ماں باپ نے جینے کے ہمیں ڈھنگ سکھائے | Maa Baap Ne Jeene Ke Hamein Dhang Sikhaye Lyrics in Urdu

ماں باپ نے جینے کے ہمیں ڈھنگ سِکھائے
ماں باپ کے باعِث ہی تو اِس دُنیا میں آئے

جب بول نہ سکتے تھے کوئی لفظ زُباں سے
یہ تب بھی سمجھتے تھے سب احساس ہمارے
کیوں اِن کو سمجھ لیتے ہیں ہم لوگ پرائے
ماں باپ کے باعِث ہی تو اِس دُنیا میں آئے

ماں باپ نے جینے کے ہمیں ڈھنگ سِکھائے
ماں باپ کے باعِث ہی تو اِس دُنیا میں آئے

ماں باپ نے دُنیا میں ہمیں چلنا سِکھایا
ماں باپ نے ہر حال میں اِسکول پڑھایا
ظالم ہے جو ماں باپ کے احسان بُھلائے
ماں باپ کے باعِث ہی تو اِس دُنیا میں آئے

ماں باپ نے جینے کے ہمیں ڈھنگ سِکھائے
ماں باپ کے باعِث ہی تو اِس دُنیا میں آئے

آقا نے بتائی ہے بہت اِن کی فضیلت
ماں باپ کی خِدمت سے خُدا دیتا ہے جنّت
اللہ کا غضب اُس پہ ہے جو اِن کو ستائے
ماں باپ کے باعِث ہی تو اِس دُنیا میں آئے

ماں باپ نے جینے کے ہمیں ڈھنگ سِکھائے
ماں باپ کے باعِث ہی تو اِس دُنیا میں آئے

ماں باپ کی موجودگی اللہ کی عطا ہے
اور اِن کی رضا میں ہی تو خالق کی رضا ہے
شاہین بھلا فضلِ خُدا کیوں نہ کمائے
ماں باپ کے باعِث ہی تو اِس دُنیا میں آئے

ماں باپ نے جینے کے ہمیں ڈھنگ سِکھائے
ماں باپ کے باعِث ہی تو اِس دُنیا میں آئے

شاعر:
مصعب شاہین

نشید خواں:
سھبیہ زرین

تبصرے

Most Popular

ہم کو اپنی جان سے پیارا یہ ہندوستان ہے | Hum Ko Apni Jaan Se Pyara Ye Hindustan Hai Lyrics in Urdu

نور والے آقا کا میلاد آیا | Noor Wale Aaqa Ka Milad Aaya Lyrics in Urdu

المدد پیران پیر غوث الاعظم دستگیر | المدد پیران پیر غوث اعظم دست گیر | Al Madad Peeran-e-Peer Lyrics in Urdu

کعبہ دکھا دے مولا | Kaba Dikha De Maula Lyrics in Urdu

خدایا دور رحمت دیکھتا میں | نبی کا حسن طلعت دیکھتا میں | Khudaya Daur-e-Rehmat Dekhta Main Lyrics in Urdu

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے | Sunte Hain Ke Mehshar Mein Sirf Un Ki Rasai Hai Lyrics in Urdu

شکریہ احمد رضا | تیرا ہی چرچہ رہے گا اے بریلی کے رضا | Shukriya Ahmad Raza Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

اے زہرا کے بابا سنیں التجا مدینہ بلا لیجئے | Aye Zahra Ke Baba Sunen Iltija Madina Bula Lijiye Lyrics in Urdu