زمیں سے فلک تک یہی اک صدا ہے | میرے مصطفیٰ ہیں | Mere Mustafa Hain Lyrics in Urdu

زمیں سے فلک تک یہی اِک صدا ہے
میرے مصطفیٰ ہیں، میرے مصطفیٰ ہیں
سر اُن کے شفاعت کا سہرا سجا ہے
میرے مصطفیٰ ہیں، میرے مصطفیٰ ہیں

جو نبیوں رسُولوں کے بھی مُقْتَدیٰ ہیں
جو مولا علی کے بھی مشکل کُشا ہیں
اُنہیں سے زمانہ یہ روشن ہُوا ہے
میرے مصطفیٰ ہیں، میرے مصطفیٰ ہیں

جو اُنگلی سے کر دیتے ہیں چاند ٹُکڑے
جو چاہیں تو ڈوبا ہُوا شمس پلٹے
یہ اعجاز اُن کو خُدا نے دِیا ہے
میرے مصطفیٰ ہیں، میرے مصطفیٰ ہیں

زمیں، عرش، دریا ہے صدقہ نبی کا
ثمر، باغ و صحرا ہے صدقہ نبی کا
اُنہیں کے ہی صدقے میں سب کچھ بنا ہے
میرے مصطفیٰ ہیں، میرے مصطفیٰ ہیں

جِدھر دیکھیے روشنی روشنی ہے
شہِ انبیا کی ولادت ہوئی ہے
ذرا دیکھیے کعبہ بھی جُھومتا ہے
میرے مصطفیٰ ہیں، میرے مصطفیٰ ہیں

جو عاشق ہے اُن کا وہ ڈرتا نہیں ہے
اور ایمان کا سودا کرتا نہیں ہے
وہ چڑھ کر کے سُولی پہ بھی بولتا ہے
میرے مصطفیٰ ہیں، میرے مصطفیٰ ہیں

صحابہ شہِ دیں کے روشن سِتارے
اور آلِ نبی ڈوبتوں کے سہارے
وہ حق پر ہے اُن دونوں پر جو فِدا ہے
میرے مصطفیٰ ہیں، میرے مصطفیٰ ہیں

بِلال ! آپ کو کِس قدر ہے ستایا
سُلگتی ہوئی ریت پر بھی لِٹایا
وہ لفظ آپ کا آج بھی گونجتا ہے
میرے مصطفیٰ ہیں، میرے مصطفیٰ ہیں

قیام ! آؤ چلتے ہیں شہرِ مدینہ
جہاں بٹتا ہے رحمتوں کا خزینہ
وہاں ہر کوئی بس یہ کہتا مِلا ہے
میرے مصطفیٰ ہیں، میرے مصطفیٰ ہیں


نعت خواں:
زہیب اشرفی

تبصرے

Most Popular

ہم کو اپنی جان سے پیارا یہ ہندوستان ہے | Hum Ko Apni Jaan Se Pyara Ye Hindustan Hai Lyrics in Urdu

کعبہ دکھا دے مولا | Kaba Dikha De Maula Lyrics in Urdu

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

المدد پیران پیر غوث الاعظم دستگیر | المدد پیران پیر غوث اعظم دست گیر | Al Madad Peeran-e-Peer Lyrics in Urdu

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے | Sunte Hain Ke Mehshar Mein Sirf Un Ki Rasai Hai Lyrics in Urdu

جاہ و جلال دو نہ ہی مال و منال دو | Jaah-o-Jalal Do Na Hi Maal-o-Manal Do Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

درود اہل بیت | پیاری نبی کی ذات پر رب کا درود ہے | Durood Ahl-e-Bait Lyrics in Urdu

اے زہرا کے بابا سنیں التجا مدینہ بلا لیجئے | Aye Zahra Ke Baba Sunen Iltija Madina Bula Lijiye Lyrics in Urdu

یا نبی مجھ پہ بھی اک نگاہ کرم | تجھ کو بھیجا گیا ہے کرم کے لیے | Ya Nabi Mujh Pe Bhi Ik Nigah-e-Karam Lyrics in Urdu