اپنے حالات کو میں بتاؤں کسے تیرے ہوتے ہوئے خواجۂ خواجگاں | Apne Halat Ko Main Bataun Kise Tere Hote Hue Khwaja-e-Khwajgan Lyrics in Urdu
اپنے حالات کو میں بتاؤں کِسے تیرے ہوتے ہوئے، خواجۂ خواجگاں
!
دُکھ بھری داستاں میں سُناؤں کِسے تیرے ہوتے ہوئے، خواجۂ خواجگاں !
تیرے مے خانے سے جام پی کر کے میں مست ایسا ہُوا، لوگ حیران تھے
کیفیت دِل کی اپنے دِکھاؤں کِسے تیرے ہوتے ہوئے، خواجۂ خواجگاں !
احترام کرو سارے عُشّاق کا یہ کہا ہے بزرگوں نے لیکن سُنو
ایک دِل ہے میں اِس دِل میں لاؤں کِسے تیرے ہوتے ہوئے، خواجۂ خواجگاں !
میرے اشرف پِیا کا کرم ہی تو ہے، جو غُلامی مِلی تیرے در کی مجھے
دِل میں تیرے سِوا میں بساؤں کِسے تیرے ہوتے ہوئے، خواجۂ خواجگاں !
کِتنا ہے مست اشرف تیرے عِشق میں، سُنتا ہے ہی نہیں وہ کِسی کی صدا
بس وہ کہتا ہے اس دل میں لاؤں کسے تیرے ہوتے ہوئے، خواجۂ خواجگاں !
شاعر:
سید محمد اشرف اشرفی
نعت خواں:
معین الدین بلبلِ مستجاب

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں