مصطفیٰ کی نظر میں رہتا ہوں | Mustafa Ki Nazar Mein Rehta Hoon Lyrics in Urdu
مصطفیٰ کی نظر میں رہتا ہوں
کتنے محفوظ گھر میں رہتا ہوں
سایَۂ مصطفیٰ ہے میرا مکاں
میں شفاعت نگر میں رہتا ہوں
باغِ طیبہ کی جستجو ہے مجھے
جنّتی رہ گُزَر میں رہتا ہوں
یاد آتی ہے جب بھی زُلفِ حضور
خوشبوؤں کے اثر میں رہتا ہوں
جب بھی سوتا ہوں نعت پڑھتے ہوئے
رات کو بھی سحر میں رہتا ہوں
عرشِ اَعْظَم سے رابطہ ہے مِرا
قُربِ خَیرُ البَشَر میں رہتا ہوں
میری منزل ہے بس رَضائے رسول
میں مسلسل سفر میں رہتا ہوں
اب لگا دے مجھے بھی ساحل سے
الجھنوں کے بھنور میں رہتا ہوں
مجھ پہ سایا ہے رحمتوں کا، نصیر !
عرصۂ بے خطر میں رہتا ہوں
شاعر:
مولانا نصیر احمد نصیر سراجی
نعت خواں:
سید زبیب مسعود
کتنے محفوظ گھر میں رہتا ہوں
سایَۂ مصطفیٰ ہے میرا مکاں
میں شفاعت نگر میں رہتا ہوں
باغِ طیبہ کی جستجو ہے مجھے
جنّتی رہ گُزَر میں رہتا ہوں
یاد آتی ہے جب بھی زُلفِ حضور
خوشبوؤں کے اثر میں رہتا ہوں
جب بھی سوتا ہوں نعت پڑھتے ہوئے
رات کو بھی سحر میں رہتا ہوں
عرشِ اَعْظَم سے رابطہ ہے مِرا
قُربِ خَیرُ البَشَر میں رہتا ہوں
میری منزل ہے بس رَضائے رسول
میں مسلسل سفر میں رہتا ہوں
اب لگا دے مجھے بھی ساحل سے
الجھنوں کے بھنور میں رہتا ہوں
مجھ پہ سایا ہے رحمتوں کا، نصیر !
عرصۂ بے خطر میں رہتا ہوں
شاعر:
مولانا نصیر احمد نصیر سراجی
نعت خواں:
سید زبیب مسعود
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں