فضل رب پاک سے بھائی میرا دولہا بنا | مدنی سہرا | Fazl-e-Rabb-e-Pak Se Bhai Mera Dulha Bana Lyrics in Urdu
فضلِ ربِّ پاک سے بھائی میرا دولہا بنا
خوشنما پُھولوں کا اِس کے سر پہ ہے سہرا سجا
آج مولیٰ بخش فضلِ رب سے ہے دولہا بنا

اِس کی شادی خانہ آبادی ہو، ربِّ مصطفیٰ !
از طفیلِ غوث و خواجہ، از پئے احمد رضا
اُن کی زَوجہ، یا خدا ! کرتی رہے پردہ سدا
از طفیلِ حضرتِ عثماں غنئ باحیا
تُو سدا رکھنا سلامت اِن کا جوڑا، کردگار !
اِن کو جھگڑوں سے بچانا از طفیلِ چار یار
اِن کو خوشیاں دو جہاں میں تُو عطا کر، کبریا !
کچھ نہ چھائے اِن پہ غم کی، رنج کی کالی گھٹا
تُو نحوست سے اِنہیں فیشن کی، اے مولیٰ ! بچا
سُنّتوں پر یہ عمل کرتے رہیں، یا رب ! سَدا
نیک اولاد اِن کو، مولیٰ ! عافِیَت سے ہو عطا
واسِطہ، یا رب ! مدینے کی مبارک خاک کا
یا الٰہی ! جب تلک دونوں یہاں جیتے رہیں
سُنّتوں کی خُوب خدمت یہ سدا کرتے رہیں
اس طرح مہکا کرے یہ گھر کا گھر، پیارے خُدا !
پُھول مہکا کرتے ہیں جیسے مدینے کے سدا
یا الٰہی ! دے سعادت اِن کو حج کی بار بار
بار بار اِن کو دِکھا میٹھے مُحمّد کا دِیار
ہو بقیعِ پاک میں دونوں کو مدفن بھی عطا
سبز گنبد کا تجھے دیتا ہوں، مولیٰ ! واسِطہ
یہ میاں بیوی رہیں جنّت میں یکجا، اے خدا !
یا الٰہی ! تجھ سے ہے عطّارِ عاجِز کی دعا
شاعر:
محمد الیاس عطار قادری
نعت خواں:
اویس رضا قادری
حافظ طاہر قادری

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں