سیاہ زلفیں حسین آنکھیں مرے نبی کا جمال دیکھو | Siyah Zulfen Haseen Aankhen Mere Nabi Ka Jamal Dekho Lyrics in Urdu
سیاہ زُلفیں حَسین آنکھیں، مِرے نبی کا جمال دیکھو
خدا سے ملتے ہیں لا مکاں پر، جہان والو ! کمال دیکھو
ہے کون جلوہ نما عرب میں کہ سارا عالم ہے جگمگایا
زمیں مُنَوَّر، فضا مُعَطَّر، ہے بت کدوں پر زوال آیا
ارے مسلمان ! غفلتوں میں ہم اُن کو بھولے ہوئے ہیں کیونکر ؟
ہماری بخشش کا وہ کریں گے خدا کے آگے سوال دیکھو
نسیمِ سحری ! مدینے جا کر میرے نبی کو پیام دینا
نہیں ہے خوفِ خدا کسی کو، ہے ایسا اُمّت کا حال دیکھو
جو آسماں پر نظر اُٹھا کر نبی نے دیکھا، کیا اشارہ
تو شق ہوا پھر قمر فلک پر، یہ معجزے کی مثال دیکھو
یہ خواب دیکھا تھا ایک دن میں حضورِ اقدس کے سامنے تھا
وہاں میں، ہمدرد ! کہہ رہا تھا کہ اب نہیں کچھ ملال دیکھو
شاعر:
ڈاکٹر شاکراللّٰہ ہمدرد
نعت خواں:
عبدالباسط حسانی

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں