اپنے ہی نہیں جو نبیوں کے سردار کی باتیں کرتے ہیں | Apne Hi Nahin Jo Nabiyon Ke Sardar Ki Baatein Karte Hain Lyrics in Urdu

اپنے ہی نہیں جو نبیوں کے سردار کی باتیں کرتے ہیں
دشمن بھی میرے آقا کے کردار کی باتیں کرتے ہیں

وہ ہو نگے اور جو جنّت کے گلزار کی باتیں کرتے ہیں
ہم ہیں آقا کے دیوانے، سرکار کی باتیں کرتے ہیں

دشمن بھی میرے آقا کے کردار کی باتیں کرتے ہیں

یہ شوق مجھے مجبور کرے، میں اُن کے نام پہ بک جاؤں
جب لوگ کہیں بھی طیبہ کے بازار کی باتیں کرتے ہیں

دشمن بھی میرے آقا کے کردار کی باتیں کرتے ہیں

ہر سمت جمال ہے آقا کا، جا کر تو دیکھو مدینے میں
طیبہ کے در و دیوار سبھی سرکار کی باتیں کرتے ہیں

دشمن بھی میرے آقا کے کردار کی باتیں کرتے ہیں

اک روز ہوگا جانا سرکار کی گلی میں
ہوگا وہیں ٹھکانا سرکار کی گلی میں

دل میں نبی کی یادیں، لب پر نبی کی نعتیں
جانا تو ایسے جانا سرکار کی گلی میں

اک روز ہوگا جانا سرکار کی گلی میں
اک روز ہوگا جانا سرکار کی گلی میں

روضے کو دیکھنے کو آنکھیں ہی مضطرب تھیں
دل بھی ہوا روانہ سرکار کی گلی میں

اک روز ہوگا جانا سرکار کی گلی میں
اک روز ہوگا جانا سرکار کی گلی میں

آنکھوں کے سامنے آ جائیں سب جلوے گنبدِ خضرا کے
جب لوگ اُن کے پیارے پیارے دربار کی باتیں کرتے ہیں

دشمن بھی میرے آقا کے کردار کی باتیں کرتے ہیں

وَالشّمس کہیں، وَاللَّیل کہیں، وَالفَجر کہیں پہ فرما کر
قرآن میں رب تعالیٰ بھی خود یار کی باتیں کرتے ہیں

دشمن بھی میرے آقا کے کردار کی باتیں کرتے ہیں


نعت خواں:
عبدالباسط حسانی

تبصرے

Most Popular

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

ہم نے آنکھوں سے دیکھا نہیں ہے مگر ان کی تصویر سینے میں موجود ہے | ان کا جلوا تو سینے میں موجود ہے | Hum Ne Aankhon Se Dekha Nahin Hai Magar Lyrics in Urdu

نہیں ہے کوئی دنیا میں ہمارا یا رسول اللہ | Nahin Hai Koi Duniya Mein Hamara Ya Rasoolallah Lyrics in Urdu

نعت سرکار کی پڑھتا ہوں میں | Naat Sarkar Ki Padhta Hoon Main Lyrics in Urdu

ملک خدا کے تاجور انت البشر لا کالبشر | Mulk-e-Khuda Ke Tajwar Antal Bashar Laakal Bashar Lyrics in Urdu

دنیا کے اے مسافر منزل تیری قبر ہے | Duniya Ke Aye Musafir Manzil Teri Qabar Hai Lyrics in Urdu

ہر زمانہ میرے حسین کا ہے | Har Zamana Mere Hussain Ka Hai Lyrics in Urdu

افضل ہے کل جہاں میں گھرانہ حسین کا | نبیوں کا تاجدار ہے نانا حسین کا | Nabiyon Ka Tajdar Hai Nana Hussain Ka Lyrics in Urdu

دل میں عشقِ نبی کی ہو ایسی لگن | یا محمّد محمّد میں کہتا رہا | Dil Mein Ishq-e-Nabi Ki Ho Aisi Lagan Lyrics in Urdu