آیا ہے یہ تیرا دیوانہ شيئًا لِلّٰه شيئًا لِلّٰه | Aaya Hai Ye Tera Deewana Shayian Lillah Shayian Lillah Lyrics in Urdu
آیا ہے یہ تیرا دیوانہ، شَيْئًا لِلّٰه شَيْئًا لِلّٰه
کہتا ہے یہ ہر دم مستانہ، شَيْئًا لِلّٰه شَيْئًا لِلّٰه
تو پیر مِرا لا ثانی ہے اور غوث مِرا جیلانی ہے
میں تیرا مُرید ہوں دیوانہ، شَيْئًا لِلّٰه شَيْئًا لِلّٰه
ہے حکم تِرا حکمِ ربّی، اِک دم میں جو چاہے کر دے وہی
یہ دور ہے تیرا شاہانہ، شَيْئًا لِلّٰه شَيْئًا لِلّٰه
میں بد ہی سہی، میں چور سہی، میں مجرم و خاطی کچھ ہی سہی
پر تیرا ہوں، جانِ جانانہ ! شَيْئًا لِلّٰه شَيْئًا لِلّٰه
چاہوں جو اگر تجھ کو چاہوں، دیکھوں جو اگر تجھ کو دیکھوں
کر دے مجھے سب سے بیگانہ، شَيْئًا لِلّٰه شَيْئًا لِلّٰه
چھوٹے نہ کبھی تو اور احمد، مشکل جو پڑے ہو تیری مدد
گر وقتِ نزع ہو آ جانا، شَيْئًا لِلّٰه شَيْئًا لِلّٰه
لیتے رہیں ہم سب نام تِرا، کرتے رہیں مِل کر کام تِرا
بغداد سے ہو آب و دانہ، شَيْئًا لِلّٰه شَيْئًا لِلّٰه
سب تیرے مزارِ انور پر، ہوتے ہیں نِچھاور آ آ کر
تو شمع ہے عالم پروانہ، شَيْئًا لِلّٰه شَيْئًا لِلّٰه
خوشتر کو بُلایا روضے پر، اُمّید سے دی نعمت بڑھ کر
ہو لُطف و کرم یہ سالانہ، شَيْئًا لِلّٰه شَيْئًا لِلّٰه
شاعر:
علامہ ابراہیم خوشتر صدیقی قادری
نعت خواں:
حافظ احمد رضا قادری

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں