تیری ذات ہے عبقری غوث اعظم | Teri Zaat Hai Abqari Ghous-e-Azam Lyrics in Urdu
تیری ذات ہے عبقری، غوثِ اعظم
!
مِلی ہے تجھے سروری، غوثِ اعظم !
تِرا بندہ دوزخ کی آتش سے، مولیٰ !
بری ہے بری ہے بری، غوثِ اعظم !
خدا کا کرم ہے میں بندہ ہوں تیرا
ہوا جب سے میں قادری، غوثِ اعظم !
تِرا، تیرے بابا کا ذکرِ مُعطّر
یہی ہے میری شاعری، غوثِ اعظم !
کبھی خواب میں آ کے جلوہ دکھاؤ
نظر منتظر ہے مِری، غوثِ اعظم !
تیرے در پہ جاؤں تو واپس نہ آؤں
مُیسّر ہو وہ حاضری، غوثِ اعظم !
کروں ہر گھڑی تیرے نانا کی خدمت
مجھے دے دے وہ نوکری، غوثِ اعظم !
سنور جائے میرے مُقدّر کی بگڑی
نظر ڈالو اک سرسری، غوثِ اعظم !
تو ہے عبدِ قادر، ترا رب ہے قادر
زہے بخت میں قادری، غوثِ اعظم !
تِرے دُشمنوں پر خدا کے غضب کی
قہر بن کے بجلی گری، غوثِ اعظم !
تو وہ بندہ پرور ہے فضلِ خدا سے
فدا تجھ پہ ہے پروری، غوثِ اعظم !
زمانے کے حالات تجھ پر عیاں ہیں
سبھی باطِنی ظاہری، غوثِ اعظم !
ہر اِک شاتمِ مصطفیٰ کو سزا دو
یہی عرض ہے آخری، غوثِ اعظم !
شہا ! اپنے ایّوب پر اِک نظر ہو
یہی عرض ہے آخری، غوثِ اعظم !
پھراؤ نہ ایّوب کو اب خدارا
اِسے دے دو اب نوکری، غوثِ اعظم !
شاعر:
محمد ایوب رضا امجدی
نعت خواں:
عبدالمصطفیٰ رضوی ادونی
مِلی ہے تجھے سروری، غوثِ اعظم !
تِرا بندہ دوزخ کی آتش سے، مولیٰ !
بری ہے بری ہے بری، غوثِ اعظم !
خدا کا کرم ہے میں بندہ ہوں تیرا
ہوا جب سے میں قادری، غوثِ اعظم !
تِرا، تیرے بابا کا ذکرِ مُعطّر
یہی ہے میری شاعری، غوثِ اعظم !
کبھی خواب میں آ کے جلوہ دکھاؤ
نظر منتظر ہے مِری، غوثِ اعظم !
تیرے در پہ جاؤں تو واپس نہ آؤں
مُیسّر ہو وہ حاضری، غوثِ اعظم !
کروں ہر گھڑی تیرے نانا کی خدمت
مجھے دے دے وہ نوکری، غوثِ اعظم !
سنور جائے میرے مُقدّر کی بگڑی
نظر ڈالو اک سرسری، غوثِ اعظم !
تو ہے عبدِ قادر، ترا رب ہے قادر
زہے بخت میں قادری، غوثِ اعظم !
تِرے دُشمنوں پر خدا کے غضب کی
قہر بن کے بجلی گری، غوثِ اعظم !
تو وہ بندہ پرور ہے فضلِ خدا سے
فدا تجھ پہ ہے پروری، غوثِ اعظم !
زمانے کے حالات تجھ پر عیاں ہیں
سبھی باطِنی ظاہری، غوثِ اعظم !
ہر اِک شاتمِ مصطفیٰ کو سزا دو
یہی عرض ہے آخری، غوثِ اعظم !
شہا ! اپنے ایّوب پر اِک نظر ہو
یہی عرض ہے آخری، غوثِ اعظم !
پھراؤ نہ ایّوب کو اب خدارا
اِسے دے دو اب نوکری، غوثِ اعظم !
شاعر:
محمد ایوب رضا امجدی
نعت خواں:
عبدالمصطفیٰ رضوی ادونی
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں