دلوں کے گلشن مہک رہے ہیں یہ کیف کیوں آج آ رہے ہیں | Dilon Ke Gulshan Mehak Rahe Hain Lyrics in Urdu

دلوں کے گلشن مہک رہے ہیں، یہ کیف کیوں آج آ رہے ہیں
کچھ ایسا محسوس ہو رہا ہے، حضور تشریف لا رہے ہیں

نوازشوں پر نوازشیں ہیں، عنایتوں پر عنایتیں ہیں
نبی کی نعتیں سنا سنا کر ہم اپنی قسمت جگا رہے ہیں

کہیں پہ رونق ہے میکشوں کی، کہیں پہ محفل ہے دل جلوں کی
یہ کتنے خوش بخت ہیں جو اپنے نبی کی محفل سجا رہے ہیں

نہ پاس پی ہو تو سونا ساون، وہ جس پے راضی وحی سہاگن
جنہوں نے پکڑا نبی کا دامن، انہی کے گھر جگمگا رہے ہیں

کہاں کا منصب، کہاں کی دولت، قسم خدا کی ! یہ ہے حقیقت
جنہیں بلایا ہے مصطفٰی نے وہی مدینے کو جا رہے ہیں

حبیبِ داور، غریب پرور، رسولِ اکرم، کرم کے پیکر
کسی کو در پہ بلا رہے ہیں، کسی کے خوابوں میں آ رہے ہیں

میں اپنے خير الورىٰ کے صدقے، میں ان کی شانِ عطا کے صدقے
بھرا ہے عیبوں سے میرا دامن، حضور پھر بھی نبھا رہے ہیں

گدا کی اوقات ہے ہی کتنی، حقیقتاً ہے یہ بات اِتنی
خدا ہے دیتا نبی کا صدقہ، نبی کا صدقہ ہی کھا رہے ہیں

جہاں پہ میں اب کھڑا ہوا ہوں، یہ ذکرِ سرور کی برکتیں ہیں
میں اُن کا مشتاق ہوں ازل سے، جو سب کی بگڑی بنا رہے ہیں

بنے گا جانے کا پھر بہانہ، کہے گا آ کر کوئی دیوانہ
چلو، نیازی ! تمہیں مدینے، مدینے والے بلا رہے ہیں


شاعر:
مولاناعبدالستّار نیازی

نعت خواں:
سیّد فصیح الدین سہروردی
سرور حسین نقش بندی
محمّد انس قادری
غلام رضا مدھوپوری

تبصرے

Most Popular

کعبہ دکھا دے مولا | Kaba Dikha De Maula Lyrics in Urdu

حسین تم کو زمانہ سلام کہتا ہے | Hussain Tum Ko Zamana Salam Kehta Hai Lyrics in Urdu

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

میرا مولا مولا حسین ہے | Mera Maula Maula Hussain Hai Lyrics in Urdu

المدد پیران پیر غوث الاعظم دستگیر | المدد پیران پیر غوث اعظم دست گیر | Al Madad Peeran-e-Peer Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

اے زہرا کے بابا سنیں التجا مدینہ بلا لیجئے | Aye Zahra Ke Baba Sunen Iltija Madina Bula Lijiye Lyrics in Urdu

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے | Sunte Hain Ke Mehshar Mein Sirf Un Ki Rasai Hai Lyrics in Urdu

وہ بن میں قدم رکھ دیں تو بن جاتا ہے بن پھول | سر تا بقدم ہے تن سلطان زمن پھول تضمین کے ساتھ | Wo Ban Mein Qadam Rakh Den To Ban Jata Hai Ban Phool Lyrics in Urdu

دامن میں یوں چھپا لو دگر کو خبر نہ ہو | پل سے اتارو راہ گزر کو خبر نہ ہو تضمین کے ساتھ | Daman Mein Yun Chhupa Lo Digar Ko Khabar Na Ho Lyrics in Urdu