اپنے نانا کا وعدہ نبھانے کربلا میں حسین آ رہے ہیں | Apne Nana Ka Wada Nibhane Karbala Mein Hussain Aa Rahe Hain Lyrics in Urdu

حسین آ رہے ہیں، حسین آ رہے ہیں
حسین آ رہے ہیں، حسین آ رہے ہیں

کربلا میں حسین آ رہے ہیں
کربلا میں حسین آ رہے ہیں

اپنے نانا کا وعدہ نبھانے
کربلا میں حسین آ رہے ہیں
دین کی شان و شوکت بچانے
کربلا میں حسین آ رہے ہیں

نبی کے نورِ عین، علی کے دل کا چین
سیّدہ فاطمہ کے پیارے ہیں حسین

اک طرف ہے ہزاروں کا لشکر
ایک جانب فقط ہیں بہتّر
اپنے بابا کی جرأت دکھانے
کربلا میں حسین آ رہے ہیں

اپنے نانا کا وعدہ نبھانے
کربلا میں حسین آ رہے ہیں

دینِ حق کا عَلَم ہاتھ میں ہے
ذوالفقارِ علی ساتھ میں ہے
قصرِ ظلم و ستم کو گرانے
کربلا میں حسین آ رہے ہیں

حسین آ رہے ہیں، حسین آ رہے ہیں

چراغِ عشقِ حسینی جلا محرّم میں
یزیدیت کا دیا بجھ گیا محرّم میں

خدائے پاک کی برسیں گی رحمتیں تجھ پر
حسن حسین کی محفل سجا محرّم میں

نہ آج تک وہ اٹّھا اور نہ اٹّھے گا کبھی
یزیدیت کا محل یوں گرا محرّم میں

جہاں میں حق و صداقت کا بول بالا ہے
منافقت کا خاتمہ ہوا محرّم میں

اپنے نانا کا وعدہ نبھانے
کربلا میں حسین آ رہے ہیں

نبی کے نورِ عین، علی کے دل کا چین
سیّدہ فاطمہ کے پیارے ہیں حسین

دن دہاڑے لٹی گھر کی ہر شَے
کچھ بھی شکوہ نہیں پھر بھی رب سے
درس ہم کو وفا کا پڑھانے
کربلا میں حسین آ رہے ہیں

اپنے نانا کا وعدہ نبھانے
کربلا میں حسین آ رہے ہیں

حنظلہ کا ہے ذوقِ شہادت
ساتھ میں حمزہ کی ہے شجاعت
لشکرِ شِمر کے ہوش اڑانے
کربلا میں حسین آ رہے ہیں

نبی کے نورِ عین، علی کے دل کا چین
سیّدہ فاطمہ کے پیارے ہیں حسین

چھوڑ کر اپنے نانا کا کوچہ
یعنی، تفسیر ! شہرِ مدینہ
شمعِ حقّ و صداقت جلانے
کربلا میں حسین آ رہے ہیں

اپنے نانا کا وعدہ نبھانے
کربلا میں حسین آ رہے ہیں


شاعر:
تفسیر رضا امجدی

نعت خواں:
حافظ طاہر قادری

تبصرے

Most Popular

نور والے آقا کا میلاد آیا | Noor Wale Aaqa Ka Milad Aaya Lyrics in Urdu

جس کو کہتے ہیں سلطان پیغمبراں | وہ پیغمبر مدینے میں موجود ہے | Wo Paigambar Madine Mein Maujood Hai Lyrics in Urdu

المدد پیران پیر غوث الاعظم دستگیر | المدد پیران پیر غوث اعظم دست گیر | Al Madad Peeran-e-Peer Lyrics in Urdu

کعبہ دکھا دے مولا | Kaba Dikha De Maula Lyrics in Urdu

وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں | Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Mustafa Hain Lyrics in Urdu

کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے | Kya Bataun Ke Kya Madina Hai in Urdu

میرے حسین تجھے سلام | السلام یا حسین | Mere Hussain Tujhe Salaam Lyrics in Urdu

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف ان کی رسائی ہے | Sunte Hain Ke Mehshar Mein Sirf Un Ki Rasai Hai Lyrics in Urdu

شکریہ احمد رضا | تیرا ہی چرچہ رہے گا اے بریلی کے رضا | Shukriya Ahmad Raza Lyrics in Urdu

اے زہرا کے بابا سنیں التجا مدینہ بلا لیجئے | Aye Zahra Ke Baba Sunen Iltija Madina Bula Lijiye Lyrics in Urdu