چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے | Chamak Tujh Se Pate Hain Sab Pane Wale Lyrics in Urdu
چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے
مِرا دِل بھی چمکا دے چمکانے والے
برستا نہیں دیکھ کر اَبْرِ رَحمت
بدوں پر بھی برسا دے برسانے والے
مَدینہ کے خِطّے ! خدا تجھ کو رکّھے
غریبوں فقیروں کے ٹھہرانے والے
تُو زندہ ہے واللہ تُو زندہ ہے واللہ
مِرے چشمِ عالَم سے چُھپ جانے والے
میں مجرم ہُوں، آقا ! مجھے ساتھ لے لو
کہ رَستے میں ہیں جا بجا تھانے والے
حرم کی زَمیں اور قدم رکھ کے چلنا
ارے سر کا موقع ہے، او جانے والے !
چل اُٹھ جبہہ فرسَا ہو ساقی کے در پر
درِ جُود اے میرے مستانے والے
تِرا کھائیں تیرے غُلاموں سے اُلجھیں
ہیں مُنکِر عجب کھانے غُرّانے والے
رہے گا یوں ہی اُن کا چرچَا رہے گا
پڑے خاک ہو جائیں جل جانے والے
اب آئی شفاعت کی سَاعت اب آئی
ذرا چین لے، میرے گھبرانے والے !
رضا ! نفس دشمن ہے دَم میں نہ آنا
کہاں تم نے دیکھے ہیں چندرانے والے
شاعر:
امام احمد رضا خان
نعت خواں:
اویس رضا قادری
میلاد رضا قادری
حافظ احمد رضا قادری
غلام مصطفیٰ قادری
صابر رضا اظہری سورت
مِرا دِل بھی چمکا دے چمکانے والے
برستا نہیں دیکھ کر اَبْرِ رَحمت
بدوں پر بھی برسا دے برسانے والے
مَدینہ کے خِطّے ! خدا تجھ کو رکّھے
غریبوں فقیروں کے ٹھہرانے والے
تُو زندہ ہے واللہ تُو زندہ ہے واللہ
مِرے چشمِ عالَم سے چُھپ جانے والے
میں مجرم ہُوں، آقا ! مجھے ساتھ لے لو
کہ رَستے میں ہیں جا بجا تھانے والے
حرم کی زَمیں اور قدم رکھ کے چلنا
ارے سر کا موقع ہے، او جانے والے !
چل اُٹھ جبہہ فرسَا ہو ساقی کے در پر
درِ جُود اے میرے مستانے والے
تِرا کھائیں تیرے غُلاموں سے اُلجھیں
ہیں مُنکِر عجب کھانے غُرّانے والے
رہے گا یوں ہی اُن کا چرچَا رہے گا
پڑے خاک ہو جائیں جل جانے والے
اب آئی شفاعت کی سَاعت اب آئی
ذرا چین لے، میرے گھبرانے والے !
رضا ! نفس دشمن ہے دَم میں نہ آنا
کہاں تم نے دیکھے ہیں چندرانے والے
شاعر:
امام احمد رضا خان
نعت خواں:
اویس رضا قادری
میلاد رضا قادری
حافظ احمد رضا قادری
غلام مصطفیٰ قادری
صابر رضا اظہری سورت
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں