ہر دل میں جو رہتے ہیں وہ میرے محمد ہیں | Har Dil Mein Jo Rehte Hain Wo Mere Muhammad Hain Lyrics in Urdu
ہر دل میں جو رہتے ہیں، وہ میرے محمّد ہیں
جو رب کو بھی پیارے ہیں، وہ میرے محمّد ہیں
ہر دل میں جو رہتے ہیں، وہ میرے محمّد ہیں
محبوب خدا کے ہیں، وہ میرے محمّد ہیں
یہ شان ہے بچپن کی، اُنگلی کے اشارے سے
جو چاند ہلاتے ہیں، وہ میرے محمّد ہیں
سیرت ہے بڑی پیاری، اخلاق بھی اعلیٰ ہے
دشمن بھی جو مانے ہیں، وہ میرے محمّد ہیں
قربان سماعت پر جو جانوروں کی بھی
بولی کو سمجھتے ہیں، وہ میرے محمّد ہیں
معراجِ نبی ایسی، اللہ کو دیکھ آئے
اعزاز یہ رکھتے ہیں، وہ میرے محمّد ہیں
کُفّار بھی حیراں ہیں کہ پیڑ کھجوروں کا
بِن بیج اگاتے ہیں، وہ میرے محمّد ہیں
گھبراؤ نہ، دیوانو ! جو دل میں ہے وہ مانگو
ہر بات جو سنتے ہیں، وہ میرے محمّد ہیں
پروان ! کتابوں میں غیروں نے بھی لکّھا ہے
دنیا میں جو سچّے ہیں، وہ میرے محمّد ہیں
شاعر:
محمد شفیق اللہ یار پروان
نعت خواں:
حافظ طاہر قادری
محمد حسان رضا قادری
جویریا سلیم
جو رب کو بھی پیارے ہیں، وہ میرے محمّد ہیں
ہر دل میں جو رہتے ہیں، وہ میرے محمّد ہیں
محبوب خدا کے ہیں، وہ میرے محمّد ہیں
یہ شان ہے بچپن کی، اُنگلی کے اشارے سے
جو چاند ہلاتے ہیں، وہ میرے محمّد ہیں
سیرت ہے بڑی پیاری، اخلاق بھی اعلیٰ ہے
دشمن بھی جو مانے ہیں، وہ میرے محمّد ہیں
قربان سماعت پر جو جانوروں کی بھی
بولی کو سمجھتے ہیں، وہ میرے محمّد ہیں
معراجِ نبی ایسی، اللہ کو دیکھ آئے
اعزاز یہ رکھتے ہیں، وہ میرے محمّد ہیں
کُفّار بھی حیراں ہیں کہ پیڑ کھجوروں کا
بِن بیج اگاتے ہیں، وہ میرے محمّد ہیں
گھبراؤ نہ، دیوانو ! جو دل میں ہے وہ مانگو
ہر بات جو سنتے ہیں، وہ میرے محمّد ہیں
پروان ! کتابوں میں غیروں نے بھی لکّھا ہے
دنیا میں جو سچّے ہیں، وہ میرے محمّد ہیں
شاعر:
محمد شفیق اللہ یار پروان
نعت خواں:
حافظ طاہر قادری
محمد حسان رضا قادری
جویریا سلیم
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں