ہوا کی خوشبو بتا رہی ہے وہ زلف اپنی سجا رہے ہیں | Hawa Ki Khushboo Bata Rahi Hai Wo Zulf Apni Saja Rahe Hain Lyrics in Urdu

ہوا کی خوشبو بتا رہی ہے، وہ زلف اپنی سجا رہے ہیں
سواری طیبہ سے چل پڑی ہے، حضور تشریف لا رہے ہیں

نوازشوں پر نوازشیں ہیں، عنایتوں پر عنایتیں ہیں
نبی کی نعتیں سنا سنا کر ہم اپنی قسمت جگا رہے ہیں

کہیں پہ رونق ہے مَے کشوں کی، کہیں پہ محفل ہے دل جلوں کی
یہ کتنے خوش بخت ہیں جو اپنے نبی کی محفل سجا رہے ہیں

نہ پاس پی ہو تو سونا ساون، وہ جس پے راضی وحی سہاگن
جنہوں نے پکڑا نبی کا دامن، انہی کے گھر جگمگا رہے ہیں

یہاں پہ لاکھوں سکندر آئے، نہ بانس باقی نہ بانسری ہے
مگر ہمارے نبی کے جھنڈے ازل کے دن سے کھڑے ہوئے ہیں

کوئی تو بولے جسے خدا نے نہیں دیا ہے نبی کا صدقہ
ہمارے بچّہ تو مصطفی کے ہی ٹکڑے کھا کر بڑے ہوئے ہیں

حبیبِ داور، غریب پرور، رسولِ اکرم، کرم کے پیکر
کسی کو در پہ بلا رہے ہیں، کسی کے خوابوں میں آ رہے ہیں

میں اپنے خير الورىٰ کے صدقے، میں ان کی شانِ عطا کے صدقے
بھرا ہے عیبوں سے میرا دامن، حضور پھر بھی نبھا رہے ہیں

بنے گا جانے کا پھر بہانہ، کہے گا آ کر کوئی دیوانہ
چلو، نیازی ! تمہیں مدینے، مدینے والے بلا رہے ہیں


شاعر:
عبدالستار نیازی

نعت خواں:
شہباز قمر فریدی
محمد اکبر
حسین جنیدی

تبصرے

Most Popular

کعبہ دکھا دے مولا | Kaba Dikha De Maula Lyrics in Urdu

المدد پیران پیر غوث الاعظم دستگیر | المدد پیران پیر غوث اعظم دست گیر | Al Madad Peeran-e-Peer Lyrics in Urdu

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے | Chamak Tujh Se Pate Hain Sab Pane Wale Lyrics in Urdu

یا نبی مجھ پہ بھی اک نگاہ کرم | تجھ کو بھیجا گیا ہے کرم کے لیے | Ya Nabi Mujh Pe Bhi Ik Nigah-e-Karam Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے | Sunte Hain Ke Mehshar Mein Sirf Un Ki Rasai Hai Lyrics in Urdu

درود اہل بیت | پیاری نبی کی ذات پر رب کا درود ہے | Durood Ahl-e-Bait Lyrics in Urdu

مصطفیٰ کے پالے ہیں ہم بریلی والے ہیں | Mustafa Ke Pale Hain Hum Bareilly Wale Hain Lyrics in Urdu

اے زہرا کے بابا سنیں التجا مدینہ بلا لیجئے | Aye Zahra Ke Baba Sunen Iltija Madina Bula Lijiye Lyrics in Urdu