ حافظِ اسلام اور ایمان ہے
اہلسنّت پر بریلی والے کا احسان ہے
عاشقانِ سیّدِ ابرار کا اعلان ہے
اہلسنّت پر بریلی والے کا احسان ہے
عاشقِ صادق ہے وہ کونین کے سلطان کا
اُس کا، اے شوقِ فریدی ! ہوگا یونہی تذکرہ
وہ نبی کے عاشقوں کا سیّد و سلطان ہے
اہلسنّت پر بریلی والے کا احسان ہے
عاشقانِ سیّدِ ابرار کا اعلان ہے
اہلسنّت پر بریلی والے کا احسان ہے
شاعر:
شوق فریدی انڈیا
نعت خواں:
محمد حسان رضا قادری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں