درودوں کی ڈالی سلاموں کے تحفے فرشتے لبوں پر سجائے ہوئے ہیں | Duroodon Ki Dali Salamon Ke Tohfe Farishte Labon Par Sajae Hue Hain Lyrics in Urdu
درودوں کی ڈالی، سلاموں کے تحفے، فرشتے لبوں پر سجائے ہوئے ہیں
حلیمہ کے گھر مصطفیٰ آ رہے ہیں، دو عالم خوشی میں نہائے ہوئے ہیں
گنہگار ہوگا، خطا کار ہوگا، مگر جو نبی کا وفادار ہوگا
جلائے گی کیسے بھلا اُس کو دوزخ، وہ دامن میں جن کو چُھپائے ہوئے ہیں
ڈرانے کی باتیں، ستانے کی باتیں، نہ کر مسلِموں کو بھگانے کی باتیں
اُنہیں کیا بھگائے گا بھارت سے کوئی، جو خواجہ پیا کے بسائے ہوئے ہیں
نبی کی مُحبّت سے سرشار ہیں ہم، بریلی کے سچّے وفادار ہیں ہم
ملاتے نہیں ہاتھ ہم نجدیوں سے، ہمیں اعلیٰ حضرت سکھائے ہوئے ہیں
خدا کے ولی کی کرامت تو دیکھو، مجاہد کی شان ولایت تو دیکھو
یہ ممکن نہیں ریل بڑھ جائے آگے، مجاہد مُصَلّٰی بچھائے ہوئے ہیں
خدا ان کو ہر وقت رکّھے سلامت، دعاؤں سے جن کی برستی ہے رحمت
یہ رب کا کرم، باپ ماں کی دعا ہے، یہاں ہم جو عِزّت کمائے ہوئے ہیں
بڑھائی ہے اللہ نے اتنی عِزّت، بڑھی جا رہی ہے زمانے میں شہرت
یہ برکت ہے نعت نبی کی، اے عظمت ! جہاں دیکھو ہر سمت چھائے ہوئے ہیں
شاعر:
عظمت رضا بھاگلپوری
نعت خواں:

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں