لطف ان کا عام ہو ہی جائے گا | Lutf Unka Aam Ho Hi Jayega Lyrics in Urdu
لُطْف اُن کا عام ہو ہی جائے گا
شاد ہر ناکام ہو ہی جائے گا
جان دے دو وعدۂ دیدار پر
نَقْد اپنا دام ہو ہی جائے گا
شاد ہے فردوس یعنی ایک دن
قسمتِ خُدّام ہو ہی جائے گا
یاد رہ جائیں گی یہ بے باکیاں
نَفْس ! تُو تو رام ہو ہی جائے گا
بے نِشانوں کا نِشاں مِٹتا نہیں
مٹتے مٹتے نام ہو ہی جائے گا
یادِ گیسو ذکرِ حق ہے، آہ کر
دل میں پیدالام ہو ہی جائے گا
ایک دن آواز بدلیں گے یہ ساز
چہچہا کُہرام ہو ہی جائے گا
سائلو ! دامن سخی کا تھام لو
کچھ نہ کچھ اِنعام ہو ہی جائے گا
یادِ ابرُو کر کے تڑپو، بُلبُلو!
ٹُکڑے ٹُکڑے دام ہو ہی جائے گا
مُفلِسو ! اُن کی گلی میں جا پڑو
باغِ خُلد اِکرام ہو ہی جائے گا
گر یونہی رحمت کی تاوِیلیں رہیں
مَدْح ہر اِلزام ہو ہی جائے گا
بادہ خواری کا سماں بندھنے تو دو
شیخ دُرْد آشام ہو ہی جائے گا
غم تو اُن کو بُھول کر لِپٹا ہے یُوں
جیسے اپنا کام ہو ہی جائے گا
مِٹ ! کہ گر یونہی رہا قرضِ حیات
جان کا نِیلام ہو ہی جائے گا
عاقِلو ! اُن کی نظر سیدھی رہے
بَوروں کا بھی کام ہو ہی جائے گا
اب تو لائی ہے شفاعت عَفْو پر
بڑھتے بڑھتے عام ہو ہی جائے گا
اے رضا ! ہر کام کا اِک وقت ہے
دل کو بھی آرام ہو ہی جائے گا
شاعر:
امام احمد رضا خان
نعت خواں:
اویس رضا قادری
علامہ فاروق الحسن
شاد ہر ناکام ہو ہی جائے گا
جان دے دو وعدۂ دیدار پر
نَقْد اپنا دام ہو ہی جائے گا
شاد ہے فردوس یعنی ایک دن
قسمتِ خُدّام ہو ہی جائے گا
یاد رہ جائیں گی یہ بے باکیاں
نَفْس ! تُو تو رام ہو ہی جائے گا
بے نِشانوں کا نِشاں مِٹتا نہیں
مٹتے مٹتے نام ہو ہی جائے گا
یادِ گیسو ذکرِ حق ہے، آہ کر
دل میں پیدالام ہو ہی جائے گا
ایک دن آواز بدلیں گے یہ ساز
چہچہا کُہرام ہو ہی جائے گا
سائلو ! دامن سخی کا تھام لو
کچھ نہ کچھ اِنعام ہو ہی جائے گا
یادِ ابرُو کر کے تڑپو، بُلبُلو!
ٹُکڑے ٹُکڑے دام ہو ہی جائے گا
مُفلِسو ! اُن کی گلی میں جا پڑو
باغِ خُلد اِکرام ہو ہی جائے گا
گر یونہی رحمت کی تاوِیلیں رہیں
مَدْح ہر اِلزام ہو ہی جائے گا
بادہ خواری کا سماں بندھنے تو دو
شیخ دُرْد آشام ہو ہی جائے گا
غم تو اُن کو بُھول کر لِپٹا ہے یُوں
جیسے اپنا کام ہو ہی جائے گا
مِٹ ! کہ گر یونہی رہا قرضِ حیات
جان کا نِیلام ہو ہی جائے گا
عاقِلو ! اُن کی نظر سیدھی رہے
بَوروں کا بھی کام ہو ہی جائے گا
اب تو لائی ہے شفاعت عَفْو پر
بڑھتے بڑھتے عام ہو ہی جائے گا
اے رضا ! ہر کام کا اِک وقت ہے
دل کو بھی آرام ہو ہی جائے گا
شاعر:
امام احمد رضا خان
نعت خواں:
اویس رضا قادری
علامہ فاروق الحسن
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں