نوری نوری وہاں کا سماں ہے شہر ایسا ہے میرے نبی کا | Noori Noori Wahan Ka Sama Hai Shehr Aisa Hai Mere Nabi Ka Lyrics in Urdu
نوری نوری وہاں کا سماں ہے، شہر ایسا ہے میرے نبی کا
ناز کرتا ہے کعبہ بھی جس پر، وہ مدینہ ہے میرے نبی کا
کوئی بھی اُن کے جیسا نہیں ہے، ڈھونڈنے سے بھی ملتا نہیں ہے
حُسنِ یوسف بھی جس پر فدا ہے، ایسا چہرہ ہے میرے نبی کا
گُلشنِ دینِ حق کو بچایا، اپنے نانا کا وعدہ نبھایا
حق کی خاطر گلا جو کٹایا، وہ نواسا ہے میرے نبی کا
لوٹ کر کوئی آیا نہ خالی، بھر کے دامن کو لوٹا سوالی
جس جگہ ہے فرشتوں کا میلہ، آستانہ ہے میرے نبی کا
مصطفیٰ سے محبّت کرے گا، جاں کی بازی لگاتا رہے گا
ظلم سے وہ بھلا کیا ڈرے گا، جو دِوانہ ہے میرے نبی کا
نعت خواں:
شہباز رضا نوری

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں