حضور دل کو عطا ہو قرار اب کے برس | Huzoor Dil Ko Ata Ho Qarar Ab Ke Baras Lyrics in Urdu
حضور ! دل کو عطا ہو قرار اب کے برس
حضور ! اپنا دکھا دیں دیار اب کے برس
اک روز ہوگا جانا سرکار کی گلی میں
ہوگا وہیں ٹھکانا سرکار کی گلی میں
آنکھیں تو دیکھنے کو پہلے ہی مضطرب تھیں
دل بھی ہوا روانہ سرکار کی گلی میں
دل میں نبی کی یادیں، لب پر نبی کی نعتیں
جانا تو ایسے جانا سرکار کی گلی میں
سمجھیں گے ہم، نیازی ! اُن کی کرم نوازی
جس دن ہوئے روانہ سرکار کی گلی میں
حضور ! مجھ کو نہ مایوس کیجیے للہ
دکھا دیں طیبہ کی مجھ کو بہار اب کے برس
حضور ! اپنا دکھا دیں دیار اب کے برس
حضور ! ہجرِ مدینہ میں دل تڑپتا ہے
بلا لیں طیبہ مجھے ایک بار اب کے برس
حضور ! اپنا دکھا دیں دیار اب کے برس
اگر حضور نے چاہا تو مجھ سا عاصی بھی
مدینے جائے گا دیوانہ وار اب کے برس
حضور ! اپنا دکھا دیں دیار اب کے برس
تڑپ رہا ہوں میں اپنے وطن میں شام وسحر
بلا لیں در پہ، شۂ ذی وقار ! اب کے برس
حضور ! اپنا دکھا دیں دیار اب کے برس
درِ نبی سے بلاوا کب آئے گا میرا
یہی ہے دل کو مِرے انتظار اب کے برس
حضور ! اپنا دکھا دیں دیار اب کے برس
اے تاجدارِ مدینہ ! دکھا دیں سیف کو بھی
مدینے پاک کے لیل و نہار اب کے برس
حضور ! اپنا دکھا دیں دیار اب کے برس
شاعر:
سیف قادری الہ آبادی
نعت خواں:
حافظ احسن قادری
حضور ! اپنا دکھا دیں دیار اب کے برس
اک روز ہوگا جانا سرکار کی گلی میں
ہوگا وہیں ٹھکانا سرکار کی گلی میں
آنکھیں تو دیکھنے کو پہلے ہی مضطرب تھیں
دل بھی ہوا روانہ سرکار کی گلی میں
دل میں نبی کی یادیں، لب پر نبی کی نعتیں
جانا تو ایسے جانا سرکار کی گلی میں
سمجھیں گے ہم، نیازی ! اُن کی کرم نوازی
جس دن ہوئے روانہ سرکار کی گلی میں
حضور ! مجھ کو نہ مایوس کیجیے للہ
دکھا دیں طیبہ کی مجھ کو بہار اب کے برس
حضور ! اپنا دکھا دیں دیار اب کے برس
حضور ! ہجرِ مدینہ میں دل تڑپتا ہے
بلا لیں طیبہ مجھے ایک بار اب کے برس
حضور ! اپنا دکھا دیں دیار اب کے برس
اگر حضور نے چاہا تو مجھ سا عاصی بھی
مدینے جائے گا دیوانہ وار اب کے برس
حضور ! اپنا دکھا دیں دیار اب کے برس
تڑپ رہا ہوں میں اپنے وطن میں شام وسحر
بلا لیں در پہ، شۂ ذی وقار ! اب کے برس
حضور ! اپنا دکھا دیں دیار اب کے برس
درِ نبی سے بلاوا کب آئے گا میرا
یہی ہے دل کو مِرے انتظار اب کے برس
حضور ! اپنا دکھا دیں دیار اب کے برس
اے تاجدارِ مدینہ ! دکھا دیں سیف کو بھی
مدینے پاک کے لیل و نہار اب کے برس
حضور ! اپنا دکھا دیں دیار اب کے برس
شاعر:
سیف قادری الہ آبادی
نعت خواں:
حافظ احسن قادری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں