بٹتا ہے کائنات میں صدقہ بتول کا | Batta Hai Kainat Mein Sadqa Batool Ka Lyrics in Urdu
بٹتا ہے کائنات میں صدقہ بتول کا
سُلطانِ دو جہان ہے بابا بتول کا
سچ ہے کہ میری امّاں بھی اُن کی کنیز ہے
میرا ہے باپ دادا بھی منگتا بتول کا
رہتی ہیں میری دیکھ لو موجیں لگی ہوئی
مجھ پر کرم ہُوا ہے یہ کیسا بتول کا
شامی بازارِ شام میں حیران تھے کھڑے
قرآن پڑھ رہا تھا بیٹا بتول کا
مولا علی نے کہہ دیا زہرا کی شان میں
اللہ ہی جانتا ہے رُتبہ بتول کا
نظروں سے میں نے چُوما ہے چوکھٹ کو بار بار
دیکھا ہے میں نے بارہا حُجرہ بتول کا
اجمل کی ہے توقیر بھی، پہچان بھی یہی
ادنیٰ سا اِک غُلام ہے زہرا بتول کا
شاعر:
یاسین اجمل چشتی
نعت خواں:
خاور نقشبندی
ریحان قریشی
سید حسان اللہ حسینی
سُلطانِ دو جہان ہے بابا بتول کا
سچ ہے کہ میری امّاں بھی اُن کی کنیز ہے
میرا ہے باپ دادا بھی منگتا بتول کا
رہتی ہیں میری دیکھ لو موجیں لگی ہوئی
مجھ پر کرم ہُوا ہے یہ کیسا بتول کا
شامی بازارِ شام میں حیران تھے کھڑے
قرآن پڑھ رہا تھا بیٹا بتول کا
مولا علی نے کہہ دیا زہرا کی شان میں
اللہ ہی جانتا ہے رُتبہ بتول کا
نظروں سے میں نے چُوما ہے چوکھٹ کو بار بار
دیکھا ہے میں نے بارہا حُجرہ بتول کا
اجمل کی ہے توقیر بھی، پہچان بھی یہی
ادنیٰ سا اِک غُلام ہے زہرا بتول کا
شاعر:
یاسین اجمل چشتی
نعت خواں:
خاور نقشبندی
ریحان قریشی
سید حسان اللہ حسینی
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں